محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
باس سونے دیں ۔۔۔قوم کو جگانا نہیں ۔۔۔۔۔سونے ہی میں عافیت ہے ۔۔۔
یہاں (امارات میں) کبھی شراب پینے پر کچھ دن کی جیل اور جمعہ والے دن ایک پبلک مقام پر درے لگائے جاتے تھے۔ اب حالت یہ ہے کہ کھلے عام شراب پی جا رہی ہوتی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہاں (امارات میں) کبھی شراب پینے پر کچھ دن کی جیل اور جمعہ والے دن ایک پبلک مقام پر درے لگائے جاتے تھے۔ اب حالت یہ ہے کہ کھلے عام شراب پی جا رہی ہوتی ہے۔
ہاں درست کہا بھیا ۔۔۔ہمیں تو وہ منی انڈیا لگتا ہے ۔۔ہولی دیوالی ایسے منائی جاتی ہے جیسے انڈیا میں ۔۔انڈونیشیا میں میں بھی بار اور پب ایسے کھلے ہیں جیسے یورپ ہو ۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
واقعی؟ یہ حال ہو چکا ہے ؟افسوس !
نہیں۔۔۔۔ حال تو اس سے بھی بہت برا ہے۔
لباس کے حوالے سے, خصوصاً ساحلِ سمندر پر حالات ایسے ہیں کہ مجھے الفاظ کے چناو کا مسئلہ ہو رہا ہے۔
ابوظہبی میں ایک مندر کھولا گیا ہے۔ جس میں یہاں کے کچھ عربیوں کی ویڈیوز آئیں وہ پلیٹ پر کچھ لے کر بتوں کے سامنے آرتی اتار رہے ہیں اور "جے شری رام" بھی کہتے ہیں۔ استغفراللہ العظیم
 
یاسر شاہ

محفلین
مے نوشی و موسیقی و ہنگامہ و تفریح
اک تلخ حقیقت کو بھلانے کے لیے ہیں
وہ تلخ حقیقت جو کھل جائے گی اک روز
دنیا میں ہم آئے ہیں تو جانے کے لیے ہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مے نوشی و موسیقی و ہنگامہ و تفریح
اک تلخ حقیقت کو بھلانے کے لیے ہیں
وہ تلخ حقیقت جو کھل جائے گی اک روز
دنیا میں ہم آئے ہیں تو جانے کے لیے ہیں
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی
یاد آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں۔۔۔۔ حال تو اس سے بھی بہت برا ہے۔
لباس کے حوالے سے, خصوصاً ساحلِ سمندر پر حالات ایسے ہیں کہ مجھے الفاظ کے چناو کا مسئلہ ہو رہا ہے۔
ابوظہبی میں ایک مندر کھولا گیا ہے۔ جس میں یہاں کے کچھ عربیوں کی ویڈیوز آئیں وہ پلیٹ پر کچھ لے کر بتوں کے سامنے آرتی اتار رہے ہیں اور "جے شری رام" بھی کہتے ہیں۔ استغفراللہ العظیم
گئے دنوں میں ایک مندر کی وڈیو ہم نے بھی دیکھی تھی ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کوئی ایسی پرانی بات نہیں۔ جو جو شیوخ اس وقت مسند سنبھالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے یہاں اسلامی شعار کی پابندی سے عملداری دیکھی ہوئی ہے۔
ہر نماز کے اوقات میں دکانیں بند ہو جایا کرتی تھیں۔ چاہے وہ کسی غیر مسلم کی ہی کیوں نہ ہو۔
 
یاسر شاہ

محفلین
فی زمانہ کراچی میں ایک نئی محبت کی تعریف ایجاد ہوئی ہے:
جنس مخالف کو چمکارنا ،پچکارنا اور پیار سے پکارنا جبکہ ہم جنسوں کو دھتکارنا اور گھونٹ گھونٹ کے مارنا۔(sadistic love)
 
Top