1st Test Match: Pakistan VS West indies

کاشف یاسین

محفلین
پاکستان کی ٹیم بھی بہتر ہے لیکن موجودہ تناظر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ سے نا واقف ہی نظر آتی ہے..... یہ پاکستان کی خوش قسمتی بھی ہے... آج کا پہلا سیشن فیصلہ کُن ہے ورنہ میچ ڈرا ہوتا نظر آ رہا ہے
 
ابن توقیر

محفلین
پاکستان کی ٹیم بھی بہتر ہے لیکن موجودہ تناظر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ سے نا واقف ہی نظر آتی ہے..... یہ پاکستان کی خوش قسمتی بھی ہے... آج کا پہلا سیشن فیصلہ کُن ہے ورنہ میچ ڈرا ہوتا نظر آ رہا ہے

کاشف جی محفل پر خوش آمدید۔محفل پر آپ کا پہلے مراسلے سے ہی کھیل سے گہری دلچسپی عیاں ہورہی ہے۔فراغت ملی تو یہاں اپنے بارے میں بھی لکھیے گا۔
امید ہے آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ان شاء اللہ
خوش رہیں۔
 
Wasiq Khan

محفلین
پاکستان کی ٹیم بھی بہتر ہے لیکن موجودہ تناظر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ سے نا واقف ہی نظر آتی ہے..... یہ پاکستان کی خوش قسمتی بھی ہے... آج کا پہلا سیشن فیصلہ کُن ہے ورنہ میچ ڈرا ہوتا نظر آ رہا ہے
کاشف جی آج کا پورا دن اہم ہے ۔۔۔ایک سیشن اتنا اہم نہیں ہے۔۔۔۔۔۔اگر آج پاکستان ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم آوٹ کرتا ہے یہ 6 7 کھلاڑِ بھی آوٹ کرتا ہے تو پاکستان یہ ٹیسٹ نہیں ہارے گا۔۔۔۔۔
 
ٹی :138-2

پہلے سیشن میں تو کالی آندھی نے گیند بازوں کی ایک نہیں چلنے دی۔
مارلون گردی کی تو تھوڑی بہت جھلک دکھائی دی البتہ چائنہ کے لارے کا بلا فلحال خاموش ہے۔ لیکن اسکے ارادے خطرناک لگ رئے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
گو ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ کافی کنڑول میں رکھا ہوا ہے پاکستان نے لیکن وکٹیں ضروری ہیں۔ ایک اچھا سیشن چاہیے پاکستان کو جس میں چار پانچ وکٹیں نکال سکیں۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز فی الحال منفی کرکٹ کھیل رہا ہے، اس وقت وہ ساٹھ اوور کھیل چکے ہیں، اور اگر ساٹھ ستر سکور اور بنائے ہوتے تو یقنا ان کی اپنی پوزیشن بھی بہتر ہوتی اور پاکستان پر بھی زیادہ دباؤ ہوتا۔ ضروری نہیں ہے کہ رسک لے کر کھیلا جائے لیکن منفی کرکٹ کسی طرح بھی درست نہیں کیونکہ اس طرح کھیل کر اگر کوئی سوچے کہ میچ ڈرا ہو سکتا ہے تو یہ بعید ہے کیونکہ ابھی میچ کے آٹھ سیشن باقی ہیں اور کسی ایک یا دو سیشن میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔
 
Top