دکھ ہوا تھا مجھے بھی ڈال کے کھا جانے کا لیکن انسان کس کس بات کا دکھ کرے ۔ یہاں تو حال یہ ہے کہ سگے بھائی دشمن بنے بیٹھے ہیں ۔ کسی اور کے دشمن ہونے کا کیا دکھ ۔ اندھے ہیں اللہ کی قسم وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ کسی کا مذاق بنا کر جیت جاتے ہیں حالانکہ جن لوگوں کی یہ سرِ عام ہتک کرتے ہیں وہ ہی نہیں خود اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے مگر افسوس ہے ان کم ظرفوں پر ان اندھوں پر کہ انہیں خود بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کیا یہ کم ظرف یہ نہیں جانتے کہ ایک دن اس خدا کے سامنے پیش ہونا ہے جس نے ان عالِموں کو پیدا کیا ہے ۔ کیا ملتا ہے انہیں کسی کو تکلیف دے کر ؟ خوش ہوتے ہیں کسی کی خرابی پر ۔ مگر اے کم ظرفو !سلامتی ہو تم پر !