۔۔۔آگ لگا دو۔۔۔

اکمل زیدی

محفلین
خوش قسمتی ہے ہماری کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں ہم اخلاص بانٹ سکیں اور اس کو سمجھا بھی جا سکے۔ سلامت رہئیے۔
آپ سب لوگ ہیں ہی اتنے اچھے۔۔۔ پہلے ہم اپنے 5 بھائیوں کو ایک ہی ہاتھ پہ گن لیتے تھے۔۔۔ پھر چچا زاد ، خالہ زاد، ماموں زاد اور پھوپھی زاد بھائیوں کی گنتی کرتے کرتے 40 کے ہندسے تک پہنچ جاتے ہیں ما شاء اللہ۔
اور محفل میں شامل ہو کر تو جیسے بھائیوں کی بارش ہو گئی ہے۔ اللہ پاک سب کو سلامت تا قیامت رکھیں خیر و عافیت کے ساتھ۔
ان بارشوں میں روؤف بھائی جیسا اولا بھی پڑ گیا ۔۔۔ :D
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ہر بیوی ایسے مثبت انداز میں سوچتی تو میاں بیوی کے جھگڑے کی دنیا سے ختم ہو جائیں
ظہیر بھائی پسندیدگی کا شکریہ مگر یہ آپ جھگڑے ختم کیوں کروا رہے رہے ہیں یہ بہت زیادہ محبت کے اظہار کا بھی ایک طریقہ ہمارے مشرق میں رائج ہے بدنصیب ہے مغربی معاشرہ جو ایسے جھگڑے نہیں ہوتے۔۔۔اب دیکھیں رات کو دو گلاب جامن آئیں تھی پڑوس سے ایک بیگم نے کھا لی ایک میری طرف بڑھا دی ہم نے مذاق میں کہا ارے آپ کی شیریں بیانی کا اثر ختم ہو تو میں یہ مٹھائی کھاؤں انہوں نے جھٹ منہ میں رکھ لی اور ہم منہ دیکھتے رہ گئے بس دل کرا کہ منہ توڑ دوں (محاورے والا) حلانکہ یہ انہیں پتہ ہے کہ کیوں کے گلاب جامن ہمیں بھی بہت پسند ہے ۔۔:-(
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ان بارشوں میں روؤف بھائی جیسا اولا بھی پڑ گیا ۔۔۔ :D
لیکن یہ مت بھول جائیے گا کہ روؤف بھائی کا شمار ان "اولوں " میں ہیں جو سر منڈواتے ہی پڑتے ہیں۔

محمد عبدالرؤوف بھائی۔۔۔۔ ہم نے "حدِ ادب " کا خاص خیال رکھا ورنہ تو اکمل زیدی کی اس بات کے جواب میں ہم نے آپ کو وہ وہ سنانی تھیں کہ چپ ہی بھلی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
تو کیا ایسی فرمانبردار اور پلک جھپکتے میں حکم بجا لانے والی بیوی کی خاطر آپ گلاب جامن کی قربانی نہیں دے سکتے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے اکمل بھیا نے جو لگائی ہے اُسے بجھانا بھی تو ہے !!!!!

وہ تو بھابی جان نے "لال جوڑا " پہن کر اور "گلاب جامن " کھا کر بجھا دی نا :ROFLMAO:
یہ تو ہم لوگ ہاتھوں میں کنستر لئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہیں ۔ :p
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لیکن یہ مت بھول جائیے گا کہ روؤف بھائی کا شمار ان "اولوں " میں ہیں جو سر منڈواتے ہی پڑتے ہیں۔

محمد عبدالرؤوف بھائی۔۔۔۔ ہم نے "حدِ ادب " کا خاص خیال رکھا ورنہ تو اکمل زیدی کی اس بات کے جواب میں ہم نے آپ کو وہ وہ سنانی تھیں کہ چپ ہی بھلی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں اولوں کی طرح پڑتا تو کب کا آپ کا دماغ بھی سیدھا ہو گیا ہوتا :LOL:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ اچھا اس لڑی کا عنوان نبھا رہے ہیں۔۔۔۔۔:LOL::LOL:

ان بارشوں میں روؤف بھائی جیسا اولا بھی پڑ گیا ۔۔۔ :D

لیکن یہ مت بھول جائیے گا کہ روؤف بھائی کا شمار ان "اولوں " میں ہیں جو سر منڈواتے ہی پڑتے ہیں۔

محمد عبدالرؤوف بھائی۔۔۔۔ ہم نے "حدِ ادب " کا خاص خیال رکھا ورنہ تو اکمل زیدی کی اس بات کے جواب میں ہم نے آپ کو وہ وہ سنانی تھیں کہ چپ ہی بھلی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بہنا یاد رکھنا اب اکمل بھائی عنوان کا حق ادا کرنے پر تل گئے ہیں :terror:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہنا یاد رکھنا اب اکمل بھائی عنوان کا حق ادا کرنے پر تل گئے ہیں :terror:
جیسے آپ موقع ملنے پر ادھر سے ادھر ہوتے رہتے ہیں۔ تو اب ہم بھی تھالی کے بینگن بن کر دوسری سائیڈ پہ لڑھک گئے ہیں۔
اکمل زیدی پہ عنوان کا حق ادا کرنے کا بوجھ ہم سب محفلین سارا تو نہیں ڈالیں گے نا۔۔۔ ہمیں بھی اچھا لگتا ہے جلتی پر تیل چھڑکنا۔۔ اوروں کی طرح۔ :ROFLMAO:
 
محمدظہیر

محفلین
ہاں ہو سکتا ہے ایسا۔۔۔ لیکن جو موجودہ دور میں میاں بیوی کے رتبے پر فائز ہو چکے ہیں ، ان تک "کاش" محدود رہے تو ٹھیک۔۔۔
جو مستقبل میں اس عہدے پر فائز ہوں گے، کیا پتہ ان کی لڑائیاں تاریخ بدلنے کا سبب بن جائیں۔ :ROFLMAO:
لڑائیاں۔۔۔ لڑائیاں رہیں ، جدائیاں نہ بنیں تو ہر رشتے میں لڑائی جھگڑا، نوک جھونک ایک حد تک رنگ بکھیرنے کا سبب ہے ورنہ یکسانیت اور روبوٹ جیسی زندگی جی کر کوئی کیا کرے۔

نہیں؟
جی، میرا خیال ہے شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے کے مزاج کا علم ہونا چاہیے تاکہ شادی کے بعد کسی ایک کو اچانک صدمہ نہ لگے۔ خیر ، آپ نے کہیں لکھا تھا ناں، چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ ، آہستہ ۔۔ :)
 
جی لکھا تھا۔۔

اور اس سفر میں جگہ جگہ ایسے پڑاؤ بھی ہوں کہ یکسانیت کا شکار نہ ہو کر رہ جائے انسان۔
جیسے بارش کھل کے برسنے کے بعد ہی آسمان پر قوس و قزح کے رنگ دکھائی دیتے ہیں۔ یونہی جھگڑے کے بعد محبتیں بھی مزید نکھر جاتی ہیں۔
 
عثمان

محفلین
تحریر میں کسی فقرے کے اختتام پر ختمہ نہیں ہے۔
اور تقریب کا اہتمام رات دس بجے؟
 
زیک

مسافر
Top