دائرۂ معارف الاسلامیہ ایک مفید علمی کام تھا جو پنجاب یونیورسٹی کے تحت کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ ، اربابِ ہوش وحواس، اصحابِ فکر ونظر اور ماہرینِ علم وہنر نے شروع کیا تھا۔اِس عظیم انسائیکلو پیڈیا کی کوئی انیس جلدیں تو لائبریریوں میں رکھی نظر آتی ہیں ، اِن کے بعد یہ مہم کیا ہوئی کچھ خبر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

سیما علی

لائبریرین
طبیعت بالکل نہیں سمجھوتہ کرتی دوبارہ سے گرم کی ہوئی چائے پینے کو۔

خیر ہو آپکی اللہ پاک ہمیشہ اپنی امان میں رکھیں ۔۔//
آپ سچ مچ ہماری بٹیا ہیں بالکل ہماری طرح تب تو اتنی اپنی لگتیں ہیں


ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 

عظیم

محفلین
حلوے کی سی مٹھاس ہوتی ہے محبت بھری باتوں میں، بھلے ہی کسی کی آپس کی باتیں ہوں۔ پڑھ کر یا سن کر بھی دل خوش ہوتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
حلوے کی سی مٹھاس ہوتی ہے محبت بھری باتوں میں، بھلے ہی کسی کی آپس کی باتیں ہوں۔ پڑھ کر یا سن کر بھی دل خوش ہوتا ہے
چاہت ہے ہی ایسی حلوا ہو چائے ہو یا کھانا کوئی بھی بنائے جب تک چاہ سے خالی ہوگا بے ذائقہ ہی ہوگا
اب آپ کہیں گے باہر جو کھاتے ہیں اُس میں چاہ کہاں سے آئی تو خواتین و حضرات بنانے والوں کی اپنے کام سے چاہ نہ ہوئی تو تمام محنت اَکارَت
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
ضرور آپکے یہاں سردیا ں آگئیں ہیں
گل بٹیا
ثمرین سے کہیے کہ چائے پلا ئیں پہلے۔
یہاں خوشگوار سا موسم چل رہا ہے آپا۔ سردی نہیں ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ثمرین سے کہیے کہ چائے پلا ئیں پہلے۔
یہاں خوشگوار سا موسم چل رہا ہے آپا۔ سردی نہیں ہے۔
ٹوٹا مگ لے کے بیٹھی منہ بسُور رہی ہیں ۔۔۔لو بھلا اب ٹوٹا تو ٹوٹا
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے
روز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
بہتر ہے پابندی نہ لگائی جائے ثمرین کی تعلیمی سرگرمیوں،مطالعاتی اشغال اور شعروشاعری پر۔۔۔۔
آج ہی آپکی بات نوٹ کرلی گئی ہے

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
یعنی ہم اِ س امکان کو مسترد نہیں کرسکتے کہ ثمرین کی صورت میں ہمیں ایسی مصنفہ ہاتھ آئیگی جسکا طرزِ تحریرکبھی مختار مسعود کی جھلک دکھا رہا ہو، کہیں مشتاق احمد یوسفی کی شبیہ اور کدی ڈپٹی صاحب کی صورت۔۔۔(ڈپٹی صاحب یعنی ڈپٹی نذیر احمد۔۔۔دہلی کو جن پر ناز ہے)​
 

سیما علی

لائبریرین
یعنی ہم اِ س امکان کو مسترد نہیں کرسکتے کہ ثمرین کی صورت میں ہمیں ایسی مصنفہ ہاتھ آئیگی جسکا طرزِ تحریرکبھی مختار مسعود کی جھلک دکھا رہا ہو، کہیں مشتاق احمد یوسفی کی شبیہ اور کدی ڈپٹی صاحب کی صورت۔۔۔(ڈپٹی صاحب یعنی ڈپٹی نذیر احمد۔۔۔دہلی کو جن پر ناز ہے)​
ہم بھی کچھ یہی قیاس رکھتے ہیں ثمرین بٹیا سے
پر صحیح روشنی
گُلِ یاسمیں
بٹیا ہی ڈال سکیں گی ۔۔۔
 
@گُلِ یاسمیں
بٹیا ہی ڈال سکیں گی ۔۔۔
ون سے بھی یہی کہاجائیگا کہ ملک میں اچھا لکھنے والوں ،اچھا بولنے والوں ، تخلیقی دماغ رکھنے والوں اور دین و دنیا کو ساتھ لیکر چلنے والوں کی تعداد الحمدللہ خاصی ہے مگر اِن میں اور بھی اضافہ ہوجائے تو کیا مضائقہ ہے۔ثمرین میں مجھے تو یہ وصف خاص الخاص نظر آتا ہے کہ وہ سیکھنے کی غر ض سے تو نقل گوارہ کرلیتی ہے مگرسیکھ چکنے کے بعد اپنے ہی تخلیقی اُپج سے کام لیتی ہے اور اپنی من موہنی تحریروں سے ، شبنم لٹاتی تقریروں سے ،نت نئے غنچے وا کرتی ذہنی صلاحیتوں سے اور دین و دنیا کی خوبصورت آمیزش سے دیکھنے والوں کو نہ صرف اچھی لگتی ہے بلکہ مائل کرتی ہے کہ وہ بھی اِسی زینے کو سر کرکے اُس کے ہم زبان ، ہم خیال، ہم آواز،ہم قدم اور ہم پایہ ہوجائیں۔۔۔۔۔۔​
 
ناراض اور انداز کے قافیہ کا ایک شعرثمرین کوسنایا اور کہا بی بی اِس کا پوسٹ مارٹم تو کردکھاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے شعر سن لیجیے:ہم تری بات پر تجھ سے ناراض ہیں ۔۔۔کیا یہی دل جلانے کے انداز ہیں۔۔۔تو ثمرین نے کہا کہ ض اور ز دونوں عربی آوازیں ہیں ، دونوں کا مخرج جُدا ہے اِس لیے ض اور ز قافیہ نہیں ہوسکتے ۔ثمرین نے شعرکی بحر اور افاعیل عروض ڈاٹ کام پر چیک کرکے بتایاکہ بحرمتدارک مثمن سالم ہے اور ارکان اِس کے فاعلن چارمرتبہ ہیں۔میں نے کہا اِس شعر کا مطلب کیاسمجھ میں آتا ہے ؟ تو کہا اِس شعر میں معانی صاف نہیں ہیں کہ بتادوں۔ایسے شعر کو معنی فی البطن شاعر کہیں تو بہتر ہے ۔یہ اُن کی کس بات پر ناراض ہیں ایک تو یہ بات صاف نہیں پھر دل کباب بنانے والی اور کیا کیا باتیں ہیں جن کے بارے میں پوچھا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی واضح نہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ شعرشاعرکے ضمیر میں چھپارہیگا اور جب وہی اِسے نہ کھولے یہ قیدی اُس کا بنا رہیگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اِس لیے میں کہتا ہوں ثمرین کو پڑھائی مکمل کرلینے دیجیے ۔۔۔۔۔​
 
لاؤڈ اسپیکر کو آلہ ٔ مکبر الاصوات کی بجائے بھونپو کہیں تو یہ کہیں بہتر ہےاُس سے جس کی ٹکر کے اور اور الفاظ کہنا مشکل اور بنانا محال ہے۔۔۔۔۔۔۔​
 
گپ شپ بھی وہ اچھی لگتی ہے جس میں جان بوجھ کر سیکھنے سکھانے کے لیے :
1۔کم کم استعمال میں آنیوالے اچھے اچھے الفاظ صحیح طور پر برت کردکھائے جائیں
2۔حسبِ موقع محاوروں ، ضرب الامثال،کہاوتوں، تشبیہوں اور اشعار کا استعمال ہو
3۔بات میں سے بات نکال کر مختصراًایسی بات کہی /لکھی جائے جس سے روشنی پھُوٹے یعنی عقل بڑھے
4۔ادیبوں کی کتابیں تو ہمیں میسر ہی ہیں اُن کے مکتوبات اور مخطوطات بھی بحمدللہ دستیاب ہیں ، ہمارے مراسلوں میں اُن کا عکس ِ جمیل ۔۔۔۔۔۔نہ سہی۔۔۔۔۔۔خفیف رمق تو نظر آئے
5۔تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے میں غالب نے ہمیں یہی کچھ سکھایا اورسمجھایا کہ دل کے ارمان نکالنے کے لیے بس بہانہ ہی کافی ہے ، شاید اِسی لیے حضرت نے مصوّری سیکھی تھی،شعر کہنے کی صلاحیت خداداد تھی
6۔ایک ثمرین نہیں ہزاروں کو اچھی اچھی باتیں پڑھنے لکھنے کے سلیقے جاننے ، جان کر برتنے ، برت کر دکھانے اور علم و ہنر کو آگے بڑھانے اورانھیں اوج ِ کمال پر پہنچانے کے ارمان ہوں گے
7۔ہمیں اُن کا یہ ارمان پورا کرنا ہے ایک خوشگوار فریضے کے طورپر ، ایک مہم کی طرح ، تربیت و تعلیم سمجھ کر
8۔ ہمارا وقت رائگاں ، لکھی ہوئی تحریریں ضائع، محنت اکارت، جذبہ بیکار نہ جائے
9۔ہمیں ستائش کی طلب ہے نہ صلے کی پروا
10۔ ہمارا معاوضہ ہمارے سب کے ایک رب کے پاس پہلے سے موجود ہے ، وہ ہمارے لیے کافی و وافی ہے​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کیا خوبصورت جملے بنائے
ہیں
شکیل بھیا
ڈھیروں
داد و تحسین


ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص

ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20
 
Top