آنچل میں رَچے رنگ نکھاریں تیری زلفیں اُلجھی ہوُئی زُلفوں کو سنوارے تیرا آنچل (محسن نقوی)
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #141 آنچل میں رَچے رنگ نکھاریں تیری زلفیں اُلجھی ہوُئی زُلفوں کو سنوارے تیرا آنچل (محسن نقوی)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #142 نیند اسکی ہے،دماغ اسکا ہے،سوچیں اسکی ہیں تیری زلفیں جس کے بازو پہ پریشان ہوگئیں
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #143 رو و خال و زلف ہی ہیں سنبل و سبزہ و گُل آنکھیں ہوں تو یہ چمن آئینۂ نیرنگ ہے (میر تقی میر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #144 منہ نہ کھلنے پرہے وہ عالم کہ دیکھا ہی نہیں زلف سے بڑھ کر نقاب اُس شوخ کے منہ پر کھلا غالب
عرفان سرور محفلین دسمبر 5، 2011 #145 بلائیں تیری زُلفوں کی لے رہا ہوں میں کہیں یہ بلائیں میرے سر ہو نہ جائیں۔۔۔ کلیم عاجز۔۔۔
عرفان سرور محفلین دسمبر 5، 2011 #146 زُلف آوارہ گریباں چاک گھبرائی نظر آج کل یہ ہے جہاں میں زندگانی کا نظام ۔۔۔ ساغر صدیقی۔۔
عرفان سرور محفلین دسمبر 5، 2011 #147 زُلف آوارہ گریباں چاک گھبرائی نظر آج کل یہ ہے جہاں میں زندگانی کا نظام ۔۔۔ ساغر صدیقی۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2011 #148 دھوپ کو دیکھ کے اس جسم پہ پڑتی ہے چمک چھاؤں دیکھیں گے تو اس زلف کا دھیان آئے گا (احمد راہی)
عرفان سرور محفلین دسمبر 5، 2011 #149 بہت مشکل ہے دُنیا کا سنوارنا تیری زُلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے ۔۔۔ مجاز۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2011 #151 چہرے پہ مرے زُلف کو پھیلاؤ کسی دن کیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن (امجد اسلام امجد)
عرفان سرور محفلین دسمبر 5، 2011 #152 زُلف میں خوشبو نہ تھی یا رنگ عارض میں نہ تھا آپ کس کی آرزو میں گلستاں تک آگئے ۔۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2011 #153 ازل ہو یا ابد دونوں اسیر زلف حضرت ہیں جدھر نظریں اُٹھاؤ گے، یہی اک سلسلہ ہو گا (جگر مراد آبادی)
عرفان سرور محفلین دسمبر 5، 2011 #154 جو کُھل کراُن کی زُلفیں بال آئیں سر سے پیروں تک بلائیں آکے لیں سو سو بلائیں سر سے پیروں تک۔۔۔! ذوق۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2011 #155 کیا کیا اُلجھتا ہے تری زلفوں کے تار سے بخیہ طلب ہے سینہء صد چاک شانہ کیا؟ (حیدر علی آتش)
عرفان سرور محفلین دسمبر 5، 2011 #156 دل دیوانہ بتا تیرا ارادہ کیا ہے؟ زُلف بھی کھینچ رہی ہے مجھے زنجیر بھی آج۔۔۔!
شمشاد لائبریرین دسمبر 6، 2011 #157 غزالوں نے وہیں زلفوں کے پھیلا دیئے سائے جن راہوں پہ دیکھا ہے بہت دھوپ کڑی ہے (بشیر بدر)
عرفان سرور محفلین دسمبر 6، 2011 #158 گئی تھی کہہ کے میں لاتی ہوں زُلف یار کی بُو پھری تو باد صبا کا دماغ بھی نہ ملا۔۔۔ جلال لکھنوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 6، 2011 #159 جو دیکھتے تیری زنجیر زلف کا عالم اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے (حیدر علی آتش)
عرفان سرور محفلین دسمبر 6، 2011 #160 نکہت زُلف پریشاں داستان شام غم صبح ہونے تک اسی انداز کی باتیں کرو۔۔۔ فراق۔۔