تعارف ۔۔۔۔۔۔۔۔ نام ہے میرا!

عینی مروت

محفلین
زبردست عینی. بہت سی نئی باتوں کا پتا چلا

میرا خیال ہے اسکی نئی لڑی بنا دیں کسی مناسب زمرے میں
آپکی پسندیدگی اور مشورے کے لیے مشکور ہوں جیہ جی، نئی لڑی کے بارے میرا بھی یہی خیال تھا لیکن۔۔۔۔۔۔پشتو کے حوالے سے مواد شیئر کرنے کے لیے یہاں کوئی مناسب زمرہ موجود ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
آپکی پسندیدگی اور مشورے کے لیے مشکور ہوں جیہ جی، نئی لڑی کے بارے میرا بھی یہی خیال تھا لیکن۔۔۔ ۔۔۔ پشتو کے حوالے سے مواد شیئر کرنے کے لیے یہاں کوئی مناسب زمرہ موجود ہے؟
پشتو کے حوالے سے تو کوئی زمرہ موجود نہیں مگر میرا خیال ہے کہ آپ اسے یہاں پوسٹ کریں
 
عینی مروت

محفلین

عینی مروت

محفلین
زابارداست تعارف :)
جیہ کی بات سے اتفاق ہے اس کو ایک الگ لڑی میں منتقل کر دینا چاہئے
سلامت رہیں جناب۔۔۔تعارف کے لیے جلد ہی نئی لڑی کا بندوبست کر دیتی ہوں
یہ کتاب اور شجرہ نسب انٹرنیٹ پر مل سکتے ہیں؟
شجرۂ نسب کی مزید تفصیلات اسی کتاب میں ہیں نیٹ پر اسکی موجودگی کے بارے ابھی کچھ کہہ نہیں سکتی لیکن اگر مجھے ملی تو اسکا لنک یہاں مہیا کر دیا جائیگا۔
 
عینی مروت

محفلین
بھئی کیوں مجھے زچ کرنا چاہتی ہیں ۔ اچھا کلیو دیتی ہوں عینی میں ی سے پہلے کاف کا حرف لگا دیں :)
چلیے مزید زچ نہیں کرتے آپکو۔۔۔:tongue:
لیکن "عینی" میں ی سے پہلے جو "ڈنڈے والا" کاف لگاکر دیکھا تو۔۔۔۔۔۔۔ دو کے بجائے چار آنکھوں کی تصویر ذہن میں ابھری!
:)
 
سلامت رہیں جناب۔۔۔ تعارف کے لیے جلد ہی نئی لڑی کا بندوبست کر دیتی ہوں

شجرۂ نسب کی مزید تفصیلات اسی کتاب میں ہیں نیٹ پر اسکی موجودگی کے بارے ابھی کچھ کہہ نہیں سکتی لیکن اگر مجھے ملی تو اسکا لنک یہاں مہیا کر دیا جائیگا۔
انتظار رہے گا۔
 
عینی مروت بٹیا، اردو محفل میں خوش آمدید۔ اگر ہمیں غلطی نہیں ہو رہی تو کم از کم ایک محفلین ماہا عطا کا شمار آپ کی سہیلیوں میں ہوتا ہے، اب اللہ جانے کبھی دوپٹہ وغیرہ بدلا یا نہیں۔ :) :) :)

آپ کا کلام پہلے بھی نظر نواز ہو چکا ہے، ما شاء اللہ الفاظ اور مرکبات پر بہت ہی عمدہ گرفت رکھتی ہیں۔ امید ہے کہ محفل میں اپنی موجودگی کو خوشگوار پائیں گی اور آپ کے علم سے ہم سبھی کو فیض یاب ہونے کے مواقع حاصل ہوتے رہیں گے۔ کسی مشکل کی صورت میں دیگر محفلین و انتظامیہ کو معاون پائیں گی۔ :) :) :)
 
بہت شکریہ محترم اس عزت افزائی کے لیے:happy:
،لیکن یہ ماہا عطاسس؟؟ اور دوپٹہ بدلنے والی بات بالکل سمجھ نہیں آئی:confused2:
کلام کے بارے میں آپکے الفاظ قابل قدر ہیں لیکن کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو یہاں موجود کافی ساری "عینیوں" میں سے کسی اور کا گمان ہوا ہو جو شاعری کرتی ہوں؟؟
 
:) :) :)

ممکن ہے کہ آپ ان کو کسی اور نام سے جانتی ہوں، بہر کیف کم از کم ہمارا یہی خیال تھا کہ آپ دونوں دوپٹہ بدل سہیلیاں ہیں۔ دوپٹہ بدل سہلیوں کی اصطاح تو بہت عام ہے، اسے سمجھنے میں تو کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔ :) :) :)

جی نہیں، اس بابت ہمیں ذرا بھی شبہہ نہیں ہے کیوں کہ ایک دفعہ کسی معاملے کی تحقیق کرتے ہوئے آپ کے کلام سے واسطہ پڑا تھا۔ اس بات کو اب تو سال بھر ہونے کو آئے ہیں، تب جب آپ محفلین نہیں تھیں۔ خیر وہ بات ایسی نہیں کہ یہ لڑی اس کے بیان کا متحمل ہو سکے۔ :) :) :)
 
اب ان تمام باتوں کے بارے میں بہت متجسس ہوں اور سچ تو یہ ہے کہ اپنی ان "دوپٹہ بدل سہیلی" کا "وہی نام" بھی جاننا چاہتی ہوں جس سے میں واقف رہی ہوں:happy:
فورمز کی دنیا میں میری کافی اچھی اور پیاری سہیلیاں رہی ہیں لیکن عموماً قلمی ناموں سے۔۔
 
Top