آپ کی اس توجہ نے ہمارا ابہام بھی دور کر دیا۔ زمرہ دراصل "روز مرہ کے معمولات سے" نہیں ہے بلکہ "روزمرہ زندگی کے منتخب موضوعات" ہے۔مدیر صاحب گستاخی معاف لیکن کیا میں یہ پوچھنے کی جسارت کر سکتا ہوں کہ یہ ذمہ داری کی کیسی تقسیم ہے کیونکہ "روز مرہ کے معمولات سے" ایک ذیلی فورم ہے "متفرقات" فورم کا۔ کیا یہ ذمہ داری اور اختیارات "اوور لیپ" نہیں کر رہے؟ یا کچھ اور چکر ہے! حضور کا اقبال بلند ہو۔
اس عزت افزائی کے لیے بے حد شکریہ تابش بھائی!بصد انبساط یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ جاسمن بہن کو اردو محفل پر متفرقات کے زمرہ جات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے
اور مریم افتخار بہن کو روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں بہنیں محفل کے ہر دلعزیز ممبران میں سے ہیں۔ اور محفل کی ترویج میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
ہم دونوں بہنوں کو ادارتی عملہ میں خوش آمدید کہتے ہیں، اور یقین رکھتے ہیں کہ ان کی شمولیت انتظامی امور میں بہتری کا باعث بنے گی۔
امید ہے کہ محفلین دونوں بہنوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور انداز سے خوش آمدید کہیں گے ۔
خیر مبارک محترمی! بس آپ کی یہی باتیں ہمیں آپ کا ادارت چھوڑنے کا غم بھولنے نہیں دیتیں!اُردو محفل میں خوشگوار تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جاسمن صاحبہ اور مریم افتخار صاحبہ آپ کو بہت مبارک ہو۔ ہمیں یوں لگا جیسے ہماری دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہو۔
خیر مبارک عدنان بھیا! اب ہم بہن بھائی بھی ایک سازش کریں گے. آپ میرے زیر ادارت زمرے میں جی بھر کر پوسٹ کریں اور بے فکر رہیں، ہم ماسٹر صاحب کی نظروں سے بچ بچا کر سب کچھ صاف و شفاف کر دیا کریں گے.واہ جی زبردست !
جاسمن آپا اور مریم بہن آپ کو مدیر کا منصب مبارک ہو ۔
خیر جناب!
اب تو ٹھکا ٹھک مدیر پہ مدیر آئے جا رہے ہیں۔محفلین کم نہ پڑ جائیں کہیں۔
جانتا ہوں کہ آپ مذاق کر رہی ہیں لیکن شرارتاً مراسلے میں ادارت پر اختیارات چھن بھی جاتے ہیںخیر مبارک عدنان بھیا! اب ہم بہن بھائی بھی ایک سازش کریں گے. آپ میرے زیر ادارت زمرے میں جی بھر کر پوسٹ کریں اور بے فکر رہیں، ہم ماسٹر صاحب کی نظروں سے بچ بچا کر سب کچھ صاف و شفاف کر دیا کریں گے.
خیر مبارک اور جزاک اللہ!