۔۔۔آگ لگا دو۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاں نا۔۔۔۔
تبھی تو لکھا تھا وہ مراسلہ۔
لیکن اب دیکھئیے گا کہ زیک بھائی غیر متفق والی ریٹنگ واپس لے لیں گے کیونکہ وہ بس ستانے کے لئے ایسی ریٹنگ دیتے ہیں۔
زیک بھائی سن رہے نا آپ
ابھی تک تو غیر متفق کی ریٹنگ موجود ہے :p
 

سیما علی

لائبریرین
ہم سمجھ گئے آپا۔۔۔ لیکن آگ بجھانے کے کام کیسے آ سکتے ہیں
ک
دل سارے لال لال ہیں اور جڑُ جائیں تو آگ کم ہوجائے گی
ہمارے اکمل بھیا نے جو لگائی ہے اُسے بجھانا بھی تو ہے !!!!!
آگ ہو دل میں تو آنکھوں میں دھنک پیدا ہو
روح میں روشنی لہجے میں چمک پیدا ہو
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن میری بہن بھی کچھ کم نہیں :LOL::LOL:
روؤف بھائی۔۔۔۔ کیسے سادہ بے زبان سے تھے ہم جب محفل میں آئے تھے لیکن آپ ہر جھگڑے میں ہمیں شامل کر کے لڑاکا بنا چکے ہیں۔۔۔
اس پر اتنے مان سے کہتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیں آپ کی امید پہ پورا اترنا پڑتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں نا۔۔۔۔
تبھی تو لکھا تھا وہ مراسلہ۔
لیکن اب دیکھئیے گا کہ زیک بھائی غیر متفق والی ریٹنگ واپس لے لیں گے کیونکہ وہ بس ستانے کے لئے ایسی ریٹنگ دیتے ہیں۔
زیک بھائی سن رہے نا آپ

ابھی تک تو غیر متفق کی ریٹنگ موجود ہے :p

زیک بھائی۔۔۔ دیکھ لیں روؤف بھائی ہمیں کتنی باتیں سنا رہے ہیں کہ ابھی تک آپ نے غیر متفق والی ریٹنگ واپس نہیں لی۔۔۔ جلدی واپس لیں نا۔۔۔ اور شکریہ بھی آپ کا ہوا۔
 

محمدظہیر

محفلین
کل شام کا ذکر ہے.. آفس سے چھٹی ہوئی ہم نے کام سے ایک جگہ جانا تھا بیگم کو فون کیا کہ تھوڑا دیر سے آئینگے بیگم نے تپے ہوئے لہجے میں کہا آپ کو آج ہی کام پڑنا تھا اج رات کو جانا ہے ۔۔۔رات کو محضر (اُنکی بھتیجی) کی سالگرہ تھی یہ ہمیں بھی معلوم تھا مگر ہمارا کام زیادہ اہم تھا جواب دیا کہ ہم ڈائیریکٹ پہنچ جائینگے ویسے بھی رات دس بجے کا ٹائم دیا پتہ نہیں کب کیک کٹے گا کب کھانا کھلائینگے وہ تو بھلا ہو ساتھ میں لکھ دیا کے کھانے میں پائے ہیں جس پر موڈ بن بھی گیا ورنہ خواہ مخواہ صرف کیک کھانے۔۔۔۔ اچانک احساس ہوا کہ فون کٹ چکا تھا ہم سمجھ گئے بیگم کے لیے جو ضروری تھا وہ سن چکی تھیں باقی ان کو اندازہ تھا کے اب میں پھپھو لے پھوڑونگا خیر ہم آفس سے نکلے ٹریفک کی وجہ سے راستے میں ہی مغرب ہو گئی ہم راستے میں آنے والی مسجد میں چلے گئے کہ جماعت سے پڑھ کر نکلینگے کام تو ہوتا رہے گا مگر فضیلت کا وقت نہ نکل جائے وضو کیا جا کر بیٹھ گئے اتنے میں فون پر لرزا طاری ہوا (وائبریٹ پر لگا ہوا تھا) نام دیکھ کر وہی کیفیت ہم پر بھی طاری ہوئی دوسری طرف وہی دشمنِ جاں تھی ہم نےسوچا ابھی اقامت میں تھوڑی دیر ہے فون ریسیو کرلیتے ہیں ادھر سے قدرے ٹہرے ہوئےدھیمے لہجے اور کچھ خو شامدآنہ سٹائل میں مخاطب ہوا گیا ہم سمجھ گئے کہ بیگم سمجھ گئیں کہ ہمارا کام اہم ہو گا اس لیے انداز بدل چکا تھا اور پوچھا جا رہا تھا سنیں (یہ سوال اکثر پوچھا جاتا ہے اتنا کہ اب توچِڑ سی ہو گئی ہے یا شاید بیگم کو اندازہ ہو گیا ہے کہ میں تپ جاتا ہوں اس سوال پر اس لیے پوچھتی ہوں) خیر۔۔پوچھا گیا سنیں میں کون سا سوٹ پہنوں وہ پستئی کلر والا جو رکھا ہوا ہے یا جو امی نے دیا تھا وہ یا جو میں آپ کے ساتھ لے کر آئی تھی وہ جس میں آپ نے بہت تعریف کی تھی اور کوئی مصرع بھی پڑھا تھا کسی شعر کا (جو اب ہمارے گلے پڑ ہا تھا) اقامت شروع ہو چکی تھی ہم نے جواب دیاسنو۔۔۔ میں۔۔۔ مسجد میں ہوں جماعت شروع ہونے والی ہے بعد میں بتاونگا مگر وہاں اصرار جاری رہا بس بتا دیں نا کون سا پہنوں ہم بُری طرح تپ چکے تھے باآواز بلند بھی بھڑاس نہیں نکال سکتے تھے جماعت کھڑی ہو چکی تھی ہم نے دھیمے لہجے میں غصہ دباتے ہوئے آہستہ سے بس اتنا کہہ سکے "یار آگ لگا دو" مگر وہاں سے حیرت انگیز جواب موصول ہوا۔۔۔"اوہ مجھے پتہ تھا میں سمجھ گئی۔۔ تھینک یو ۔۔۔یو آر سو سوئیٹ"۔اور فون بند ہو گیا ۔۔میں شدید حیرت میں نماز کے لیے کھڑا

ہو گیا اب آپ اندازہ کر لیں کیا نماز ہوئی ہو گی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میری اس بات پر یہ جواب کیوں تھا بہرحال نماز نمٹائی کام بھگتایا اور سالے کی طرف چل دیے ابھی تک ہم شش و پنج میں تھے بیگم کی بات پر ۔۔خیر سالگرہ میں وارد ہوئے تقریب شروع ہی ہوا چاہتی تھی ہماری نظریں بیگم کو ڈھونڈ رہیں تھی اپنی الجھن رفع کرنے کے لیے مگر لوگ کافی تھے اتنے میں ہمیں ایک شعلہ سا اپنی طرف لپکتا ہوا محسوس ہوا قریب آنے پر پتہ چلا کے وہ لال شعلہ نما لباس میں ہماری زوجہ محترمہ تھیں انتہائ خوشگوار موڈ میں استقبال کیا۔۔۔ہماری حیرت میں اضافہ ہو چکا تھا آخر میں عقدہ کھلا ہماری سلج ہماری طرف آئیں اور آتے ہی کہنے لگیں واہ اکمل بھائی کیا مشورہ دیا آپ نے انڈر سٹینڈنگ ہو تو ایسی ہو میں گرنے کے قریب ہو گیا تھا پھر بات یوں پتہ چلی کے جب ہم نے کہا تھا کے آگ لگا دو تو بیگم سمجھیں میرا اشارہ ان کے ریڈ سوٹ کی طرف ہے اور پارٹی میں سب کو یہی بتاتی پھر رہیں تھیں کہ میں نے جب یہ پہنا تھا تو آپ یہ کہہ رہے تھے "شعلہ سا لپک جائے ہے انداز تو دیکھو" ہمارا دل زور زور سے چیخیں مار کر۔۔۔ہنسنے کو کر رہا تھا۔۔۔
محمد وارث محمد تابش صدیقی سیما علی گُلِ یاسمیں محمد خلیل الرحمٰن سید عمران@محمد عدنان اکبری نقیبی صابرہ امین

کیا حسن اتفاق ہے، آپ نے کہا کچھ انہوں نے سمجھا کچھ۔ کاش ہر بیوی ایسے مثبت انداز میں سوچتی تو میاں بیوی کے جھگڑے کی دنیا سے ختم ہو جائیں۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا حسن اتفاق ہے، آپ نے کہا کچھ انہوں نے سمجھا کچھ۔ کاش ہر بیوی ایسے مثبت انداز میں سوچتی تو میاں بیوی کے جھگڑے کی دنیا سے ختم ہو جائیں۔ :)
ہاں ہو سکتا ہے ایسا۔۔۔ لیکن جو موجودہ دور میں میاں بیوی کے رتبے پر فائز ہو چکے ہیں ، ان تک "کاش" محدود رہے تو ٹھیک۔۔۔
جو مستقبل میں اس عہدے پر فائز ہوں گے، کیا پتہ ان کی لڑائیاں تاریخ بدلنے کا سبب بن جائیں۔ :ROFLMAO:
لڑائیاں۔۔۔ لڑائیاں رہیں ، جدائیاں نہ بنیں تو ہر رشتے میں لڑائی جھگڑا، نوک جھونک ایک حد تک رنگ بکھیرنے کا سبب ہے ورنہ یکسانیت اور روبوٹ جیسی زندگی جی کر کوئی کیا کرے۔

نہیں؟
 
ہم نے ان میں بس ایک خراب بات دیکھی ہے ابھی تک ۔آج کے دور کے حساب سے۔۔
یہ سب کے ساتھ اخلاص سے اور کھلے دل سےبات کرتی ہیں :battingeyelashes:
دیکھا آپ نے بھی ان میں خراب باتیں دیکھ لی نا مجھ کو بھی سب کو یہی بولنا تھا اب سب لوگوں کو یہ بات سمجھ آرہی ہے ہلکے ہلکے
 
آپ کام کی کر لیں۔۔۔۔:rolleyes:
کام کی کیا کرلیں آپ کی یہ آدھی والی بات سمجھ میں نہیں آئی شاید آپ وہ والی بات بولنا چاہ رہے ہیں جو میری امی بولتی ہیں کہ کام کی ماسی رکھ لیں پر میں کیوں کروں کام کی ماسی میرے گھر میں تو سارے کام میری امی خود با خود کرلیتی ہیں
 
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
پھر تو آپ کو ہم سے آرام سے بات کرنی چاہئیے نا ۔۔۔ ننھے بچوں سے تو پیار سے بات کرتے ہیں نا۔۔۔
اور یہ ابھی سے ہم کیسے دادی اماں کے رتبے پہ فائز ہو گئے۔۔۔ دھیرے دھیرے عہدے بڑھائیے نا :LOL:
پر میں تو آپ سے بھی اور سب سے بھی پیار سے بات کرتا ہوں پر آپ سب سے لڑائی والی باتیں کرتی ہیں اور سب آپ سے پیار سے ہی بات کرتے ہیں پر آپ کبھی بھی ان سے پیار سے بات نہیں کرتی بس لڑائی والی اور غصے والی باتیں کرنی آتی ہیں آپ کو
 

اکمل زیدی

محفلین
اس لڑی کو تو آگ لگ گئی۔

ویسے اکمل زیدی آپ نے لباس کے فیصلے کو آگ لگوانے میں کچھ جلد بازی نہیں کی؟
سر جی ۔۔قد قامت الصلاة کے بعد قبلہ مولانا صاحب نیت بھی باندھ چکے تھے ۔۔۔واہ لمبی کی جار ہی تھی اس لیے جو آگ ہمارے لگی وہ ہم نے لفظوں میں آگے منتقل کردی ۔۔:)
 
Top