سیما علی
لائبریرین
ڈوبے کٹورا، پِٹے گھڑیال ۔۔۔۔۔۔۔ گھڑیال یعنی بڑا گھنٹا۔ گھڑی کی ایجاد سے پہلے بہت سے مقامات پر وقت کا تعین ایک سوراخ دار کٹورے کی مدد سے کیا جاتا تھا۔ کٹورا پانی کے بڑے برتن میں تیرا دیا جاتا تھا اور وہ آہستہ آہستہ پانی سے بھرتا رہتا یہاں تک کہ ڈوب جاتا۔اُس وقت ایک گھڑیال زور زور سے ایک پہر گزر جانے کے اعلان کے لئے بجا یا جاتا۔ کہاوت اسی روایت سے نکلی ہے کہ ڈوبا تو کٹورا لیکن ہتھوڑے سے گھڑیال کی پٹائی ہو رہی ہے۔ جب غلط کام تو ایک آدمی کرے لیکن اس کی پاداش میں پکڑا کوئی اور جائے تب یہ کہاوت بولی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔