سیما علی

لائبریرین
گر ہم جھوٹ نہ کہیں تو اس وقت نیند ہمیں دبوچ لینے کے لیے ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ اب شاید خود کو خوابوں کے حوالے کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ ہمیں رات دیر گئے تک نیند نہیں آتی۔ آج نہ جانے کیا معجزہ ہوا کہ ابھی سے چکرانے لگ گئے۔
کہتے ہم شب خیر
آرام سے سوئیں اور ہماری دعائیں آپکے لئے جیتے رہیے ۔۔۔ہم بھی آج بہت دیر تک جاگ لئے نیند کی دیوی ہم پر بھی مہربان ہو ہی گئی۔۔/
 

سیما علی

لائبریرین
غنیمت ہے ہر سانس جو ذکر اللہ میں مشغول ہو
؀
مست رکھّو ذکر و فکرِ صُبحگاہی میں اسے
پختہ تر کر دو مزاجِ خانقاہی میں اسے

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 
طرزِ کلام آپ کا شستہ اور سلام کہنے کا انداز خوب ہے ۔وعلیکم السلام مگر جائیں کہیں نہیں ۔بیٹھیں میں چائے تیار کراتا ہوں ۔ثمرین اے سی آن کردواور شرفو سے کہو یونائیٹڈ بیکری سے بسکٹ، پیٹیس اور فروٹ کیک لے آئے ۔آپ کو تازہ غزل سنا تا مگر اُس میں غم دوراں ،غم جاناں اور غمِ ہستی ایسا شدید ہے کہ آپ تاب نہ لاسکیں گے۔وہ نظم جو عید پر لکھی تھی وہ بھی اتنی طویل ہے کہ آپ بور ہوجائیں گے ،اِس لیے اُسے بھی رہنے دیں ۔کراچی شہر کی جو صورتِ حال بلدیہ کی عدم توجہی سے ہے اُس کانو حہ بھی لکھا پڑاہے مگر آپ سفر کے باعث ویسے ہی تھکے ماندے نظر آرہے ہیں آپ کو اور زیادہ کبیدہ خاطر کیا کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیجیے چائے آگئی ،نوش فرمائیں اور یہ بسکٹ بھی لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔​

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ظلم ہوگا اگر ہم سلام کیئے بغیر چلے آئیں یہاں
السلام علیکم سب کو۔
ضروری ہے وعلیکم السلام وجی بھیا کو کہنا اور
سب کی خدمت میں السلام علیکم وجی بھیا بہت خوش قسمت ہیں ماشاء اللہ کہ ثمرین کے نازک ہاتھ آپکے لئے چائے پیش کررہے ۔۔۔
اب چلے نماز کی تیاری کے لئے کیونکہ ابھی میکائیل کو اسکول سے لیکر آئے ہیں
 
شکیل: یہ جو آپ مختصر سا جملہ لکھنے اور چھوٹی سی بات کہنے کی بجائے لمبی لمبی تقریریں جھاڑتے ہیں تویہ تضیعِ اوقات اور عقل کا زیاں نہیں؟
شکیل احمد خان23 :بیشک کھیل حروفِ تہجی سے جملہ بنانے کا ہے اور چھوٹا سا جملہ بھی بس ہے مگر یہ بات میرے بس میں نہیں۔
شکیل: کیوں؟
شکیل احمد خان23 :اِس پر تفصیل سے بات ہوگی ۔ابھی اجازت دیں ۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
شکیل: یہ جو آپ مختصر سا جملہ لکھنے اور چھوٹی سی بات کہنے کی بجائے لمبی لمبی تقریریں جھاڑتے ہیں تویہ تضیعِ اوقات اور عقل کا زیاں نہیں؟
سیما کا کہنا ہے یہ جو آپ مفصل مراسلے لکھتے یہ ہمیں بہت پسند ہر نئے مراسلے سے کچھ نہ کچھ نئی بات معلوم ہوتی ہے اور پھر سب سے خوشی کی بات کہ ثمرین بٹیا انتہائی شوق سے آپ سے سیکھ رہی بلکہ ہم بھی کچھ آڑھا ٹیڑھا لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ۔۔۔
 

اربش علی

محفلین
ژاژ خائی سے بہ درجہ ہا بہتر ہے کہ تعمیری اور علم پرور گفتگو کی جائے۔ مگر اس بات سے انکار نہیں کہ کبھی پر حکمت ابحات اور علم پرور تحاریر سے انسان کچھ بے زار ہو جاتا ہے، شاید اس وقت جب وہ نیستی کی کیفیت میں ہو۔ جب اس کے لیے لامعنویت معانی سے زیادہ مُہمّ بن جائے۔ اور خاموشی گفتگو سے زیادہ راحت لائے۔ اقبال کہہ گئے:
علم و حکمت رہزنِ سامانِ اشک و آہ ہے
یعنی اک الماس کا ٹکڑا دلِ آگاہ ہے
بعض اوقات کسی چھوٹے بچے کے ساتھ معصوم اور بے معنی باتیں ہزاروں پر علم مباحثوں سے زیادہ لطف دے جاتی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
بعض اوقات کسی چھوٹے بچے کے ساتھ معصوم اور بے معنی باتیں ہزاروں پر علم مباحثوں سے زیادہ لطف دے جاتی ہیں۔
روتے ہوئے ہمیں بہت پیارے لگتے ہیں خاص طور پر جب یوں


ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 
Top