کون جانتا تھا کہ کو بہ کو بات پھیل جائے گی تیرے شتونگڑوں کی!!!
غریب تو اس لفظ سے پہلے ہی آشنا تھا، یہاں نہ معلوم کس معنوں میں استعمال ہو ریا ہے لیکن میں تو شتونگڑا بمعنیٰ شرارتی بچہ بچپن سے سن بول رہا ہوں
 

سید عمران

محفلین
عمران بتاتا ہے آپ کو شتونگڑوں کی تفصیل۔۔۔
یہاں شتونگڑوں سے مراد وہ مزاحیہ اور واہیات انسان نما کارٹونوں کے چہرے ہیں جو جابجا جملوں یا مضمونوں کے آخر میں ٹانگ دیتے ہیں۔۔۔
بولے تو ایموجی!!!
 

سیما علی

لائبریرین
طہاری آلو کی بنتی ہے پر عجب حال اچھی بھلی انتہائی لذیذ طہاری کو بھی گوشت ڈال کر بنانے لگے ہیں۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
گھر سے لے کر کلاس روم تک محترم ظہیراحمدظہیر کے شتونگڑے لفظ ، کافی مشہور ہو گیا:)
ریکن یہ شتونگڑے کا لفظ میں نے تو ایجاد نہیں کیا۔ یہ تو پنجابی کا لفظ ہے اور یہیں محفل پر کسی نے استعمال کیا تھا ۔ میں نے تو بس ان شتونگڑوں کی شرح کی فرمائش کی تھی کسی لڑی میں ۔ اس وجہ سے مشہور ہوگئے۔
 

الف عین

لائبریرین
ذکر زبان کا کرنے کی اجازت ہو تو کہوں کہ اس لڑی میں نئے نئے الفاظ ایجاد کیے جا رہے ہیں۔ میرے علم کے مطابق ظہیراحمدظہیر کا "ریکن" اور سیما علی کا "طہاری" دو مثالیں یہیں دیکھی جا سکتی ہیں ۔ تیاری ہم تو ت سے لکھتے ہیں شاید گوشت ڈالنے سے طہاری بولنا درست ہو جائے!
 

سیما علی

لائبریرین
دعا دیتے ہیں اس گوگل کو اُستادِ محترم کہ ہم عرصے تک سمجھتے تھے تہاری ت سے لکھتے ہیں پر چیک کرنے کے لئے دیکھا تو ط سے لکھی اب پتہ نہیں کیا صحیح ہے ۔۔۔۔۔۔
عاطف بھیا سے بھی پوچھتے ہیں تہاری ہے طہاری
2B1LWHU.jpg
 

سید عمران

محفلین
خالی گوشت ڈالنے سے طہاری بریانی نہیں بن جاتی، دونوں کے درمیان بہت سے مسالہ جات کا فرق ہوتا ہے۔۔۔
اور رہی بات گوشت کی تو وہ جس چیز میں ڈالا جائے اس کے ذائقہ کو ہزار لاکھ گنا بڑھا چڑھا دیتا ہے۔۔۔
گوشت رے گوشت تیری ہر کل سیدھی!!!
:eat::eat::eat:
 
Top