“شہاب نامہ“ کی حقیقت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
بھئی فاتح صاحب۔۔ہم بھی محو گفتگو ہیں۔
یہ بھیڑیا وغیرہ تو ادھر ملنا مشکل ہے۔ جنات کی منتیں کرکے انھیں بھالو کی چربی پر راضی کر لیں۔ میں ادھر ہی کوئی گوری جننی پھنسا لوں گا۔:grin:
ہمیں تو بھیڑیے کی چربی ہی نہیں مل رہی اور آپ بھالو کی بات کرتے ہیں جو مزید مشکل ہے:confused:
لگتا ہے آپ اس سنجیدہ موضوع کو مذاق میں اڑا رہے ہیں:(
 
فاتح

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ مجھے اس دھاگے کے مزید دھاگے بنانے پڑیں گے۔
شمشاد بھائی! خدا کی قسم میں سچ کہتا ہوں کہ روحانی بابا نے ہمیں بتا دیا ہے کہ ان کے بتائے ہوئے طریقے سے چھوٹے موٹے حاضرات تو میں فوراً ہی بلا سکتا ہوں جن سے میں کسی کو بھی شخص کو اٹھوا کر لانے کا کام کر سکتا ہوں۔۔۔
آپ ہمارے جلال کو آواز مت دیجیے کہ کہیں وہ پہلے شخص آپ ہی نہ ہوں جنھیں اٹھا کر لانے کے لیے ہم حاضرات کو حکم دے ڈالیں۔
 
طالوت

محفلین
بھئی اگر آپ دونوں کی ضرورت کو پورا کرے تو ہم اونٹ کی چربی کا بندوبست کئے دیتے ہیں ۔ جانور تو وہ بھی خاصا تگڑا ہے ۔ بلکہ بندو بست چھوڑئیے ، فاتح اگر وہ جادوئی منتر ہمارے کان میں پھونک دیں تو ہم آپ کو عرب جنوں اور عثمان کو جننیوں سے متعلق خاطر خواہ معلومات بہم پہنچائیں گے ۔
اور دیکھئے ، مسالا وسالا تو ہم لگاتے نہیں اسلئے جو کہیں گے اسے قبول کرنا پڑے گا۔
وسلام
 
بہت شکریہ جناب۔ مجھے تو نہیں معلوم کہ اونٹ کی چربی سے کام چل سکتا ہے یا نہیں لیکن میں روحانی بابا سے پوچھ کر بتاؤں گا۔
 
عثمان

محفلین
ہمیں تو بھیڑیے کی چربی ہی نہیں مل رہی اور آپ بھالو کی بات کرتے ہیں جو مزید مشکل ہے:confused:
لگتا ہے آپ اس سنجیدہ موضوع کو مذاق میں اڑا رہے ہیں:(

بھئی۔۔۔میں تو موت کی حد تک سنجیدہ ہوں۔ آخر معاملہ جنوں ، بھیڑیوں اور بھالؤں سے ہے۔ :nailbiting:
 
فاتح الدین بشیر صاحب !
اجی حضور یہ کیا غضب کردیا کہ عمل کا ایک اہم بلکہ جزو اعظم افشا کردیا۔۔۔بلکہ طشت از بام کردیا۔۔۔کتمان راز بلکہ سر مکتوم رکھنا چاہیے تھا یہ تو خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے آپ کو پورا عمل نہیں تفویض کیا ورنہ آپ کے اس طریق سے تو مجھے لگتا ہے کہ آپ ڈھول گلے میں لٹکا کر منادی کررہے ہوتے۔۔۔اور ڈھول بھی پھٹا ہوا جسے ادب کی زبان میں ببانگ دہل کہتے ہیں۔
فاتح الدین بشیر صاحب کیا آپ نے یہ شعر نہیں سنا کہ
یقین محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں
اور پھر آپ تو فاتح الدین ہونے کے ساتھ ساتھ بشیر بھی ہیں یعنی خوش خبریاں سنانے والے۔
 
رانا

محفلین
فاتح صاحب ہم بےچینی سے انتظار کررہے ہیں یہ الگ بات کہ یہ انتظارکبھی نہ ختم ہونے والا ثابت ہوگا۔ ابھی تو آپ کو صرف نصف عمل بتایا گیا ہے اورشروعات ہوئی ہیں بھیڑئیے کی چربی سے۔ اب باقی کا نصف عمل اور انجام میں آپ کو بتادیتا ہوں کہ نہ نو من تیل ہوگا اور نہ رادھا ناچے گی۔

جناب بھیڑئیے کی چربی کو چھوڑیں آسان راستہ اختیار کریں تاکہ انتظار کے لمحات طویل نہ ہوں۔ آسان راستہ یہ ہے کہ بابا جی نے خود حامی بھری تھی کہ اگر آپ ان کے پاس آئیں گے تو وہ آپ کو جنات کا دیدار کرادیں گے اس وقت ایسا سامان ساتھ لانے کی شرط نہیں رکھی گئی تھی۔ اگر آپ ان کے پاس جاتے تو ان تمام چیزوں کا بندوبست بھی ظاہر ہے انہوں نے ہی کرنا تھا۔ آپ ان سے کہیں کہ وہ یہ تمام چیزیں مہیا کرکے آپ کو بھجوادیں اگر بھجوانا مشکل ہے تو پشاور میں آپ کے دوست کو دے دیں۔ اس کے بعد اسلام آباد کی پہاڑیاں ہوں گی اور آپ ہوں گے یہ محفل ہوگی اور آپ کی شئیرکردہ ویڈیو ہوگی اور ہم آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اس ویڈیومیں سے بھوت کو تلاش کررہے ہوں گے۔
 
عثمان

محفلین
یار روحانی بابا جی!
یہ "علم" الااعداد اور "علم" نجوم کا روحانیت سے کیا تعلق ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی فاتح صاحب۔۔ہم بھی محو گفتگو ہیں۔
یہ بھیڑیا وغیرہ تو ادھر ملنا مشکل ہے۔ جنات کی منتیں کرکے انھیں بھالو کی چربی پر راضی کر لیں۔ میں ادھر ہی کوئی گوری جننی پھنسا لوں گا۔:grin:

جب آپ گوری جننی پھنسا ہی رہے ہیں تو جہاں ایک وہاں دو پھنسا لیجیے گا۔ کسی اور کا بھی بھلا ہو جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! خدا کی قسم میں سچ کہتا ہوں کہ روحانی بابا نے ہمیں بتا دیا ہے کہ ان کے بتائے ہوئے طریقے سے چھوٹے موٹے حاضرات تو میں فوراً ہی بلا سکتا ہوں جن سے میں کسی کو بھی شخص کو اٹھوا کر لانے کا کام کر سکتا ہوں۔۔۔
آپ ہمارے جلال کو آواز مت دیجیے کہ کہیں وہ پہلے شخص آپ ہی نہ ہوں جنھیں اٹھا کر لانے کے لیے ہم حاضرات کو حکم دے ڈالیں۔

میں ان کے چھوٹے موٹے تو کیا بڑے حاضرات سے بھی نہیں گھبرانے والا۔ انہیں چیلنج ہے کہ اپنے تمام حاضرات لے آئیں اور میری صرف چھوٹی انگلی مروڑ کے دیکھا دیں۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح الدین بشیر صاحب !
اجی حضور یہ کیا غضب کردیا کہ عمل کا ایک اہم بلکہ جزو اعظم افشا کردیا۔۔۔بلکہ طشت از بام کردیا۔۔۔کتمان راز بلکہ سر مکتوم رکھنا چاہیے تھا یہ تو خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے آپ کو پورا عمل نہیں تفویض کیا ورنہ آپ کے اس طریق سے تو مجھے لگتا ہے کہ آپ ڈھول گلے میں لٹکا کر منادی کررہے ہوتے۔۔۔اور ڈھول بھی پھٹا ہوا جسے ادب کی زبان میں ببانگ دہل کہتے ہیں۔
فاتح الدین بشیر صاحب کیا آپ نے یہ شعر نہیں سنا کہ
یقین محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں
اور پھر آپ تو فاتح الدین ہونے کے ساتھ ساتھ بشیر بھی ہیں یعنی خوش خبریاں سنانے والے۔
حضور! ہمیں تو آپ نے قطعاً یہ ہدایت نہیں فرمائی تھی کہ یہ علم بانٹنا نہیں ہے بلکہ ہم تو آپ کی تعریف میں رطب اللسان تھے کہ علم بانٹنے والی شخصیت ہیں روحانی بابا اور ہم ان تمام منکرین کے سامنے جو بد روحوں کو قابو کرنے اور انھیں بلائے جا سکنے پر یقین نہیں رکھتے، آپ کی مدح سرائی کرنا چاہ رہے تھے۔ ویسے یہی شکوہ تو اقبال نے خدا سے کیا تھا:
تو نے یہ کیا غضب کیا، مجھ کو ہی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا، سینۂ کائنات میں
خیر اب آپ ہمیں بتا دیجیے کہ آیندہ آپ کے تفویض کردہ علم کو ہم آگے پھیلا سکتے ہیں یا نہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی الحمد للہ، اللہ سے توبہ توبہ کر کے ہی تو اس مرتبے پر ہوں۔
 
ویسے کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ سورہ بقرہ میں جو واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ ایک آدمی کا بنی اسرائیل میں قتل ہوگیا تھا اور ایک گائے کو ذبح کرکے اسکا مخصوص گوشت کا ٹکڑا استعمال کیا گیا تھا جس سے اس مقتول نے اپنے قاتل کا نام بتادیا، یہ سب حاضرات کا ہی عمل تھا۔ ۔ ۔ واللہ اعلم۔
لیکن میرے خیال میں ایک علمی موضوع کو اس دھاگے میں سوقیانہ انداز میں ٹھٹہ بازی اورتضحیک کی نذر کردیا گیا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ حاضرات کا کمال نہیں تھا، وہ حضرت موسٰی علیہ السلام کے کہنے پر کیا گیا تھا اور جیسا اللہ تعالٰی نے موسٰی علیہ السلام سے فرمایا تھا، ویسا ہی ہوا تھا۔ وہ مردہ کچھ ہی دیر کے لیے زندہ ہوا تھا اور قاتل کا نام بتانے کے بعد پھر مر گیا تھا۔

اس میں گوشت کے ٹکڑے کا ذکر ہے، “ مخصوص گوشت“ کا ذکرنہیں ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
لیکن میرے خیال میں ایک علمی موضوع کو اس دھاگے میں سوقیانہ انداز میں ٹھٹہ بازی اورتضحیک کی نذر کردیا گیا ہے ۔
ہم آپ سمیت ان تمام صوفیانہ انداز میں ٹھٹھے بازی اور تضحیک کرنے والوں کو حاضرات کے ذریعے نہ صرف اٹھوا کر لے آئیں گے بلکہ اس کے بعد انھی بھوتوں اور بد روحوں کے حوالے بھی کو دے دیں گے کہ وہ جو چاہے سلوک کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top