سیما علی

لائبریرین
ثابت ہوا کہ آپ نے میری ساری تحریریں نہیں پڑھی ہوئیں، :) ورنہ جانتیں کہ آپ کی بھابھی اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔:-(
تحریریں اگر پڑھ لیتے تو واقعی ایسی دل دُکھانے والی بات نہ کرتے ۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 
بالکل بھی پریشانی کی بات نہیں اب پڑھ لیں اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین
 
سیما علی

لائبریرین
ہم بنادیتے ہیں حلوا شکیل بھائی آپکے لئے سوجی کا پسند ہے یا چنے کی دال کا۔۔۔بہنوں کو بھائیوں کے لئیے کام کرنا ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔۔
 
عظیم

محفلین
واقعی بہنوں کو بھائیوں کے لیے کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، اسی لیے میں بھی اپنی بہن کو جان بوجھ کر کوئی نہ کوئی کام کہہ دیتا ہوں جب وہ گھر آئی ہوئی ہوتی ہے
 
سیما علی

لائبریرین

نیہر کی یاد جب لڑکیوں کو ستاتی ہے تو سب سے پہلے بھائی یاد آتے ہیں ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 
لازم ہے کہ اب ماحول کو خوشگوار کیا جائے کوئی ہلکی پھلکی بات کر کے۔
استادِ محترم الف عین ، سید عمران بھائی، سیما علی بہن، صابرہ امین بہن اور دیگر احباب کی دل جوئی کا شکریہ۔ واقعی اب وہ مرحلہ آگیا کہ یاد دکھ نہیں ایک ناسٹلجک کیفیت پیدا کرتی ہے۔ اللہ سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے، آمین
 
گھر کی طرح ہے محفل بھیا ہم سب کے دکھ سکھ مشترکہ ہیں ۔۔ایک خاندان کی طرح جڑے ہیں ۔۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
لازم ہے کہ اب ماحول کو خوشگوار کیا جائے کوئی ہلکی پھلکی بات کر کے۔
استادِ محترم الف عین ، سید عمران بھائی، سیما علی بہن، صابرہ امین بہن اور دیگر احباب کی دل جوئی کا شکریہ۔ واقعی اب وہ مرحلہ آگیا کہ یاد دکھ نہیں ایک ناسٹلجک کیفیت پیدا کرتی ہے۔ اللہ سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے، آمین
گزرے ہوئے خوبصورت پل زندگی کی حسین یادیں بن جاتے ہیں ۔ ۔ ہم نے آپ کی لڑی پڑھی تھی۔ آنسو روکنا محال تھا ۔ پر آپ کا حوصلہ اور شریک حیات سے ہمدردی اور محبت اتنی مثالی تھی کہ دل سے آپ دونوں کے لیے دعائیں نکلیں۔ اللہ محترمہ کو جنت کے باغوں میں جگہ عطا فرمائیں اور آپ کو ڈھیروں ڈھیر صبر ۔ ۔ آمین
 
سید عمران

محفلین
غیرت کی بات ہے کیا خواہ مخواہ
خر کی یہ لات ہے کیا خواہ مخواہ

دل پر لینے کی بات نہیں۔۔۔
یہ معرکۃ الآراء شعر ’’غ‘‘ کی نسبت سے فی البدیہہ ذہن بلا خیز میں آگیا تھا!!!
:):):)
 
صابرہ امین

لائبریرین
غیرت کی بات ہے کیا خواہ مخواہ
خر کی یہ لات ہے کیا خواہ مخواہ

دل پر لینے کی بات نہیں۔۔۔
یہ معرکۃ الآراء شعر ’’غ‘‘ کی نسبت سے فی البدیہہ ذہن بلا خیز میں آگیا تھا!!!
:):):)
عیاں ہے آپ کی تک بندی سے کہ فی الفور بدیہہ ہے ۔ :lol::lol::lol:

اس شاعری سے کو ئی نہ مر جائے اے خدا !!:praying::praying::praying::praying:
 
Top