1st Test Match: Pakistan VS West indies

Wasiq Khan

محفلین
پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دبئی میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ہی ہم وطن سعید اجمل کا تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ یاسر شاہ نے یہ اعزاز صرف 17ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے مشترکہ طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
 

Wasiq Khan

محفلین
اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی کھلاڑی ایشون کے پاس تھا جنہوں نے 18 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ سعید اجمل نے یہ اعزاز 19 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں لے کر حاصل کیا تھا۔
 

ابن توقیر

محفلین
وکٹ کی خوشی بھی ہوئی اور براوو کا دکھ دیکھ کر دل خفا بھی ہوا۔بہت ہی بہترین پرفارمنس تھی۔
یاسر شاہ اور مکی آرتھر وغیرہ کی طرف سے داد کا اظہار بہت اچھا لگا جب براوو واپس جارہا تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
وکٹ کی خوشی بھی ہوئی اور براوو کا دکھ دیکھ کر دل خفا بھی ہوا۔بہت ہی بہترین پرفارمنس تھی۔

بلاشبہ یاسر نے اُڑ کر یہ شاندار کیچ لیا اور اس سے ہی میچ پاکستان کا پانسہ پلٹا۔

لیکن جب براوو بلے پر سر رکھ کر بیٹھا تو دکھ بھی بہت ہوا۔ بلاشبہ براوو کی اننگ بہت شاندار تھی۔ دباؤ میں اس طرح کھیلنا بڑے کمال کی بات ہے۔
 
کرکٹ میچ پاکستان کا ہی دیکھنے کا مزہ آتا ہے۔ جہاں ایسی چیزیں ایک پیکیج میں ملیں۔۔۔۔ آخری لمحے تک سانس اٹکا کے رکھنا۔۔۔۔ ہالی ووڈ کی سسپنس فلموں کی طرح۔۔۔ فل آف انٹرٹینمنٹ۔
 
یعنی آپ مرزا اقبال بیگ کو مقابلہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں. :p
سامعین ان کے والد کی ٹماٹروں کی ریڑھی تھی. تایا دوسرے محلے میں چوکیدار تھے. اور ماموں کے سسر سکول میں ماسٹر ہوا کرتے تھے. جب لاہور میں انٹرنیشنل میچ ہوتا تھا تو نیکر پہن کر آیا کرتے تھے.
:ROFLMAO::ROFLMAO:
 
14732226_1875645489330374_180714898596414650_n.jpg
 
Top