20 سوال کر کے جواب معلوم کیجئے

عمر سیف

محفلین
ایک گزارش یہ ہے کہ سوال پوچھنے سے پہلے سوال کا نمبر ضرور لکھ دیا کریں۔ کچھ سمجھ نہیں آتی کہ سوال کیا ہے اور کتنے ہو چکے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
نوید ملک نے کہا:

نہیں

شیرافضل خان نے کہا:
کیاوفات کو 20 سال سے زائد عرصہ گزر چکاہے ؟

ہاں

شیرافضل خان نے کہا:
یہاں تو جواب دینے والا ہی کوئی نہیں ، سوالوں کا حساب رکھ کر کیا کریں ۔

جواب دینے والا حاضر ہے جناب
 
فہیم

لائبریرین
بہت افسوس کی بات ہے۔
تفسیر صاحب آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا۔لوگوں کو اس میں کھیلنے کی پیشکش کی۔
ہم بھی اس میں شامل ہوگئے۔
سب ساتھیوں کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔
ایک دفعہ تو یہ بھی ہوا کے محنت ہم نے کی یعنی جواب کے قریب تر سوال ہم نے کیا لیکن جواب دینے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ہم نے کمپیوٹر آف کیا اور سونے کے لیے چلے گئے۔
صبح پتا چلا کے ہمارا پکایا ہوا حلوہ کوئی اور کھا چکا ہے۔
پھر بھی ہم نے کوئی برا نہیں منایا۔
اب جب ہماری باری آئی تو سب کنی کترا کر نکل گئے۔
نہ ہی آپ اب اس کھیل میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
اور نہ ہی کوئی اور ممبر۔
صرف محترم جناب “شیرافضل صاحب“ نے تھوڑی بہت دلچسپی لی اور اب وہ بھی کنی کتراکر نکل گئے۔
اور وہ ممبر بھی جو پہلے اس کھیل میں بڑے جوش وخروش سے شریک تھے۔
جیسے شاکر اور ڈاکٹر عباس وغیرہ ان کا بھی اب دور دور تک پتہ نہیں ہے۔
اور اس دھاگے کے چیف صاحب یعنی تفسیر صاحب وہ بھی بس ہاتھ دھوکر قاتل کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
یعنی ہماری باری میں کوئی آگے آتا ہی نہیں :cry:
اگر ایساہی ہے تو۔پھر یہ کھیل بے کار ہے۔
اس ناچیز کی گزارش ہے۔کے کوئی بھی ایڈمن یا ناظمِ خاص اس دھاگے کو بلاک کردے۔
:cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی سے ہمت ہار دی فہیم بھائی۔ آپ میں اور دیگر ارکان میں کیا فرق رہ گیا بھائی جی؟ دونوں اطراف اتنی جلدی ہمت ہار گئے
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
السلام علیکم فہیم صاحب اور قیصرانی بھائی۔میرے نیٹ میں مسلہ تھا -اس لئے میں کئی روز سے آنہ سکا۔ اب یہ سلسلہ سوال و جواب چلے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
زکریا نے کہا:
شخصیت کی موت نیچرل تھی؟

اللہ رحم کرے یہ تو ایڈمن صاحب خود میدان میں آگئے :shock:

جواب: ہاں

ڈاکٹر عباس نے کہا:
کیا یہ صدر امریکہ رہ چکے ھیں

لگتا ہے ڈاکٹر صاحب آپ نے شروع سے دیکھا نہیں :wink:

بہرحال آپ کے لیے زکریا کا جواب صحیح ہے
 
تفسیر

محفلین
fahim نے کہا:
بہت افسوس کی بات ہے۔
تفسیر صاحب آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا۔لوگوں کو اس میں کھیلنے کی پیشکش کی۔
ہم بھی اس میں شامل ہوگئے۔
سب ساتھیوں کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔
ایک دفعہ تو یہ بھی ہوا کے محنت ہم نے کی یعنی جواب کے قریب تر سوال ہم نے کیا لیکن جواب دینے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ہم نے کمپیوٹر آف کیا اور سونے کے لیے چلے گئے۔
صبح پتا چلا کے ہمارا پکایا ہوا حلوہ کوئی اور کھا چکا ہے۔
پھر بھی ہم نے کوئی برا نہیں منایا۔
اب جب ہماری باری آئی تو سب کنی کترا کر نکل گئے۔
نہ ہی آپ اب اس کھیل میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
اور نہ ہی کوئی اور ممبر۔
صرف محترم جناب “شیرافضل صاحب“ نے تھوڑی بہت دلچسپی لی اور اب وہ بھی کنی کتراکر نکل گئے۔
اور وہ ممبر بھی جو پہلے اس کھیل میں بڑے جوش وخروش سے شریک تھے۔
جیسے شاکر اور ڈاکٹر عباس وغیرہ ان کا بھی اب دور دور تک پتہ نہیں ہے۔
اور اس دھاگے کے چیف صاحب یعنی تفسیر صاحب وہ بھی بس ہاتھ دھوکر قاتل کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
یعنی ہماری باری میں کوئی آگے آتا ہی نہیں :cry:
اگر ایساہی ہے تو۔پھر یہ کھیل بے کار ہے۔
اس ناچیز کی گزارش ہے۔کے کوئی بھی ایڈمن یا ناظمِ خاص اس دھاگے کو بلاک کردے۔
:cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:

آپ نے بجا فرمایا۔۔۔

جس کی سالگرہ تھی وہ عورت نہیں مرد نکلا۔ چور کو پکڑنا تھا تو جاسوس بن گیا۔ ماہ نہیں نکلی وہ تو شاہ نکلا۔۔۔:shock: :eek:
درمیان میں قتل ہوگیا۔ تو پولس رپورٹر بن گیا۔ کیپٹن باجو کا کمال دیکھئے ایسی ٹانگ اڑای کے قاتل منہ کےبل گرا۔
دُعا کیجئے کہ یہاں روشنی رہے۔ اور امن ایمان واپس آجائے۔ ورنہ اس Miraj سے میری زندگی تباہ ہو رہی ہے۔

معافی چاہتا ہوں۔۔۔لیجئے حاضر ہوگیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
فہیم کچھ دن کے لئے بزی ہو رہے ہیں تو انہوں نے مجھے یہ سوال سنبھالنے کا کہا ہے

زکریا نے کہا:
شخصیت یورپین‌نژاد تھیں؟

[s:3c1662102b]نہیں[/s:3c1662102b]

یہ شخصیت سفید فام تھیں اور چونکہ ان کا تعلق 1900 کی صدی سے تھا، اس لئے شاید ان کے یورپی نژاد ہونے کی مکمل تصدیق نہ کی جا سکے
 
تفسیر

محفلین
فہیم کا جواب “ شخصیت“ پر ہے

اب تک کے سوال یہ ہیں:

1 ۔ شیرافضل خان ۔ حیات
فہیم ۔ نہیں
2۔ شیرافضل خان ۔تعلق یورپ سے؟
فہیم ۔ نہیں
3 . شیرافضل خان ۔ پاکستانی؟
فہیم ۔ نہیں
4. شیرافضل خان ۔ایشیئن؟
فہیم ۔ نہیں
5. شیرافضل خان ۔ براعظم امریکہ سے ؟
فہیم ۔ ہاں

6. شیرافضل خان ۔امریکن یعنی USA سے ؟
فہیم ۔ ہاں -
لیکن اس شخصیت کاتعلق usa سے ہے

7. شیرافضل خان ۔ تعلق شعبہ طب سے تھا ؟
فہیم ۔ نہیں
8. شیرافضل خان ۔سائنسدان؟
فہیم ۔ نہیں
9. شیرافضل خان ۔خلا باز؟
فہیم ۔ نہیں
10 . شیرافضل خان ۔ کیا انتقال کو 50 سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے ؟
فہیم ۔ نہیں
11 . شیرافضل خان ۔ کیاوفات کو 20 سال سے زائد عرصہ گزر چکاہے ؟
فہیم ۔ ہاں

1. نوید ملک۔ مرد
فہیم ۔ نہیں
2. نوید ملک ۔ کھیل سے تعلق؟
فہیم ۔ نہیں
3. نوید ملک ۔ شوبز سے تعلق؟ ۔
فہیم ۔ نہیں
4. نوید ملک۔ فائن آرٹ سے تعلق؟
فہیم ۔ نہیں

1. ضبط ۔ مسلمان؟
فہیم ۔ نہیں
2. ضبط ۔ سیاستدان؟
فہیم ۔ نہیں
3. ضبط ۔یہ شخصیت مشہور تو نہیں؟
فہیم ۔ یہ مشہور شخصیت ہے

1. ماور اء ۔تعلق ادب سے؟
فہیم ۔ نہیں
2. ماوراء ۔ کیا ان کا تعلق محفل سے ہے؟
فہیم ۔ نہیں

1. زکریا ۔شخصیت کی موت نیچرل تھی؟
فہیم ۔ ہاں
2۔ زکریا ۔ شخصیت یورپین‌نژاد تھیں؟
قیصرانی - یہ شخصیت سفید فام تھیں اور چونکہ ان کا تعلق 1900 کی صدی سے تھا، اس لئے شاید ان کے یورپی نژاد ہونے کی مکمل تصدیق نہ کی جا سکے
3۔ زکریا ۔کیا شخصیت کا تعلق civil rights movement سے تھا؟
قیصرانی - نہیں

اب تک ہمیں کیا معلوم ہے

1۔ یہ عورت usa میں تھی۔اور سفید فام تھیں
وفات پاچکی ہے۔
3۔ وفات کو 20 سال سے زائد عرصہ مگر 50 سال سے کم عرصہ ہوا ہے۔
3۔ موت نیچرل تھی۔
4۔ عورت مسلمان نہیں ہے۔
5۔ ان پیشوں سے عورت کا کوئ تعلق نہیں ہے
شعبہ طب ۔ سائنسدان ۔ خلا بازی ۔ ادب ۔ کھیل ۔ شوبز ۔فائن آرٹ ۔ سیاستدان
6 ۔ اور نہ ہی اردو محفل سے تعلق ہے۔
 
Top