گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عنقریب حاضر ہو جائے گی ُ گُلِ یاسمیں ۔
آؤ بھئی بٹیا آپ کو طلب کر رہے ہیں ہم اور آپا ۔ حاضری ہی لگا جاؤ اگر مصروف ہو تو ۔
طلب کیا آپ نے اور سیما آپا نے۔۔۔ ہم حاضر ہو گئے ۔ روؤف بھائی کو منانے کے علاوہ کوئی اور کام سونپیے، ہم خوشی خوشی کریں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ضرور بتائیں گے بھیا !!!
پر یہ بتائیے !!!!طہماسپ اوّل کی بات کر رہے ہیں آپ !!!یہ صفوی سلطنت کا دوسرا بادشاہ تھا !
طہماسپ ان مسلمان حکمرانوں میں سے ہے جنہوں نے 50 سال سے زیادہ حکومت کی۔
ایران میں اسلامی فتوحات کے بعد جو حکومت قائم ہوئی وہ صفوی سلطنت تھی یہ 1501 سے 1722 تک رہی !
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طلب کیا آپ نے اور سیما آپا نے۔۔۔ ہم حاضر ہو گئے ۔ روؤف بھائی کو منانے کے علاوہ کوئی اور کام سونپیے، ہم خوشی خوشی کریں گے۔
صرف آپا نے آپ کو اس لیے کہا تھا کہ آپ بہت دنوں سے غیر حاضریوں کے ریکارڈ پہ ریکارڈ توڑے جا رہی ہیں۔ لیکن آپ تو خود کو اقوامِ متحدہ سمجھنے لگیں۔ 😜🤣🤣
 
سیما علی

لائبریرین
صرف آپا نے آپ کو اس لیے کہا تھا کہ آپ بہت دنوں سے غیر حاضریوں کے ریکارڈ پہ ریکارڈ توڑے جا رہی ہیں۔ لیکن آپ تو خود کو اقوامِ متحدہ سمجھنے لگیں۔ 😜🤣🤣
شاید بٹیا ہماری تھک گئیں ہیں اتنی خدمت کرتی ہیں روفی بھیا یہ اپنی بزرگ شاگردوں کی !! اور وہ بھی عبادت سمجھ کے کرتیں ہیں جیتی رہیں !!پروردگار نے جو کام اُنکے ذمہ دیے ہیں اُنکو خوش اسلوبی سے نبھاتی ہیں ۔۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں اُن سب کی طرف سے جنکا وہ پاکستان میں اپنی آپا کے ذریعے خیال رکھتی ہیں !!! مالک اجر عظیم عطا فرمائے آمین !!!
ہماری زیست میں ایسے بھی لمحے آتے ہیں اکثر
دراروں کے توسط سے ہوا دیتی ہیں دیواریں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر ہے کہ گُلِ یاسمیں خوشبو بکھیرنے آ گئیں۔ کیسی ہو بٹیا، سر تو سلامت ہے نا؟
زندہ بھی ہیں اور سلامت بھی تمام وعدے اور ارادے۔ اللہ پاک تکمیل کی راہ میں مدد فرمائیں آمین۔
سر تو سلامت ہے آپ سب کی دعاؤں سے استاد محترم مگر کوئی نہ کوئی چوٹ لگتی ہی رہتی ہے۔ شاید وجہ بے خیالی ہو۔ کسی پرانی چوٹ کا اثر بھی ہو سکتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صرف آپا نے آپ کو اس لیے کہا تھا کہ آپ بہت دنوں سے غیر حاضریوں کے ریکارڈ پہ ریکارڈ توڑے جا رہی ہیں۔ لیکن آپ تو خود کو اقوامِ متحدہ سمجھنے لگیں۔ 😜🤣🤣
ریکارڈ تو ہوتے ہی توڑنے کے لئے ہیں روؤف بھائی۔ ہم نے توڑا تو کیا برا کیا۔ :ROFLMAO:
اقوامِ متحدہ تھوڑی سمجھتے، ہم تو خود کو وہی سمجھتے ہیں جو ہیں یعنی کہ گُلِ یاسمیں۔ اس پر اعتراض ہو تو بتائیے، اگلی حاضری پہ دور فرما دیں گے :rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شاید بٹیا ہماری تھک گئیں ہیں اتنی خدمت کرتی ہیں روفی بھیا یہ اپنی بزرگ شاگردوں کی !! اور وہ بھی عبادت سمجھ کے کرتیں ہیں جیتی رہیں !!پروردگار نے جو کام اُنکے ذمہ دیے ہیں اُنکو خوش اسلوبی سے نبھاتی ہیں ۔۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں اُن سب کی طرف سے جنکا وہ پاکستان میں اپنی آپا کے ذریعے خیال رکھتی ہیں !!! مالک اجر عظیم عطا فرمائے آمین !!!
ہماری زیست میں ایسے بھی لمحے آتے ہیں اکثر
دراروں کے توسط سے ہوا دیتی ہیں دیواریں
ڈبڈبا آئیں ہماری آنکھیں آپ کی اتنی محبت سے۔۔۔ سیما آپا آپ ہیں ہی اتنی اچھی کہ ہمارے روؤف بھائی کے سامنے ہمارے دفاع کے لئے مورچے سنبھال لئے۔ اب آئیے میدان میں محمد عبدالرؤوف بھائی۔ ہم کوئی اکیلے تھوڑی ہیں یہاں۔
سب کی دعاؤں کے لئے آمین۔ اللہ پاک قبول فرمائیں ۔
 
دوڑ کے ایسے آتی ہو لڑنے کے لیے جیسے جینے کا مقصد صرف لڑائی ہی ہو آپ کا 😜😂😂😂
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زندہ بھی ہیں اور سلامت بھی تمام وعدے اور ارادے۔ اللہ پاک تکمیل کی راہ میں مدد فرمائیں آمین۔
سر تو سلامت ہے آپ سب کی دعاؤں سے استاد محترم مگر کوئی نہ کوئی چوٹ لگتی ہی رہتی ہے۔ شاید وجہ بے خیالی ہو۔ کسی پرانی چوٹ کا اثر بھی ہو سکتا ہے۔
حاضر جوابی میں تو جواب نہیں بٹیا تمہارا سب جانتے ہیں ۔لیکن اپنی اس مہم جو طبیعت کو رام کرو اور پھر آرام کرو۔
 
سیما علی

لائبریرین
چاند کی روشنی میں بیٹھے ہم اپنی بٹیا کو سمجھا رہے تھے کچھ دیر پہلے کہ اپنا خیال رکھا کریں اور یہ ہمیں روداد سنا رہی تھیں کہ بالکل آرام نہیں کیا اُِنھوں نے رمضان میں بھی !!!!درست کہا بھیا آپ نے حاضر جوابی میں بٹیا کا جواب نہیں!!!لاجواب کر دیتی ہیں !!!!
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
جس دن بھی کوئی ایک رکن غائب ہوتا ہے یہاں ان لڑیوں میں سے اس دن ہی کچھ نہ کچھ کمی ضرور محسوس ہوتی ہے
 
سیما علی

لائبریرین
جس دن بھی کوئی ایک رکن غائب ہوتا ہے یہاں ان لڑیوں میں سے اس دن ہی کچھ نہ کچھ کمی ضرور محسوس ہوتی ہے
ثانیہ سے بنوا لی جائے چائے عظیم میاں ۔۔۔ویسے بھی حکومت جانے کے بعد کوئی کام تو کرنا ہے ۔۔اب آپ کہیں گے کون ثانیہ 🤔🤔🤔🤔ارے اپنی ثانیہ نشتر !
 
ٹھیک، لیکن میں واقعی ثانیہ نشتر کو نہیں جانتا۔ دراصل سیاست میں میرا کوئی انٹرسٹ نہیں ہے، بس آج کل تھوڑی بہت خبریں سن لیتا ہوں
ثمینہ کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
بھیا وعلیکم السلام
شکر الحمد للہ سب خیریت ہے !!!!

Top