لو جی اتنے میں ہم نے حلوے پر اشعار بھی کہہ دئے چائے پر تو شاعری ہوتی ہی رہ تی ہے

واہ وا کسنے بنایا ہے یہ پیارا حلوہ
جیسے جنت سے ہو مولا نے اتارا حلوہ
اس میں کشمش بھی ہے کاجو بھی ہے
مغزو بادام کی خوشبو بھی ہے
کیا بتاؤں کہ جو حلوے سے مہک اٹھی ہے
دل تو دل روح تلک میری چہک اٹھی ہے
مجھ کو لگتا ہے یہ آپی نے بنایا ہوگا ( سیما آپی)
ایسا حلوہ نہ کبھی آپ نے کھایا ہوگا
 

سیما علی

لائبریرین
گرچہ کم کم تری تصویر نظر آتی
سات رنگوں کی صدا آٹھ پہر آتی ہے
رحمان فارس
عشق بخیر

کچھ بہتری کی طرف گامزن
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی اتنے میں ہم نے حلوے پر اشعار بھی کہہ دئے چائے پر تو شاعری ہوتی ہی رہ تی ہے

واہ وا کسنے بنایا ہے یہ پیارا حلوہ
جیسے جنت سے ہو مولا نے اتارا حلوہ
اس میں کشمش بھی ہے کاجو بھی ہے
مغزو بادام کی خوشبو بھی ہے
کیا بتاؤں کہ جو حلوے سے مہک اٹھی ہے
دل تو دل روح تلک میری چہک اٹھی ہے
مجھ کو لگتا ہے یہ آپی نے بنایا ہوگا ( سیما آپی)
ایسا حلوہ نہ کبھی آپ نے کھایا ہوگا
کمال کا حلوہ ہو گا پھر تو جو اسمیں اتنے زیادہ خشک میوے ڈال کر بنایا ہے تو۔
 

سیما علی

لائبریرین
دیر سے سوچ رہی تھی ابھی
شمشاد بھیا کہیں گے آپی یہ ٹھیک نہیں مگر کبھی کبھی میرا نثر میں بات کرنے کا بالکل دل نہیں چاہتا ڈاکٹر صاحب۔۔۔
 
Top