ابن رضا

لائبریرین
ڈکار تو نہ ماریں ہماری چھوٹی سی عرضی کا۔ چلیں ربط تو دے دیں یا وہ بھی خود ہی ڈھونڈنا پڑے گا۔ دراصل میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ پٹھان ہونے کے باوجود آپ میں تحمل اور بردباری کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں اس کا کیا سبب ہے
 

طارق شاہ

محفلین
خبْطُ الحَواس اور مخبوط الحواس میں کیا فرق ہے ؟

اول الذکر ، حالت ہے (حواس باختہ، گھبرایا ہوا، وغیرہ )
جبکہ مخبوط الحواس وہ ، جس پر یہ حالت یا حالتیں ہیں (باؤلا، پاگل، سودائی، خبطی وغیرہ )
 

شمشاد

لائبریرین
چائے پی رہا ہوں میں تو کہ موسم بھی ایسا ہی ہوا ہوا ہے یعنی کہ ٹھنڈا ٹھار اور مطلع مکمل ابر آلود۔
 

طارق شاہ

محفلین
جی فیض صاحب تو ایسے موسم میں چائے نہیں پیتے تھے
اور جب ایسا موسم نہ بھی ہوتا تھا تو ،اکثر یہ کہتے تھے کہ:
آئے کچھ ابر ، کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئے
اُس کے بعد آئے جو عذاب آئے
شاید ضیاالحق یا ان ہی کی طرح کے کسی شخص کو
چھیڑنے کے لئے یوں کہتے ہوں
 

طارق شاہ

محفلین
تصویر برائے ثبوت آپ کے پاس ہے کیا ؟ شمشاد بھائی
عبید صاحب باوثوق اور معتبر نہیں آپ کا موسم کا حال سنانے والا
اسی لئے علم کو ٹھیک نہیں کہہ پا رہے ہیں ، دیگر ذرائع استعمال کریں آپ ۔
 

الف عین

لائبریرین
وہاں امریکہ میں معلوم نہیں، یہاں تو ’منصف‘ روزنامے میں بڑی سرخی سعودی عرب میں سیلاب پر تھی۔
 

طارق شاہ

محفلین
نَوِشْتۂ تقدِیرتونہیں کہ ہر جگہ بیک وقت ہو بارش
امریکہ چھوٹا سا، یا مسقط ، شارجہ کی طرح بڑا بھی نہیں
یہاں ایک جگہ پر برف ہے تو دوسری جگہ بارش
کہیں سخت سردی تو کہیں موسم معتدل
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی اب جیہ بھی کہہ رہی ہے کہ مشکل الفاظ ہیں، حالانکہ مجھے ایک بھی مشکل لفظ نہیں ملا اوپر والے مراسلوں میں۔
 
Top