ازفر ترمزی

محفلین
مزا آگیا جو یہ باتیں پڑھیں تو
فعولن میں لکھنے کا جی چاہ رہا ہے
بتاءیں مجھے بھی جو میں نے کہا ہے
معیارِ فعولن پہ کیا آ رہا ہے
 

ازفر ترمزی

محفلین
میں ادنیٰ سا اک طالبِ علم ہوں جو
جہانِ سخن میں قدم رکھ رہا ہے
بڑا بہتریں ہے یہ فورم جہاں پہ
بڑا علم کا اِک زخیرہ پڑا ہے
 

ازفر ترمزی

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
ہے ازفر کواردو کی ز ے سے محبت
کہ اظفر کی ظوئے سے جیسے ہو نفرت
چلو مان لیتے ہیں ز کو یہاں پر
مگرکیوں ہے ترمذ میں زے کی یہ نسبت

ذرا ایک پیغام اور ان کا دیکھا
ذخیرے سے ہے ذال انہوں نے نکالا
اور اس میں بھی آخر اسی ز ے کوٹھونسا
یقیں ہو گیا اب یہ ناقص ہے املا

مدیروں سے لے لیں اگررہنمائی
ہوکیبورڈ کی کیز سے آشنائی
 
ہے ازفر کواردو کی ز ے سے محبت
کہ اظفر کی ظوئے سے جیسے ہو نفرت
چلو مان لیتے ہیں ز کو یہاں پر
مگرکیوں ہے ترمذ میں زے کی یہ نسبت

ذرا ایک پیغام اور ان کا دیکھا
ذخیرے سے ہے ذال انہوں نے نکالا
اور اس میں بھی آخر اسی ز ے کوٹھونسا
یقیں ہو گیا اب یہ ناقص ہے املا

مدیروں سے لے لیں اگررہنمائی
ہوکیبورڈ کی کیز سے آشنائی


بہت خوب عاطف بھائی!

بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

یاد آگیا
 

ازفر ترمزی

محفلین
ہے ازفر کواردو کی ز ے سے محبت
کہ اظفر کی ظوئے سے جیسے ہو نفرت
چلو مان لیتے ہیں ز کو یہاں پر
مگرکیوں ہے ترمذ میں زے کی یہ نسبت

ذرا ایک پیغام اور ان کا دیکھا
ذخیرے سے ہے ذال انہوں نے نکالا
اور اس میں بھی آخر اسی ز ے کوٹھونسا
یقیں ہو گیا اب یہ ناقص ہے املا

مدیروں سے لے لیں اگررہنمائی
ہوکیبورڈ کی کیز سے آشنائی

بتائ ہیں جو غلطیاں آپ نے وہ
نہ ہوں وہ دوبارہ یہ کوشش کروں گا
مگر بچپنے سے یہ اظفر ہے ازفر
لحاظٰ نہ اس پہ میں بحث کروں گا
 

ازفر ترمزی

محفلین
بہت بہتریں ہے یہ فورم جہاں پر
فعولن فعولن فعولن ہے جاری
مزا آ رہا ہے مجھے تو یہاں پر
جہاں چل رہی ہے فعولن نگاری
 

شکیب

محفلین
بہت بہتریں ہے یہ فورم جہاں پر
فعولن فعولن فعولن ہے جاری
مزا آ رہا ہے مجھے تو یہاں پر
جہاں چل رہی ہے فعولن نگاری
یہ فورم پہ آغاز کے دن ہیں پیارے
سبھی آپ کی طرح اس کیفیت سے
گزرتے رہے ہیں
کبھی "ایک چالیس" تک جاگتے ہیں
کبھی جو ہو فرصت
تو الو کی تقلید کرتے ہوئے رات بھر جاگتے ہیں
 
یہ فورم پہ آغاز کے دن ہیں پیارے
سبھی آپ کی طرح اس کیفیت سے
گزرتے رہے ہیں
کبھی "ایک چالیس" تک جاگتے ہیں
کبھی جو ہو فرصت
تو الو کی تقلید کرتے ہوئے رات بھر جاگتے ہیں
سواگت ہے محفل میں بھائی شکیب آج تشریف لائے۔
 
Top