میرا کل بیگم گلی جانا ہوا ۔ایک یوٹیوبر نے ایک ہوٹل کا تذکرہ اپنے پروگرام میں کیا تھا اور وہاں کے چکن لچھے اور کڑی چاول کی بڑی تعریف کی تھی ۔ چند احباب ہمراہ تھے اور سبھی مشتاق تھے کہ کیسی ہونگی یہ ڈشز جنھیں پروگرام کا موضوع،کہانی کا عنوان ،سفر میں زادِ راہ بنایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہاں پہنچے ،ڈشز تناول کیں،بھاری بھرکم بل ادا کیا اور رخصت ہوئے توسبھی کو بس ایک چپ سی لگی تھی۔۔​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بھاری بھرکم بل ادا کیا اور رخصت ہوئے توسبھی کو بس ایک چپ سی لگی تھی۔۔
لیجیے بھیا |!!!!! بھاری بھرکم بل کا اثر جیب پر ہو ا ہوگا تو پھر زبان کا مزا جیب کی سزا بن گیا ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
کسی سے سنا تھاکہ :
آدمی جو کہتا ہے آدمی جو سنتا ہے
زندگی بھر وہ صدائیں پیچھا کرتی ہیں
بس یہی سبب تھا کہ ایک یوٹیوبر سے سنی اُن تعریفی صداؤں نے ہمیں دوڑایااور وہاں پہنچایا جس کا تذکرہ آپ نے سماعت فرمایا۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
لیجیے بھیا |!!!!! بھاری بھرکم بل کا اثر جیب پر ہو ا ہوگا تو پھر زبان کا مزا جیب کی سزا بن گیا ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

غلطی ہم سے بھی ہوئی تھی ڈیفنس میں ایک جگہ کا نام سنا گئے تو حد سے زیادہ مہنگی جگہ اور جتنا نام سنا تھا کھانا بالکل ویسا نہ تھا ۔۔۔
 
ظفر یابی اور تندرستی کی دعا ہے تمام احباب کے لیے، خصوصاََ آپا کے لیے سلامت رہیں۔ اللہ رب العزت اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے۔أمین
السلام علیکم ورحمته الله وبركاته
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ظفر یابی اور تندرستی کی دعا ہے تمام احباب کے لیے، خصوصاََ آپا کے لیے سلامت رہیں۔ اللہ رب العزت اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے۔أمین
السلام علیکم ورحمته الله وبركاته
طبیعت یاد کر رہی تھی آپ کو بھئی۔ کہاں تھے اتنے دن ؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ضروری ہے یاد رکھنا کہ طوفان جب زوروں پر ہو تو اس کے مقابل کھڑے نہیں ہو جانا چاہیے بلکہ ایک طرف رک کر اس کے تھمنے کا انتظار کرنا چاہیے
 
Top