کہاں عشق ہے؟ دونوں جانب ہیں مونچھیں۔
یہ رشتہ ادب ہے، نہیں عاشقی یہ
سنبھالو قلم کو اسامہ کہ اب یہ
بہکنے لگا ہے، بھٹکنے لگا ہے!
یہ میں نے فقط اس لیے کہہ دیا تھا
کہ کوئی کسی سے یہ کہنے لگا تھا
کہوں گا فقط اتنا مجھکو یقیں ہے
کہ تجھ سا ملا مجھکو کوئی نہیں ہے
 
یہ کیا کھیل تم نے اسامہ رچایا
مجھے کیوں نہیں پہلے تم نے بتایا
کہ میں بھی فعولن فعولن میں بولوں
ہر اک بات کو میں فعولن میں تولوں ;)
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یہ میں نے فقط اس لیے کہہ دیا تھا
کہ کوئی کسی سے یہ کہنے لگا تھا
کہوں گا فقط اتنا مجھکو یقیں ہے
کہ تجھ سا ملا مجھکو کوئی نہیں ہے
کہا تھا یہ جس نے وہ بس مبتدی ہے
قرینے سے سمجھا کرو اس کی باتیں
وگرنہ کسی دن یونہی تم کو بھیّا
زبردست سی ایک پھینٹی لگے گی
مرا مشورہ ہے مری بات مانو
مکر جاؤ یہ بات تم نے کہی تھی
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یہ کیا کھیل تم نے اسامہ رچایا
مجھے کیوں نہیں پہلے تم نے بتایا
کہ میں بھی فعولن فعولن میں بولوں
ہر اک بات کو میں فعولن میں تولوں ;)
بڑی تول کر آپ نے بات کی ہے
مگر اس میں کوتاہی کیا سرسری کی
اسامہ نے دھاگا جو کھولا تو سب کو
دیا اذنِ عام اور ہم جیسے چند اک
یہاں آ گئے اور لگے شعر کہنے
اب آ ہی گئے ہیں تو کچھ آپ بولیں
سنیں گے ہم اب کچھ کہ تھک سے گئے ہیں
 
بڑی تول کر آپ نے بات کی ہے
مگر اس میں کوتاہی کیا سرسری کی
اسامہ نے دھاگا جو کھولا تو سب کو
دیا اذنِ عام اور ہم جیسے چند اک
یہاں آ گئے اور لگے شعر کہنے
اب آ ہی گئے ہیں تو کچھ آپ بولیں
سنیں گے ہم اب کچھ کہ تھک سے گئے ہیں
نہیں محترم اب رہی مجھ میں ہمت
میں ہوں نیند کی وادیوں میں کہیں پر :giggle:
 
کہا تھا یہ جس نے وہ بس مبتدی ہے
قرینے سے سمجھا کرو اس کی باتیں
وگرنہ کسی دن یونہی تم کو بھیّا
زبردست سی ایک پھینٹی لگے گی
مرا مشورہ ہے مری بات مانو
مکر جاؤ یہ بات تم نے کہی تھی
مکر جاؤں تو مجھ سے بھی وہ کہے گا
زمانے میں کوئی بھی تم سا نہیں ہے
 
بجاتے ھو کیوں بین تم بھینس آگے ۔۔۔ ۔۔۔
ارے بھائی ہم بھینس بالکل نہیں ہیں
خدا نے ہمیں اشرف انساں بنایا
یہ تم اپنے استاد کے ساتھ کیوں اب
تکلم کا انداز رکھتے ہو ”تم تم“
یہی تو وہ استاد و شیخ آپ کے ہیں
کہ جن سا ملا تم کو کوئی نہیں ہے:)
 
اس دھاگہ پہ جب سے نظر پڑ گئی ہے
کتابیں پڑی ہیں کلاسیں چھٹی ہیں
نہیں لگ رہا دل پڑھائی میں میرا
جی کہ رہا وقت گزارو اسی میں
مگر مجھکوکالج جانا ہی پڑے گا
کہ ٹیچر ہے خبطی ،کمینی رذیلا
 
اس دھاگہ پہ جب سے نظر پڑ گئی ہے
کتابیں پڑی ہیں کلاسیں چھٹی ہیں
نہیں لگ رہا دل پڑھائی میں میرا
جی کہ رہا وقت گزارو اسی میں
مگر مجھکوکالج جانا ہی پڑے گا
کہ ٹیچر ہے خبطی ،کمینی رذیلا
برائی نہیں کرتے ٹیچر کی بھائی
کہ خود آپ کا ہے یہ ارشادِ عالی
عبادت ہے کرنا معلم کی عزت​
یہ خبطی کمینی کہو کیسی عزت
 

مانی عباسی

محفلین
محمد اسامہ سَرسَری
کاشف عمران
ملک عدنان احمد
معافی خطا پے مجھے مانگنی ہے
تیری بزم میں اپنا گزارا نہیں ہے
تمیں علم و فن میں ملی برتری ہے
کہا ٹھیک کامل نے مبتدی ھوں میں
بدل کر میں اک شعر لکھنے لگا ھوں
اگر ھو سکے توسمجھ لو اسامہ
"بنا کر ادیبوں کا ہم بھیس مانی
تماشائے اہلِ سخن دیکھتے ہیں "
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
برائی نہیں کرتے ٹیچر کی بھائی
کہ خود آپ کا ہے یہ ارشادِ عالی

عبادت ہے کرنا معلم کی عزت
یہ خبطی کمینی کہو کیسی عزت
یہ عزت کی باتیں تو "مانی" نے کی تھیں
جو دیکھو لڑی کو ذرا غور سے تم
سمجھتا ہوں میں آج حاضر نہیں تم
کہاں ہے خیالِ اسامہ؟ بتاؤ
 
Top