طارق شاہ

محفلین
جمشید (جم)، آویستانی بادشاہِ چہارم نے تو وائن کی کشید کو تا قیامت امر کردیا
آپ نے یہی کچھ ، لگتا ہے چائے کے لئے اُٹھا رکھا ہے جناب
 

الف عین

لائبریرین
حالی نے بھی کہا تھا کہ ان کی دوکان سب سے الگ ہے۔ شاید شمشاد اپنی چائے کی دوکان کے بارے میں بھی یہی دعویٰ کرنے والے ہوں
 

طارق شاہ

محفلین
خیال آپ کا درست بھی ہو سکتا ہے الف عین ، (عبید صاحب)
حالی نے اپنی دکان، مسدسِ حالی لکھ کر جب سب سے الگ کی یا بنائی ۔۔۔
تو اُسی وقت بہت سے روایتی شعراء نے، نئی دکان کو نہیں سراہا تھا ، ان کے شاگردِ
عزیز، مولوی عبدالحی المعروف بیخود بدایونی صاحب نے بھی انھیں چھوڑ دیا اور جا کر تلامذِ
داغ دہلوی میں شامل ہو گئے تھے ۔ مورخین کہتے ہیں بعد ازاں حالی کے دئے نقصان،
یا بدحالی کی تلافی اور رنگِ قدما کو دوبارہ رائج اور ازسرنو مستحکم کرنے والوں شاعروں
اور محسنوں میں مولانا حسرت موہانی، مولانااصغر گونڈوی،جناب فانی بدایونی صاحب ،
جناب جگر مراد آبادی صاحب اور جناب یاس یگانہ عظیم آبادی صاحب نے نمایاں کردار ادا کیا
اور پھر سے شاعری بہ طرز و انداز میر و غالب ، دیگر طرز شاعری پر غالب ہوئی
:):)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
رس ملائی میں تو دودھ ٹھنڈا ہوتا ہے۔ دودھ بھی پیئیں اور رس ملائی سے بھی لطف اندوز ہوں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
زبردست ٹھنڈ ہے یہاں اتنی سردی میں ٹھنڈا دودھ پی کر گلہ بھی خراب ہو سکتا ہے اور کھانسی بھی۔ کوئی اور چارہ کریں
 

ابن رضا

لائبریرین
ضمیر اور شعور نام کی چیز اگر انسان کے زیرِ استعمال ہوں تو کبھی غلط راہ پہ نہیں چلتا۔ اور ہمیشہ نفع پاتا ہے۔سکھی رہتا ہے۔ سکھی رکھتا بھی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح نہیں کر رہے ہم سب۔
یہ تو الٹی حروف تہجی سے لکھنے کی لڑی ہے اور ہم سب سیدھی گنگا بہائے جا رہے ہیں۔
 
Top