سیما علی

لائبریرین

ثمرات وُ فوائد بیشمار ہیں عمل صالح کے

عمل صالح پر مغفرت کا وعدہ اور اس کی بشارت قرآن عظیم کی 6 سورتوں میں 6 بار آیا ہے۔مثلا اللہ تعالى کا وعدہ ہے کہ وہ عمل صالح والوں کی مغفرت فرما دے گااور ان کو بہت زیادہ أجرسے نوازے گا۔مائدہ/9, فتح/29 نیز دیکہیے: حج/50 , سباء/4 , فاطر/7, طہ/82 ۔
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ ہم سن کو صالح عمل کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔


ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
تاریخ آج اٹھائیس ستمبر ہے اور سنہ 2024ء اور لب پر دعا ہے کہ یارب میرے وطن کا پرچم بلند رکھنا ، اپنے کرم کا یونہی احسانمند رکھنا۔۔۔۔۔صہبااختر کی نغمہ بارشاعری جسے ملّی ترانوں نے اور بھی پُرکشش، قابلِ مطالعہ اور لائقِ سماعت بنادیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اور بھی خوش کلام شاعر اور زریں نگار نثّار عطا فرمائے ، جو ہماری اُردُو کی شان بڑھادیں۔ اُن کی لکھی سادہ سی عبارتیں بھی اُردُو زبان و ادب میں مکتوباتِ غالب،رقعاتِ اکبرالہ آبادی اور خطوطِ اقبال سی وقعت پائیں، آمین۔​
 

الف عین

لائبریرین
الحمد للہ، آپ سب کی دعاؤں سے پچھلا پیغام آخری نہیں رہا، بہت شکریہ سب کی دعاؤں کا۔ ویسے والد مرحوم نے کہا تھا
میں بزرگوں کی دعاؤں سے جیوں گا برسوں
( مگر خود 67 سال گزار کر ملک عدم روانہ ہوئے)
یہاں تو سب چھوٹے ہی ہیں!
 

سیما علی

لائبریرین
الحمد للہ، آپ سب کی دعاؤں سے پچھلا پیغام آخری نہیں رہا، بہت شکریہ سب کی دعاؤں کا۔ ویسے والد مرحوم نے کہا تھا
میں بزرگوں کی دعاؤں سے جیوں گا برسوں
( مگر خود 67 سال گزار کر ملک عدم روانہ ہوئے)
یہاں تو سب چھوٹے ہی ہیں!
یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل شہ مشکل کشا کا ساتھ ہو
اُستادِ محترم آپکی عنایات و خدمات اُردو کے لئے بے حساب ہیں
آپکی بے لوث خدمت ،اردو ادب کے لئے مثالی ہے
ہر دم آپکے لئے دعائے خیر و صحت اللہ تعالیٰ آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ۔۔۔
 
آخری تدوین:
ہستی اپنی حباب کی سی ہے۔۔۔۔۔۔آپا جی بفضلہٖ میں یہیں ہوں اور آپ نیزتمام احباب اور بشمول وبالخصوص استادِ محترم ، سب کی خیریت خداوند کریم سے نیک مطلوب ہوں ۔ شمشاد صاحب کے سانحہ ٔ اِرتحا ل کا ملال اربابِ محفل کی طرح مجھے بھی ہے ، خدا اُنھیں غریقِ رحمت کرے اور اُن کے اعزا ء و اقربا اور دیگر متعلقین کو صبرِ جمیل دے۔شمشاد صاحب سے کبھی ایک آدھ بار ایک آدھ جملے کا تبادلہ ہوا ہوگا ورنہ اُن کے مخصوص اَوتار سے ہی محفل میں اُن کی موجودگی کا پتا چلتا رہتا تھا اب یہی تصویر اُن کی رحلت کا نشان ہے ،جسے دیکھ کر یہی دُعا لبوں پر مچلے گی:​
تجھ کو جوارِ رحمت ِ حق میں جگہ ملے!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
جب بھی کوئی دنیا سے گزرتا ہے تو ہمارے یہاں یہ کہا جاتا ہے کہ نیک لوگوں کو اللہ جلدی بلا لیتا ہے، حالانکہ میرا ایسا خیال نہیں، بس جس کا وقت آ چکا ہو وہی اس دنیائے فانی سے رخصت ہوتا ہے۔ کیا اللہ کو نیک لوگوں کی ضرورت ہے وہاں؟
ہم تو اس بات کو مرحوم کے ذکر خیر کا ایک انداز سمجھتے ہیں ۔
 

عظیم

محفلین
واقعی یہ مرحوم کے ذکر خیر کا ایک انداز ہی ہے، مگر کچھ لوگ اس بات کو حقیقت کے طور پر لے جائیں تو یہ بھی دور نہیں، خاص طور پر کم علم طبقہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتا ہے۔ میرے ایک دوست نے مذاق میں مجھ سے کہا تھا
اتنا نیک نہ ہو کہ جلدی بلا لیے جاؤ
( نہ جانے سنجیدہ تھا کہ ہنسی اڑائی جا رہی تھی)
اللہ بہتر جاننے ولا ہے!
 
معصوم نظر کے تیر چلا بسمل کو بسمل اور بنا۔۔۔اب شرم و حیا کے پردے میں یوں چھپ چھپ کے بیداد نہ کر(یہاں بیداد کا مطلب ظلم و ستم، جورو جفا، تشدد، بربریت، دست درازی ، بے مہری، ناانصافی ، جبر و تعدی ، شقاوتِ قلبی،زیادتی اور سفلہ پن ہے) اُردُو کے شاعروں کو اپنے محبوب سے ، اُردُو فلموں کے ہیروز کو اپنی ہیروئینوں سے اور اُردُو کے ڈراموں میں شوہروں کو اپنی بیویوں سے یہی شکایت ہے کہ وہ اُن کا بطور محبوبہ،بحیثیتِ ہیروئین یا بصورتِ زوجہ استیصال کررہی ہیں۔اِس مدعے پر ایک عدد کمیٹی کی تشکیل اور پھر اُس کی تشکیل ِ نو اور پھر تشکیلِ نو کی بھی تشکیل ِ نوکی تحقیقِ نو سے یہ بات سامنےآئی ہے کہ یہ الزام سراسر غلط بلکہ لغو اور بے بنیاد ہے کیونکہ دیکھا یہ گیا ہے کہ اِس کے بغیر شاعر صاحب سے غزل کا لکھنا محال ہے ، ہیرو صاحب کا فلموں میں چلنا مشکل ہے اور ڈراموں کے اداکاروں کا ڈراموں میں آناسرے سے ناممکن تو آج سے تمام متعلقہ اصناف کو معصوم نظر کے تیرچلانے کی مکمل آزادی ہے۔۔۔۔​
 

سیما علی

لائبریرین
لاعلم رہنے میں ہی انسان اور انسانییت کی بھلائی ہے۔
جو علم انسان کو فائدہ نہ دے اور نقصان کا باعث بنے‘ اس علم سے لاعلمی ہی بہتر ہے
اے اللہ میں تجھ سے ایسے علم سے پناہ مانگتا ہوں جو نفع دینے والا نہ ہوں اور ایسے دل سے جو ڈرنے والا نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر ہونے والا نہ ہو اور ایسی دعا سے جو قبول ہونے والی نہ ہو)۔

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
قادرِ مطلق کے فیصلوں میں نعوذباللہ کون دم مار سکتا ہے ۔ہم اُسی کی تخلیق ہیں ، اُسی کے حکم پر دنیا میں آئے ہیں اور اُس ہی کی منشاء سے اُسی کی طرف لوٹ جائیں گے ۔ہمیں ہردم یہ بات ملحوظ رہے کہ نیابت ِ الہٰی کا جو شرف ہمیں ملا ہے یہ اُسی کا اثر ہے کہ اب ہم مٹنے والے نہیں۔موت ہمارے سفر کا ایک مرحلہ ہے یہ موڑکاٹ کر آگے اور آگے اور آگے سفر ہی سفر ہے ، چلنا ہی چلنا ہے ۔۔۔۔۔۔خدا اِس سفر کی ہرہر منزل پر ہم سے رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ،آمین۔​
 

سیما علی

لائبریرین
قادرِ مطلق کے فیصلوں میں نعوذباللہ کون دم مار سکتا ہے ۔ہم اُسی کی تخلیق ہیں ، اُسی کے حکم پر دنیا میں آئے ہیں اور اُس ہی کی منشاء سے اُسی کی طرف لوٹ جائیں گے ۔ہمیں ہردم یہ بات ملحوظ رہے کہ نیابت ِ الہٰی کا جو شرف ہمیں ملا ہے یہ اُسی کا اثر ہے کہ اب ہم مٹنے والے نہیں۔موت ہمارے سفر کا ایک مرحلہ ہے یہ موڑکاٹ کر آگے اور آگے اور آگے سفر ہی سفر ہے ، چلنا ہی چلنا ہے ۔۔۔۔۔۔خدا اِس سفر کی ہرہر منزل پر ہم سے رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ،آمین۔​
فوری الہی آمین کہا شکیل بھیا کی بات پر
ہر دم یہی دعا ہے کہ پروردگار اس سفر کی ہر منزل پر آسانی والا معاملہ ہو ۔۔۔۔
 
غالب نے صحیح کہاتھا کہ بچوں کا کھیل ہے دنیا مرے آگے ۔محترم ابھی اخبار پڑھتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور پھرمصنوعی عمومی ذہانت اور پھر مصنوعی خصوصی یعنی سُپّر ذہانت کی خبروں میں آپ ہی کے اِس شعر بلکہ پوری غزل بلکہ تمام دیوان کی تشریح نظر آئی تو میں حیران ہواکہ سائنس دانوں اور جدیدکمپیوٹرٹیکنالوجی کے ماہرین نے یہ دیوان کب پڑھ لیا ، نہ صرف پڑھ لیا بلکہ سمجھ بھی لیا اور نہ صرف سمجھ لیا بلکہ سمجھانے کے لیے میدانِ عمل میں بھی کود پڑے اور نہ صرف کود پڑے بلکہ ہمیں بھی اپنے ساتھ گھسیٹے لیے جاتے ہیں اور ہم ہیں کہ خود کو تذبذب کی کیفیت اور یقین و گمان میں جھولتے ہوئے اُن کے حوالے کر دیا کہ یہ بھی: غر ّۂ اوج ِ بناے عالمِ امکاں نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
ظ ۔۔۔۔۔سیدھی گنگا میں بھی چل رہا تھا سو وہاں تو ظہیرالدین بابر کا قصہ سنا کر اِسے بھگتا آیا۔یہاں اُس قصے کو دوبارہ سنا کرآپ کو بور نہیں کرنا چاہتا اِ س لیے ظ سے ظہرانہ ذہن میں آتا ہے مگر اِس وقت رات کے گیارہ بجے کا عمل ہے جبکہ ظہرانے کے لیے پہلے شب کے باقی پہر گزریں ، صبح ہو اور دوپہر آئے تو دستر خوان بچھّے اوربفضلِ خدا تعالیٰ ماحضریا ظہرانہ نصیب ہو۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
Top