سیما علی

لائبریرین
سیما آپکی اسی لئیے تو آپکی گرویدہ ہیں کہ دونوں بہن بھائی سوچتے ایک طرح ہیں۔۔۔۔ سچ بھیا آپ کے ہر لفظ میں احساس بولتا ہے ۔منافقت لکھنے میں اور لفظوں میں بھی بولتی ہے ۔جب میں آفس میں بھی کبھی کھل کر اظہار کر دیتی تو میرے باس ہمیشہ کہتے
Seema you’re misfit for the present scenario
نام کے انیشل دیکھیں کیسے ساتھ ساتھ ہیں۔:):)
 

شمشاد

لائبریرین
ژَرْف بَیانی کی زندہ مثال ہیں آپی آپ۔

مطلب اس کا یہ ہے 1. نازک خیالی، خیال آرائی، باریک بینی۔
"گیتوں میں ایک ژوف بیانی ہے اس لیے کہ عورتوں کی نظر تیز ہوتی ہے اور چھوٹی سے چھوٹی خوبی یا کمزوری ان کی نظر سے بچ کر نہیں نکل سکتی۔"
 

سیما علی

لائبریرین
زندگی بھر بھیا یہ اُصول اپنائے رکھا کہ جھکُ جانے میں عظمت ہے۔
اگر ہم سے غلطی ہو جائے تو اِبلیس کی طرح دلیر نہیں ہو نا چاہیے بلکہ معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ ہم اِبن آدم ہیں ،اِبنِ اِبلیس نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
راستے کی مشکلوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ مشکلیں تو کٹ ہی جائیں گے لیکن منزل بھی تو حاصل ہو گی ناں۔
 
Top