سیما علی

لائبریرین
ٹوٹے دل سے یہ احمد ند ین قاسمی صاحب کی نعت کے اشعار پڑھتے ہیں
؀
کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
٭اس کی دولت ہے فقط نقشِ کفِ پا تیرا
لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا
میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایہ تیرا
ایک بار اور بھی بطحا سے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ہے مسجدِ اقصیٰ تیرا
؀
حدیث پاک میں ہے: ''حضرت ثوبانؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہﷺ نے فرمایا: وہ وقت زیادہ دور نہیں کہ دوسری قومیں تم پر ایسے ٹوٹ پڑیں گی، جیسے کھانے والے خوانِ نعمت پر ٹوٹ پڑتے ہیں، ایک شخص نے کہا:کیا ہم اُس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟ آپﷺ نے فرمایا: (نہیں!) بلکہ تم اُس وقت تعداد میں زیادہ ہو گے، لیکن تم سیلاب کے جھاگ کی طرح (بے توقیر) ہو جائو گے، اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے دلوں سے تمہاری ہیبت نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں''وَھْن‘‘ ڈال دے گا۔ سائل نے پوچھا: یا رسول اللہﷺ! ''وَھْن‘‘ سے کیا مراد ہے، آپﷺ نے فرمایا: دنیا کی محبت اور موت کو ناپسند کرنا‘‘ (ابودائود: 4297)۔
 
Top