20 سوال کر کے جواب معلوم کیجئے

ش

شہزاد احمد

مہمان
"کسوٹی" کا سلسلہ بحال ہونا چاہیے ۔۔۔ ہمارے خیال میں کسوٹی کا جو روایتی طریقہء کار ہے، وہ "اردو محفل" کے حساب سے مناسب نہیں ۔۔۔ یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ تین اشارے دے دیے جائیں اور تین سوال کرنے کی اجازت ہو تاکہ کھیل کو جلد از جلد آگے بڑھایا جا سکے ۔۔۔ یعنی کہ کسوٹی میں بھی ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو رائج کر دیا جائے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری رائے ہے کہ سوال 20 ہی پوچھے جائیں لیکن اجتماعی سوال گنتی کیے جائیں۔

دیگر اراکین کی کیا رائے ہے؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
میری رائے ہے کہ سوال 20 ہی پوچھے جائیں لیکن اجتماعی سوال گنتی کیے جائیں۔

دیگر اراکین کی کیا رائے ہے؟

لگتا ہے اراکین اس کھیل کے دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے زیادہ دل چسپی نہیں لے رہے ۔۔۔ جہاں تک بیس سوالات والا معاملہ ہے، یہ تو آئیڈیل طریقہء کار ہے ۔۔۔ لیکن دیکھا گیا ہے کہ بیس سوالات پوچھتے پوچھتے کافی وقت لگتا ہے یوں دل چسپی ختم ہونے لگ جاتی ہے ۔۔۔ یوں بھی تو کیا جا سکتا ہے کہ ہم تین اشارے دیں ۔۔۔ جیسا کہ یوں ۔۔۔ فرض کیجیے ہم نے بوجھنا ہے رکی پونٹنگ کو ۔۔۔ تو اشارے کچھ یوں ہوں ۔۔۔ کرکٹ، آسٹریلیا، کپتان ۔۔۔ اور پھر ان تین اشاروں کے علاوہ اجتماعی طور پر تین سوالات پوچھنے کی بھی اجازت ہو ۔۔۔ خیر، یہ تو بہت ہی واضح اشارے ہو گئے ۔۔۔ صرف مثال پیش کرنے کے لیے یہ اشارے دیے گئے ۔۔۔ دراصل تین اشارے دینے سے دس سے پندرہ سوالات تو پہلے ہی کوور ہو جاتے ہیں ۔۔۔ دیکھتے ہیں باقی اراکین کیا کہتے ہیں؟
 
Top