جئیں گے جو وہ دیکھیں گے بہاریں زلف جاناں کی سنوارے جائیں گے گیسوئے دوراں ہم نہیں ہوں گے
عرفان سرور محفلین دسمبر 7، 2011 #181 جئیں گے جو وہ دیکھیں گے بہاریں زلف جاناں کی سنوارے جائیں گے گیسوئے دوراں ہم نہیں ہوں گے
شمشاد لائبریرین دسمبر 7، 2011 #182 لپٹے کبھی شانوں سے کبھی زُلف سے اُلجھے کیوں ڈُھونڈھتا رہتا ہے سہارے تیرا آنچل (محسن نقوی)
عرفان سرور محفلین دسمبر 7، 2011 #183 بکھرے ہے زلف اس رخِ عالم فروز پر ورنہ بناؤ ہووے نہ دن اور رات کا
شمشاد لائبریرین دسمبر 7، 2011 #184 آنچل میں رَچے رنگ نکھاریں تیری زلفیں اُلجھی ہوُئی زُلفوں کو سنوارے تیرا آنچل (محسن نقوی)
عرفان سرور محفلین دسمبر 7، 2011 #185 جوگ لیا 'آشفتہ' ہم نے، دیکھ لٹک اُن زلفوں کی گلیوں گلیوں حال پریشاں، بال بکھیرے پھرتے ہیں عظیم الدین آشفتہ
جوگ لیا 'آشفتہ' ہم نے، دیکھ لٹک اُن زلفوں کی گلیوں گلیوں حال پریشاں، بال بکھیرے پھرتے ہیں عظیم الدین آشفتہ
شمشاد لائبریرین دسمبر 7، 2011 #186 اللہ رے سکونِ قلب اس کا، دل جس نے لاکھوں توڑ دئیے جس زلف نے دنیا برہم کی وہ آپ کبھی برہم نہ ہوئی (فانی بدایونی)
اللہ رے سکونِ قلب اس کا، دل جس نے لاکھوں توڑ دئیے جس زلف نے دنیا برہم کی وہ آپ کبھی برہم نہ ہوئی (فانی بدایونی)
عرفان سرور محفلین دسمبر 7، 2011 #187 وہ تو یہ کہیئے خیال زُلف پیچاں آگیا ورنہ دیوانے بھی رُکتے ہیں کبھی زنجیر سے۔۔۔!
شمشاد لائبریرین دسمبر 7، 2011 #188 حیات چیختی پھرتی برہنہ سر اور میں گھنیری زلفوں کے سائے میں چھپ کے جی لیتا (ساحر لدھیانوی)
عرفان سرور محفلین دسمبر 7، 2011 #189 یہ بھی کوئی ہوا تھی کے زُلفیں بکھر گئیں تم سے ذرا سا روپ سنبھالا نہیں گیا۔۔۔!
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 8، 2011 #190 ہے ترا سلسلہء زلف بھی کتنا دل بند پھنسنے سے پہلے بھی مشکل تھا چھٹانا دل کا شیفتہ
شمشاد لائبریرین دسمبر 9، 2011 #191 اسی کے زلف و رُخ کا دھیان ہے شام و سحر مجھ کو نہ مطلب کُفر سے ہے اور نہ ہے کچھ کام ایماں سے" (چچا)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 9، 2011 #192 بلائیں تیری زُلفوں کی لے رہا ہوں میں کہیں یہ بلائیں میرے سر ہو نہ جائیں کلیم عاجز
شمشاد لائبریرین دسمبر 9، 2011 #193 چہرے پہ میرے زلف کو پھیلاؤ کسی دن کیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن (امجد اسلام امجد)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 9، 2011 #194 کیجے آہوئے ختن کو خضرِ صحرائے طلب مشک ہے سنبلستانِ زلف میں گردِ سواد غالب
شمشاد لائبریرین دسمبر 9، 2011 #195 کیا کیا اُلجھتا ہے تری زلفوں کے تار سے بخیہ طلب ہے سینہء صد چاک شانہ کیا؟ (حیدر علی آتش)
کاشفی محفلین دسمبر 10، 2011 #196 صبح وصال دور تو اتنی نہیں مگر راتیں ہیں بیچ میں تری زلفِ سیاہ کی (مرزا ذاکر حسین صاحب ثاقب قزلباش لکھنوی)
صبح وصال دور تو اتنی نہیں مگر راتیں ہیں بیچ میں تری زلفِ سیاہ کی (مرزا ذاکر حسین صاحب ثاقب قزلباش لکھنوی)
عرفان سرور محفلین دسمبر 10، 2011 #197 ذوق نے ہو زلف کو چھیڑا تو لے مجھ سے قسم تونے خود چھیڑا اُسے اور برہم اتنا ہوگیا (ذوق)
کاشفی محفلین دسمبر 11، 2011 #198 اس رخ و زلف کی تسبیح ہے یاں اکثر میر درد اپنا یہی اب شام و سحر ہم نے کیا (میر تقی میر)
شمشاد لائبریرین دسمبر 20، 2011 #199 اُلجھی ہوُئی زُلفوں کو سنوارے تیرا آنچلاسوقت ہے تتلی کی طرح دوشِ ہوَا پرمحسن نقوی
کاشفی محفلین دسمبر 20، 2011 #200 رُخ نہیں صبح سے کم، زلف نہیں رات سے کم اُس پری کا نہیں عالم بھی طلسمات سے کم (شاعر: مجھے معلوم نہیں)