سید عمران

محفلین
ورق چاندی کے لگاتے ہیں ہم کھیر پہ
لیکن پہلے سب کو آواز دینی ہو گی ۔ ۔ آ جائیے بھئی @سیما علی آپا نے سب کے لیے کھیر بنائی ہے۔ ہماری طرف سے چائے بھی ہے ۔ ۔
کہتے ہیں سچ کہ ایسا جھوٹ موٹ کا کھیل تو ہم نے خوابوں میں بھی کبھی نہیں کھیلا!!!
:thinking2: :thinking2: :thinking2:
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فائدہ کیا ایسا بے کار کھیل کھیلنے کا جس میں دوسروں کو کھانوں کی تصویریں دکھا دکھا بھوکا مارتے ہیں!!!
:arrogant: :battingeyelashes: :arrogant:
غائبانہ دعوتیں تو پھر اسی طرح ہی ہوں گی۔ نہیں تو خرچہ بہت ہو گا۔ یقین نہیں آتا تو آپ ہمیں ایک بریانی کی پلیٹ بھیج کے ہی دیکھ لیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ظاہر ہے !!!!غیریت نہ برتئیے گا بھیا فوراً بھیجیں پتہ😂

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سید عمران

محفلین
ضرر نہیں بیکار کے کھیلوں میں کسی کو جناب مفتی صاحب ۔۔۔۔
شدید صاد کریں گے ہم آپ کے اس قول پر اگر آپ ایک بے ضرر سا کھیل کھیلیں اور کیش کا بلینک چیک فی الفور ہمیں عنایت کریں!!!
چیک اس اکاؤنٹ کا ہو جس میں سب سے زیادہ مال ہو!!!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شدید صاد کریں گے ہم آپ کے اس قول پر اگر آپ ایک بے ضرر سا کھیل کھیلیں اور کیش کا بلینک چیک فی الفور ہمیں عنایت کریں!!!
چیک اس اکاؤنٹ کا ہو جس میں سب سے زیادہ مال ہو!!!
سادگی پہ قربان جائیے آپ کی، یہ کھیل بے ضرر تو ہے لیکن یک طرفہ۔
 

سید عمران

محفلین
غائبانہ دعوتیں تو پھر اسی طرح ہی ہوں گی۔ نہیں تو خرچہ بہت ہو گا۔ یقین نہیں آتا تو آپ ہمیں ایک بریانی کی پلیٹ بھیج کے ہی دیکھ لیں۔
عنایت کر رہے ہیں آپ تو پھر ہم اپنا اتا پتا لکھ بھیجیں؟؟ 😜
زور دے دے کے ذہن پہ سوچ رہے ہیں ہم کہ آپ کون ہیں بھائی پر یاد نہیں آرہا!!!
:thinking: :thinking: :thinking:

آپ کون ہیں بھائی؟؟؟🤔
میں تو آپ کو جانتا ہی نہیں ۔۔۔😜
 

سیما علی

لائبریرین
رال بہاتے پھرتے اگر یہ عنایت آپ پر ہوتی!!!
ذرا پھر سے کہنا۔۔۔۔ 😍
دور کیوں جاتے ہیں آپ ہمیں اپنا پتہ بھیجیں اور بریانی نا پہنچے آپ کے گھر دبئی تو ہم آپکی آپا نہیں ۔۔۔
یہ ایک Gentlewoman's promise ہے۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دور کیوں جاتے ہیں آپ ہمیں اپنا پتہ بھیجیں اور بریانی نا پہنچے آپ کے گھر دبئی تو ہم آپکی آپا نہیں ۔۔۔
یہ ایک Gentlewoman's promise ہے۔۔۔
خوش و خرم رہیں سدا۔۔آمین
ابھی ذرا ہم سید صاحب کی یادداشت کا مسئلہ حل کر لیں 😊
 

سیما علی

لائبریرین
شدید صاد کریں گے ہم آپ کے اس قول پر اگر آپ ایک بے ضرر سا کھیل کھیلیں اور کیش کا بلینک چیک فی الفور ہمیں عنایت کریں!!!
چیک اس اکاؤنٹ کا ہو جس میں سب سے زیادہ مال ہو!!!
حساب و کتاب آپ سے بڑھ کر مفتی صاحب حکم کیجیے بلینک چیک بھیجتے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ آپ کیسے ہیں ۔جب سامنے آئے تو ایک دھیلہ بھی نہ دینے دیا ہمیں 😊😊😊😊
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلو جی گُلِ یاسمیں اب بھگتو ۔۔۔۔۔ کیسے کیسے الزامات لگائے جا رہے ہم پر۔۔۔۔ ہائے ربا یہ کیسا غضب ڈھایا جا رہا ہماری غیر حاضری کے دنوں میں۔
کھائی تھی ہم نے حلیم تب جب قدیر بھائی نے بھیجی۔۔ یہ الگ بات کہ بنانی خود پڑی۔ ایسے ہی ہم اس گیدرنگ میں بھی شامل تھے یہ الگ بات کہ آپ محترمین ( یہی ہوتی ہے نا جمع محترم کی) کو دکھائی نہ دئیے۔ مگر ہم تو بنا کوئی جرم کئے سزاؤں کے مستحق قرار دے دئیے گئے ہیں۔ معافی قبول ہو تو قرار پائیں۔
ورنہ بقول کسی شاعر
مر جائیں گے رو رو کے :cry::cry::cry:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک ٹھیک۔۔۔۔۔ تو یہ معاملہ تھا۔۔۔ یہ گُلِ یاسمیں تو بڑی جھوٹی نکلی😡
جی جی ۔۔۔ ہم دیکھ بھی رہے اور پڑھ بھی رہے کہ بھائی ہوں تو آپ جیسے ۔
اللہ معافی۔۔۔۔ ہم نے کب جھوٹ بولا۔ ہم نے کھائی تھی حلیم مگر خود سے بنا کر۔ اب بتائیے کہاں سے آیا جھوٹ۔
بولیں تو تمام دالیں پیش کر دیں بطور ثبوت :rollingonthefloor:
 
Top