شکیل احمد خان23
محفلین
چشمِ بد دُور اچھا لکھتے ہیں اربش علی آپ ، بلکہ آپ کے بعض مراسلوں میں رموزِ اوقاف کی پابندی بھی دیکھی اور تراکیب پر اضافتوں کی واضح حرکات کا اہتمام بھی پایا۔میرے خیال میں لکھنا تو وہی لکھنا ہے جس میں یہ سب اوصاف ہوں اور اِس کے علاوہ بھی۔۔۔ لکھنے کے ڈھنگ سے ہی پتا چل جاتا ہے کہ صاحبِ تحریر کے دل میں لو ح وقلم کا کتنا احترام ہے ۔بے تکلف دوستوں میں ٹیلیفون یا اسمارٹ فون کے ذریعے بول کر یا لکھ کے باتیں کرنا ایک چیز ہے اور انٹرنیٹ کی کسی محفل میں اظہارِ خیال کرنا ، رائے دینا ،نکتہ ٔ نظر بیان کرنا،پسند ناپسند کے بارے میں بتانا،خوشی پر اپنے جذبات اور خدانکردہ غم کے موقع پر اپنے احساسات سے مطلع کرنا کچھ اور ہی چیز ہے ۔ یہاں تو ہمیں ہر بات میں یہ خیال رکھناضروری ہے کہ ہماری ان تحریروں سے اُردُو کا فی البدیہہ ادب تشکیل پارہا ہے ،آج تشکیل پارہا ہے کل اِس کے رتبے اور معیار کا تعین ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخری تدوین: