شمشاد

لائبریرین
بھلا ہو دونوں کا، میرا خیال ہے دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کی سیریز دیکھ رہے ہوں گے۔
لیکن ایک اور بات ہے کہ گراؤنڈ تو کہیں بھی نظر نہیں آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فرصت ہی فرصت ہے آجکل کہ دفتر سے چھٹیاں لی ہوئی ہیں۔ پھر بھی کبھی کبھار کوئی نہ کوئی بیگار بھگتنا پڑ ہی جاتی ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
غصہ ، وہ چیز ہے جس سے انسان کے اندر سخت ھیجان پیدا ہوتا ہے ، چہرہ سرخ ہوجاتا ہے ، دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، نبض کی رفتار تیز ہوجاتی ہے ، سانس چڑھنے لگتی ہے حتی کہ ایک سنجیدہ و خوبصورت انسان خوفناک اور وحشت ناک شکل اختیار کرلیتا ہے غصہ ، کبر و خود بینی اور ظلم و تعدی سے مرتبط ہوتا ہے اسی لئے وہ ہلاکت و بربادی کا سبب بن جاتا ہے
غصہ لوگوں کو ان کی اصل حالت ، سوچ اور عقل سے دور کردیتی ہے جس کا نتیجہ بیویوں کے طلاق ، بچوں کی جدائی دوستوں میں لڑائی اور بھائی و رشتہ داروں میں اختلاف کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے

anger causes a loss in self-monitoring capacity and objective observability
 

طارق شاہ

محفلین
طینتِ انسانی میں خوشامد پسندی ہے، بلکہ شامل کی گئی ہے
بہت سے لوگ سرشت یا جبلت میں شامل اس حس کو ظاہر نہ
کرنے میں کامیاب تو ہو سکتے ہیں ، لیکن خود اپنی ذات، دل
یا دماغ پر اس کے خوش کن اثرات سے خود کو مبرا نہیں کہہ سکتے
کیونکہ انسان احساس سے عاری نہیں بلکہ مالا مال پیدا کیا گیا ہے
اور خوشامد پسندی (کی حس) اُس کی فطرت میں ہے
 
آخری تدوین:
Top