طارق شاہ

محفلین
قبلہ وجہ دُور اندیشی سے بڑھ کر کیا ہوسکتی ہے، سُنا ہے جنگ عظیم کے زمانے میں یہ چیزیں برصغیرمیں راشن کارڈ پر مقررہ کوٹے پر ملتی تھیں
 

طارق شاہ

محفلین
عرض کرنا اس امر کا بھی ضروری ہے کہ، نئی تحقیق یا از سر نو تحقیق سے
یہ پتہ چلا ہے کہ عام اور صحت مند انسان کے لئے، تناسب اور مقدار کو مد نظر
رکھ کر اصلی گھی یا مکھن کھانا، اسی کی متبادل بنائی چیزوں سے بہتر اور صحت
مندانہ ہے ۔
جبکہ متبادل بنائی چیزوں میں تشخص یا شکل برقراررکھنے کی ضرورت کے
پیش نظر کئی ضروری اشیا، کیمیکلز، کی ملاوٹ ہوتی ہے جس کے باعث وہ متبادل شے
کسی کسی کے لیے تو بہت ہی مضر ہوسکتی ہے ، تشخیص کے بغیر کھانا کئی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
 
آخری تدوین:

بھلکڑ

لائبریرین
ظالم لوگو !!! کس طرف چل دیے!!!! میں نے تو صرف اتنا کہا تھا کہ مکھن ،گھی اور چکنائی والی چیزوں سے دو فٹ دور سے گزرنا پڑ رہا ہے!!!!!!!! :):):)
 

طارق شاہ

محفلین
طور طریقے بدلنے یا فروگزاشت درست کرنے کے لئے تفصیلی لکھا، کہ دو فٹ کا فاصلہ مستقل رکھنا یا خود پر ظلم کرنا ضروری نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
صبح اٹھ کر ڈنڈ بیٹھکیں لگانا، پھر نہانا اس کے بعد دیسی گھی کے پراٹھے کے ساتھ ساتھ دہی اور لسی کا ناشتہ کرنا۔
 

طارق شاہ

محفلین
شمشاد بھائی آپ نے صحیح لکھا ہے مگر یہ سب شروع کرنے کے لئے عید کا دن بہتر رہے گا
کہ اب تو رمضان ہیں، پھر عمر اور جسامت کے حساب سے چارٹ بھی بنانا پڑے گا ۔
 

طارق شاہ

محفلین
ذہین دوستوں! آپ سے ملاقات ہوگی واپسی پر، اپنا اور اسی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھے رہے گا :) الله حافظ
 
Top