مبارکباد ۞لاریب مرزا آپا کو پانچ ہزاری منصب مبارک ہو۞

لاریب مرزا

محفلین
چھوٹی بہن اور میری دونوں کی خیرپور میں لگی ہے جاسمن آپی کے کافی نزدیک آجانا:)
کوئی بات نہیں۔ :) ہماری بھابھی کی بھی لگی ہے presiding کی ڈیوٹی۔ انہوں نے تو رات رہنا بھی ہے وہاں پہ۔ جس گاؤں میں ڈیوٹی لگی ہے وہ بہت حساس علاقہ ہے۔ ساری ذمہ داری بھابھی پہ ہونی ہے۔ بہت کوشش کی کہ یہ ڈیوٹی کینسل ہو جائے لیکن نہیں ہوئی۔ سیکیورٹی بھی دے رہے ہیں وہ لوگ لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معلمہ ہونا کوئی آسان کام تھوڑی نہ ہے۔ :)
 
ہادیہ

اس کا مطلب ہے آپ نے تدوین سے پہلے جو لکھا تھا پڑھ لیا تھا۔۔:sneaky:
الیکشن کے دن تو ہر علاقہ ہی حساس ہوتا ہے۔۔ اللہ خیریت سے اچھا وقت لائے۔۔ :)
 
یہ بات تو ہے۔ لیکن جہاں بھابھی کی ڈیوٹی لگی ہے اس علاقے سے لوگ عام حالات میں بھی پناہ مانگتے ہیں۔ دشمنیاں ہیں شاید۔ خیر۔ اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
 
لاریب مرزا

محفلین
کب کھل رہے ہیں آپ کے سکول؟ پاکستان میں تو شاید ستمبر میں کھلا کرتے تھے
رمضان المبارک کے سبب چھٹیاں جلد ہو گئی تھیں۔ اور اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے جو ورک شاپ ہوتی ہے وہ نہیں ہو سکی تھی۔ لہذا 25 جولائی سے اساتذہ کے لیے اور 15 اگست سے بچوں کے لیے اسکول کھلیں گے۔
 
زیک

مسافر

پھر تو آپ کی چھٹیاں تقریباً ختم ہوئیں۔

ہمارے ہاں 6 اگست کو کھل رہے ہیں۔ ٹیچر اس سے ایک ہفتہ پہلے
 
عثمان

محفلین
کوئی بات نہیں۔ :) ہماری بھابھی کی بھی لگی ہے presiding کی ڈیوٹی۔ انہوں نے تو رات رہنا بھی ہے وہاں پہ۔ جس گاؤں میں ڈیوٹی لگی ہے وہ بہت حساس علاقہ ہے۔ ساری ذمہ داری بھابھی پہ ہونی ہے۔ بہت کوشش کی کہ یہ ڈیوٹی کینسل ہو جائے لیکن نہیں ہوئی۔ سیکیورٹی بھی دے رہے ہیں وہ لوگ لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معلمہ ہونا کوئی آسان کام تھوڑی نہ ہے۔ :)
پاکستان میں ظاہر ہے اپنی مشکلات ہیں ورنہ یہ مزے کا کام ہے۔ کینیڈا میں کوئی بھی شہری جو بنیادی شرائط پر پورا اترتا ہو رضاکارانہ اپنی خدمات پیش کر سکتا ہے۔ زبردستی کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ کام کا کچھ معاوضہ بھی ملتا ہے۔
اللہ تعالی سب کی مشکلات آسان کرے۔ آمین!
 
یہاں بھی کاؤنٹی میں رہنے والے اس کاؤنٹی میں رضاکارانہ طور پر پول ورکر بن سکتے ہیں۔ الیکشن سے پہلے ٹریننگ ہوتی ہے اور الیکشن پر کام کرنے کے دو سو ڈالر کے قریب ملتے ہیں۔
 
Top