’ہومو نالیدی‘، انسانوں کی ایک نئی قسم دریافت!

arifkarim

معطل
کاکیشائی نسل کہنا صحیح نہیں کہ یہ ایک غلط فہمی پر مبنی نام ہے۔ ایک زمانے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یورپی لوگوں کا آغاز Caucasus سے ہوا۔ بہتر ہے کہ یوروپین کہیں یا مغربی یوریشین۔
نیلی آنکھوں کا Single Common Ancestor سائنسدانوں کے مطابق بحیرہ اسود کے ارد گرد 6 سے 10 سال قبل پیدا ہوا تھا۔اور چونکہ نیلی آنکھیں زیادہ تر سفید فام لوگوں کی ہوتی ہیں اسلئے شاید یہ تاثر عام ہوگیا کہ یہ لوگ کاکیشیا سے آئے ہیں:
http://www.sciencedaily.com/releases/2008/01/080130170343.htm
http://www.dailymail.co.uk/sciencet...or-lived-10-000-years-ago-near-Black-Sea.html


بھائی یہ جو تیری تصویر لگی ہے نا اس سے سمجھ رہے ہیں کہ تو واقعی چھوٹا سا ہے :D
جناب یہ میری تصویر کہاں سے ہو گئی؟ یہ تو نمائندہ تصویر ہے :)
 

کاظمی بابا

محفلین
عمر کا ذکر کیا ہے تو بتا بھی دیں کہ کیا عمر ہے تاکہ ہم اسی حساب سے مخاطب کریں

محترم منتظم اعلی جناب زکریا اجمل صاحب، واہ سے اٹلانٹا، الیکٹریکل میں ڈاکٹریٹ۔ 35 بہاریں دیکھ چکے۔
اللہ تعالی آپ کی علم، عمل اور عمر میں برکت دے، آمین۔
آپ کے بارے جان کر خوشی ہوئی۔

ہمارا بوجھ یہ ناتواں زمیں باون سال سے سہار رہی ہے۔
مشکل ہیں بہت بندہء مزدور کے حالات ۔ ۔ ۔
 

عباس اعوان

محفلین
جس غار کے اندر سے یہ ہڈیاں ملی ہیں، اُس تک جانے کے راستے بہت ہی تنگ تھے اور اُن کی چوڑائی محض اٹھارہ سینٹی میٹر (سات انچ) تھی
اتنے تنگ رستے سے گزر کر مُردوں کو دفن کیسے کیا گیا اور پھر نکالنے کے لیے کیا غار کو پاٹ دیا گیا ؟
اب تک کی جانے والی تحقیق کے مطابق ’ہومو نالیدی‘ کا قد ایک میٹر پچاس سینٹی میٹر کے لگ بھگ اور وزن پنتالیس کلوگرام ہوا کرتا تھا
میرا نہیں خیال کہ اس ماس کے حامل جاندار محض سات انچ کے راستے سے گزر سکتے ہیں۔
 

آصف اثر

معطل
ویسے عارف صاحب ابھی کچھ دنوں پہلے آپ ہی نے مولویوں، شدت پسندوں ، فرقہ پرستوں اور کئی دیگر انواع کے لوگوں کا محفل پر موجود بلکہ بقولِ آپ کے براجمان ہونے کا رونا رویا تھا۔ مگر میں کئی دنوں سے دیکھ رہاہوں کہ آپ اور جناب زیک کبھی ان حضرات کے لیے ایک لقب استعمال کرتے ہیں اور کبھی دوسرا ، کبھی جاہل اور کبھی اُجڈ، دقیانوس ۔ اگرچہ یہ سب آپ کا سوچ ہے مگر کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ آپ خود تو زبردستی دست درازی کے مواقع پیدا کرےhttp://www.urduweb.org/mehfil/threads/امیر-اہل-سنت-کا-ہاتھ-پکڑنے-سے-بندے-کا-موبائل-3-ماہ-سے-خود-بخود-چارج-ہو-رہا-ہے.84461/unread
اور اس قسم کے دیگر لڑیوں اور پیغامات میں جو کچھ آپ لوگ لکھتے رہتے ہیں وہ جائز ہو اور دیگر حضرات جو جواب میں لکھیں تو اس پر اتنا شور مچایاجائے؟
دیکھیں یہ مت کہیے کہ ایسے لوگوں کو اس طرح ہی جواب دینا چاہیے ، یاد رکھیے یہاں کچھ حضرات آپ کے خیال میں درجہ بالا القابات پر پورا اترسکتے ہیں تو آپ بھی ان کی نظر میں بعینہ اس طرح کے القاب کے ایک سو فیصد حقدار ہیں۔ اور یادشِ بخیر آپ کی اسی غلط رویے کی وجہ سے محفل کی ہر دل عزیز رکن جیہ یہاں سے مستعفی ہوکر روٹھ گئی ہے۔ براہِ کرم اعتدال میں رہیے۔بصورتِ دیگر فُلاں ایسا فُلاں ویسا کا ذکر نہ کریں۔ یہ ظاہر وباطن میں تضاد کا عکاس رویہ ہے۔
 

زیک

مسافر
اتنے تنگ رستے سے گزر کر مُردوں کو دفن کیسے کیا گیا اور پھر نکالنے کے لیے کیا غار کو پاٹ دیا گیا ؟

میرا نہیں خیال کہ اس ماس کے حامل جاندار محض سات انچ کے راستے سے گزر سکتے ہیں۔
غار سے فوسل نکالنے کے لئے پتلے دبلے لوگ ہائر کئے گئے۔
نالیدی فوسل ایسے تنگ غار سے گزر کر اندر کیسے پہنچے یہ ایک معمہ ہے۔ اندر چیمبر میں ان کے رہنے کے کوئی آثار نہیں نہ ہی جانوروں کے فوسل ملے ہیں۔ کوئی پانی کے بہاؤ سے لائی گئے مٹی، پتھر اور نباتات بھی نہیں۔ لہذا یہی باقی بچتا ہے کہ انہیں "دفنایا" گیا یعنی مرنے کے بعد غار میں پھینک دیا گیا۔

یہ ممکن ہے کہ نالیدی کے زمانے میں غار کے اس چیمبر تک پہنچنے کا راستہ آسان ہو اور اب غار کی ہیئت بدل چکی ہو۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مذہب ہو، سائنس ہو، آثاریات ہوں یافنون لطیفہ ۔۔۔ محفل پر کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو مذہب بیزار ہیں اور وہ کسی نہ کسی طور بات بے بات مذہب بیزاری کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو مذہب بیزار تو شاید کہلوانے کے مستحق نہیں البتہ اسلام بیزار ان کے لیے مناسب ترین لفظ ہے وہ کسی نہ کسی طور اسلام، اسلامی شخصیات یا تعلیمات کا مذاق اڑانے کے لیے تیار بیٹھے ہوتے ہیں ۔۔ اس دھاگے کی ابتدا میں ہی مذہبی حلقوں کو خواہ مخواہ بلاوجہ دعوت دیکر متوجہ کرتے ہوئے ”آبیل مجھے مار“ کے مقولہ پر عمل کیا گیا بلکہ میں تو کہوں گا کہ اس سے بڑھ کر ”اے بیل تو مجھے مارتا کیوں نہیں “ والی بات ہو رہی ہے ۔۔۔ پچھلے دنوں جب قرآن کریم کا قدیم نسخہ دریافت ہوا تو یہی” سائنس پسندیے“ سائنس دانوں اور آثاریات کے ماہرین کی تحقیق میں سے کیڑے نکال نکال کر اس دریافت کو مشکوک بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ سائنسی تحقیقات کی لڑیوں میں مذہب اور مذہب پسند طبقوں پر طنز کرنے اور جملے کسنے کی بجائے اگر موضوع پر بات کی جایا کرے تو ۔۔ یہ تہذیب اور اخلاقیات کے تقاضوں کے مطابق ہوگا ۔۔۔۔ نہ تو سائنس کا مقصد یہ ہے کہ مذہب کو نیچا دکھایا جائے اور نہ مذہب سائنس کے خلاف ہے ۔۔۔ اور مذہب اسلام تو خیر سائنسی علوم کا شدت سے حامی ہے ۔۔ غور فکر اور تدبر و تفکر کی دعوت دیتا ہے ۔۔۔۔۔ اسلام نے سائنس کو نیچا دکھانے کی کوئی کوشش نہیں کی لیکن ۔۔ اسلام بیزار لوگ یہ بات جانتے ہوئے بھی کہ سائنس مفروصے پر تحقیقات کرتی ہے اور تجربات کی روشنی میں کوئی نظریہ قائم کرتی ہے تاہم وہ نظریہ بھی اس امکان سے خالی نہیں ہوتا کہ آئندہ کسی نئی تحقیق کی روشنی میں تبدیل ہو جائے تو
یارو۔۔۔۔! آپ کیوں ابتدائی تحقیقی مراحل میں ہی اس قسم کی مذہب بیزی اور اسلام بیزاری کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
 

باباجی

محفلین
بات بالکل ٹھیک کہی شاہ جی آپ نے
اسے تحقیقی اور سائنسی دھاگہ ہی رہنے دینا چاہیئے نا کہ بلا وجہ مذہب کواس میں گھسیٹنا چاہیئے
واقعی شروع میں عارف بھائی نے بلاوجہ ہی مذہب کو بیچ میں گھسیٹا جس سے بدمزگی پیدا ہونے کا ماحول بنا
یہ دھاگہ واقعی دلچسپ ہے اسے پڑھنے میں مزہ آرہا ہے
رہی سائنس کی بات تو جب تک انسان زندہ ہے تحقیق ہوتی رہے گی اور سائنس تحقیق کے نتائج بتائے گی پھر خود ان کا انکار کرے گی اور پھر کوئی نئی بات بتائے گی
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی چیز انسان کے لیئے نقصان دہ ہے بعد میں کسی تحقیق سے وہ فائدہ مند ہوجاتی ہے
لیکن اس میں مذہب کو بیچ میں بلا وجہ لانے کا مقصد سمجھ سے باہر ہے
عارف بھائی کیا آپ یہ مقصد واضح کریں گے ؟؟؟؟ (اسے سوال ہی سمجھا جائے بھائی ، بحث مقصود نہیں ہے :))
 

زیک

مسافر
رہی سائنس کی بات تو جب تک انسان زندہ ہے تحقیق ہوتی رہے گی اور سائنس تحقیق کے نتائج بتائے گی پھر خود ان کا انکار کرے گی اور پھر کوئی نئی بات بتائے گی
یہ بات اکثر سننے میں آتی ہے مگر یہ مکمل طور پر صحیح نہیں اور کئی بار غلط انداز سے مخصوص سائنسی تحقیقات کے خلاف دلیل کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
 

زیک

مسافر
اے ایمان والو! آثار قدیمہ سے ملنے والے ان شواہد کو غور سے پڑھ لو۔ پھر نہ کہنا کہ ہمیں اس بارہ میں کسی نے کچھ نہیں بتایا! :)
نیز منفی ریٹنگ' مذہبی 'بریگیڈ کو ایک اور معدوم نسل انسانی کی اس سائنسی دریافت پر انتقامی کاروائی کرنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے۔ ہر انتقامی کاروائی کرنے والے کا نام اسنیپ شاٹ کیساتھ سنہرے حروف میں آویزاں کیا جائے گا! :)
میرے خیال سے یہ لکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ مگر اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ محفل پر جب بھی فوسلز اور ارتقاء پر بات ہوئی ہے تو مذہبی بحث اور عجیب و غریب استدلال ہی اس کا نتیجہ نکلا ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ویسے عارف صاحب ابھی کچھ دنوں پہلے آپ ہی نے مولویوں، شدت پسندوں ، فرقہ پرستوں اور کئی دیگر انواع کے لوگوں کا محفل پر موجود بلکہ بقولِ آپ کے براجمان ہونے کا رونا رویا تھا۔ مگر میں کئی دنوں سے دیکھ رہاہوں کہ آپ اور جناب زیک کبھی ان حضرات کے لیے ایک لقب استعمال کرتے ہیں اور کبھی دوسرا ، کبھی جاہل اور کبھی اُجڈ، دقیانوس ۔
ہم سائنسی لوگ مذہب و دین کو رد نہیں کر رہے۔ ہم تو صرف کٹر مذہبی افراد کے ان رویوں کے خلاف ہیں جو سائنسی تحقیقات سے ملنے والے شواہد کو اپنے مذہب کی بنیاد پر رد کرتے چلے جاتے ہیں۔ ثبوت کے طور پر اس دھاگہ کے شروع میں کاظمی بابا کے مراسلے دیکھ لیں۔
میں نے پہلے بھی کہیں ذکر کیا تھا کہ میں تو خود ایک مذہبی انسان ہوں ، ہاں کٹر مذہبی نہیں ہوں۔ سائنسی شواہد کو بھی مانتا ہوں اور دینی تعلیمات کو بھی۔

مذہب ہو، سائنس ہو، آثاریات ہوں یافنون لطیفہ ۔۔۔ محفل پر کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو مذہب بیزار ہیں اور وہ کسی نہ کسی طور بات بے بات مذہب بیزاری کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو مذہب بیزار تو شاید کہلوانے کے مستحق نہیں البتہ اسلام بیزار ان کے لیے مناسب ترین لفظ ہے وہ کسی نہ کسی طور اسلام، اسلامی شخصیات یا تعلیمات کا مذاق اڑانے کے لیے تیار بیٹھے ہوتے ہیں ۔
مذہب و دین پر مبنی بعض کٹر اقسام کے انسانی رویوں کی تنقید کو مذہب بیزاری نہیں کہا جا سکتا ہے۔ میں تو خود بفضل تعالیٰ نماز و روزہ کا پابند ناچیز انسان ہوں۔ اسلامی شخصیات و تعلیمات کا احترام کرتا ہوں۔ یہ الگ بات ہے کہ سائنسی تحقیقات سے حاصل ہونے والے شواہد پر بھی یقین رکھتا ہوں۔

بات بالکل ٹھیک کہی شاہ جی آپ نے
اسے تحقیقی اور سائنسی دھاگہ ہی رہنے دینا چاہیئے نا کہ بلا وجہ مذہب کواس میں گھسیٹنا چاہیئے
واقعی شروع میں عارف بھائی نے بلاوجہ ہی مذہب کو بیچ میں گھسیٹا جس سے بدمزگی پیدا ہونے کا ماحول بنا
عارف بھائی کیا آپ یہ مقصد واضح کریں گے ؟؟؟؟ (اسے سوال ہی سمجھا جائے بھائی ، بحث مقصود نہیں ہے :))
وہ درحقیقت ایک قسم کی تنبیہہ تھی کہ اس دھاگے کو مذہبیات کا اکھاڑا نہ بنایا جائے۔ اسکے باوجود کچھ افراد نے شروع ہی سے مذہب کے نام پر اس دریافت کی نفی شروع کر دی :)

میرے خیال سے یہ لکھنے کی ضرور نہیں تھی۔ مگر اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ محفل پر جب بھی فوسلز اور ارتقاء پر بات ہوئی ہے تو مذہبی بحث اور عجیب و غریب استدلال ہی اس کا نتیجہ نکلا ہے۔
جی بالکل۔ اسی غرض سے ایک نوٹ شامل کیا تھا کہ اس دھاگے کو سائنسی ہی رہنے دیں لیکن پھر ہوا وہی جو عموماً اس قسم کے دھاگوں کیساتھ ہوتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
سائنس یا "سائنسی حلقوں" پر ابھی ایسا برا وقت نہیں آیا کہ انہیں آپ جیسے وکلاء کی ضرورت پڑے۔ نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔
اگر یہاں کچھ لوگ سائنس سے متنفر ہیں تو آپ اپنے بھونڈے طرز وکالت سے لوگوں کو سائنس سے متنفر کرنے کے کھلاڑی ہیں۔ سائنس پر مبنی موضوع سائنٹیفک انداز سے آپ سے ہینڈل ہوتا نہیں اور دوڑ پڑتے ہیں مخالف کو اینٹی سائنس ہونے کا طعنہ دینے۔
 

عثمان

محفلین
جی بالکل۔ اسی غرض سے ایک نوٹ شامل کیا تھا کہ اس دھاگے کو سائنسی ہی رہنے دیں لیکن پھر ہوا وہی جو عموماً اس قسم کے دھاگوں کیساتھ ہوتا ہے۔
یہ "نوٹ" دودھ میں مینگنیاں ڈالنے کا ایک نمونہ ہے۔ اور آپ کے انداز گفتگو کی مخصوص شناخت ہے۔
 
Top