لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
﴿٨٧﴾ سورة الأنبياء
الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں اپنے نفس پر ظلم کیا۔


ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
گناہوں کی معافی اور غموں سے نجات اس دعا کا انعام ہے۔
:حضرت یونس علیہ السلام نے یہ دعا مچھلی کے پیٹ میں مانگی
"لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ"
اللہ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور انہیں نجات دی۔

یہ دعا ہمیں سکھاتی ہے کہ گناہوں کا اعتراف اور اللہ کی حمد کرنے سے مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور انہیں نجات دی
کیونکہ زندگی انسان کے پاس خدا کی امانت ہے
سورہ ملک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : '' وہ ذات جس نے زندگی اور موت کو پیدا ہی اس لیے کیا کہ تمہیں آزمائے کون اچھے عمل کرنے والا ہے '' ۔
اہل ایمان کی پہچان یہی ہے کہ وہ اﷲ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان کے ساتھ شریعت اسلامی کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص

ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 

سیما علی

لائبریرین
قابلِ قدر بات یہ ہے
کہ اﷲ تعالیٰ ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
جو مل جائے اس پر شُکر ادا کیا جائے کیوں کہ جو چیز ملی ہے وہ محض اﷲ کے فضل سے ملی ہے اور اسباب کی توفیق کا مل جانا بھی اﷲ کا فضل ہے
 

سیما علی

لائبریرین
فراخ دلی کا مظاہرہ کیا جائے
دوسرے مذاہب کے لوگوں کیساتھ
سورة المائدہ میں ارشادِ رب العزّت ہے:ترجمہ:''کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو، انصاف سے کام لو، یہی طریقہ تقویٰ سے قریب تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناً تمہارے تمام کام سے پوری طرح باخبر ہے''
 
فراخ دلی کا مظاہرہ کیا جائے
دوسرے مذاہب کے لوگوں کیساتھ
سورة المائدہ میں ارشادِ رب العزّت ہے:ترجمہ:''کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو، انصاف سے کام لو، یہی طریقہ تقویٰ سے قریب تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناً تمہارے تمام کام سے پوری طرح باخبر ہے''
غیر مسلموں کے ساتھ انصاف
قرآن پاک ہمیں تاکید کرتا ہے کہ کسی بھی قوم یا گروہ سے دشمنی انصاف کی راہ سے نہ ہٹائے۔ انصاف ہر حال میں ضروری ہے کیونکہ یہی تقویٰ کے قریب ہے اور اللہ تعالیٰ ہمارے تمام اعمال سے بخوبی واقف ہے۔
 
ضمیر کی آواز سنیں

زندگی کے ہنگاموں میں اکثر ہم اپنے ضمیر کی آواز کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ضمیر وہ اندرونی روشنی ہے جو ہمیں صحیح اور غلط کا فرق بتاتی ہے۔ کیا ہم نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم اس آواز کو کتنی بار دباتے ہیں؟
آئیے ایک لمحہ نکال کر اپنے ضمیر کی بات سنیں اور اپنے فیصلے اس روشنی میں کریں۔ آپ کے خیال میں ضمیر کی اہمیت کو سمجھنا ہماری زندگیوں کو کیسے بہتر بنا سکتا ہے؟


آپ کے خیالات کا انتظار رہے گا!
 
ضروری ہے
''خیال خاطر احباب چاہئے ہر دم!
انیسؔ ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو!
صبر اور تحمل ہی وہ خوبیاں ہیں جو ہمیں دوسروں کا خیال رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ انسانوں کے دل واقعی آبگینوں کی مانند نازک ہوتے ہیں، اور ایک چھوٹی سی بات بھی انہیں ٹھیس پہنچا سکتی ہے۔
انیسؔ صاحب کا یہ شعر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلقات کو مضبوط رکھنے کے لیے ہمیں صلح صفائی اور حسنِ سلوک کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔
 

سیما علی

لائبریرین
صبر اور تحمل ہی وہ خوبیاں ہیں جو ہمیں دوسروں کا خیال رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ انسانوں کے دل واقعی آبگینوں کی مانند نازک ہوتے ہیں، اور ایک چھوٹی سی بات بھی انہیں ٹھیس پہنچا سکتی ہے۔
انیسؔ صاحب کا یہ شعر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلقات کو مضبوط رکھنے کے لیے ہمیں صلح صفائی اور حسنِ سلوک کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔
شاید ضرورت ہے اپنے رویوں پر نظرِ ثانی کرنے کی ۔۔۔
جہاں اپنی غلطی پائیں، کھلے دل سے تسلیم کرکے، معذرت کریں، آئندہ نہ کرنے کا ارادہ اور وعدہ کریں اور ممکن ہو تو اپنی غلطی کا ازالہ کریں۔
دوسروں کی غلطیوں یا کوتاہیوں پر ردعمل دیتے وقت یہ ضرور پیش نظر رہے کہ ہم بھی غلطیاں کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے، لہٰذا رحم کا جذبہ غیظ و غضب پر غالب رہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
سیما کو ادا جعفری صاحبہ کا یہ شعر بہت پسند ہے
؀
ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہے
کبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
 

سیما علی

لائبریرین
ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چمن میں بارش کاامکان ہے

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر ۔20
 

سیما علی

لائبریرین
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز
زیارت میں درجۂ حرارت منفی6
ہے نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا
 
Top