20 سوال کر کے جواب معلوم کیجئے

اس کا تعلق جانور سے ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 1 - نہیں۔ پرندوں سے تعلق نہیں ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 2 = نہیں، گوشت خور نہیں ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 3 = جی ہاں چوپایہ ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

بار برداری میں کام آتا ہے؟
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔


جواب نمبر 4 = نہیں۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔


جواب نمبر 5 = نہیں۔ ہم اس کا دودھ نہیں پیتے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 6 = جی ہاں ممالیہ جانور ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 7 = جی ہاں لوگ پالتے ہیں۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 8 = مسلمان کے لیے اس کا گوشت حلال نہیں ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 9 = اس کی کلوں (کل کی جمع) پر کوئی محاورہ نہیں ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 10 = نہیں، یہ جانور رکھوالی کے لیے نہیں پالا جاتا۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

شیر کی خالہ کہلاتا ہے؟
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 11 = نہیں۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 12 = قرآن پاک نے اس جانور کا نام لیکر اسے حرام قرار نہیں دیا۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 12 = بلی کا مرغوب نہیں ہے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 13 = لوگ عموماً نہیں پالتے۔
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔

جواب نمبر 14= نہیں مداریوں کے پاس نہیں ہوتا۔



جناب عالی "پخ" اس گدھے کو کہتے ہیں جو گدھا گاڑی میں ایکسٹرا گدھے کو باندھتے ہیں ۔ ہوتا وہ گدھا ہی ہے لیکن اس پر ذیاددہ بوجھ نہ ہونے کی وجہ سے وہ چلنے میں آسانی سے چلتا ہے لہذا جو گدھا اصل میں گدھا گاڑی میں جوتا جاتا ہے وہ اس کے دیکھا دیکھی چلتا رہتا ہے۔
لہذا آپ کے دو جوابات ایک وہ بار برداری کے کام نہیں آتا اور دوسرا پاکستان میں لوگ گدھا پالنا بہت عام ہے لہذا اب آپ ہی انصاف کریں​
 

شمشاد

لائبریرین
پخ جوان گدھا نہیں ہوتا۔ گدھے کا بچہ ہوتا ہے۔ اس کو تربیت دینے کے لیے جوان گدھے کے ساتھ باندھتے ہیں۔
اس کو پخ کی صورت میں بار برداری کے لیے استعمال نہیں کرتے۔
اور عموماً لوگ نہیں خاص لوگ ہی اسے پالتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
پخ جوان گدھا نہیں ہوتا۔ گدھے کا بچہ ہوتا ہے۔ اس کو تربیت دینے کے لیے جوان گدھے کے ساتھ باندھتے ہیں۔
اس کو پخ کی صورت میں بار برداری کے لیے استعمال نہیں کرتے۔
اور عموماً لوگ نہیں خاص لوگ ہی اسے پالتے ہیں۔
شمشاد بھائی اس بات سے تو میں متفق ہوں لیکن اسے کسوٹی میں من و عن بوجھنے کے لئے پیش کرنا میرے نزدیک غلط ہے۔ میں یہ تمام سوالات شروع سے بہت دلچسپی سے دیکھ رہا تھا لیکن آخری سوال کے بعد پخ والے جواب سے وہی حال ہوا جو انتہائی دلچسپ ناول کے ٹھس انجام پر ہوتا ہے۔ وجہ یہ کہ پخ بذات خود کوئی جانور نہیں بلکہ ایک اصطلاح ہے، اصل جانور گدھا ہے۔ کسوٹی میں جو چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں ان میں اس بات سے ابہام پیدا ہوگا کہ میں نے جوان گدھے کو نہیں بلکہ زیر تربیت یا بچہ گدھے کو پوچھا تھا۔ مثلا میں نے ایک پرندے کو سوچا ہے۔ اب آپ کے سوالات کے بعد میرے 19 جوابات مثال کے طور پر کبوتر کی اشارہ کررہے ہیں اور آخری سوال کہ کیا وہ اُڑ سکتا ہے میں کہوں کہ نہیں تو آپ تمام اُڑنے والے پرندوں کو خارج ازامکان قرار دے دیں گے اور میں آخر میں کہہ دوں کہ میں نے تو بچہ کبوتر کو پوچھا تھا وہ تو نہیں اُڑ سکتا۔:) اگر آپ کہیں کہ بچہ کبوتر کے لئے پخ کی طرح کوئی اصطلاح متعارف نہیں تواور بہت سے پرندے ہیں جن کے بچوں کے لئے الگ اصطلاحات مستعمل ہیں۔ مثلا آپ کا دھیان چڑیا کی طرف ہو اور پوچھیں کیا اس کے پَر ہیں اور میں کہوں نہیں تو آپ پروں والے تمام پرندے لسٹ سے خارج کردیں گے اور میں آخر میں جواب دوں کہ میں نے تو چڑیا کے "بوٹ" (چڑیا کا نومولود) کو پوچھا تھا۔:) یا شیر کی طرف دھیان ہو لیکن اس جواب کے بعد کہ وہ دوسرے جانوروں کا شکار نہیں کرتا آپ تمام درندوں کو سوچنا چھوڑ دیں گے اور میں کہوں کہ میں نے تو سرکس کے شیر کو پوچھا تھا۔:) بلکہ یہ معاملہ شخصیات میں بھی بہت خطرناک ہوجائے گا کہ کئی ادبی شخصیات ہیں جو اپنے قلمی یا نک ناموں سے ادبی حوالے سے معروف ہیں اور کوئی کہے کہ میں نے ان کے اصل نام والی شخصیت کو سوچا تھا جس سے کوئی ادبی تصنیف منسوب نہیں۔ اس لئے کسوٹی کی کیٹیگریز میں صرف اصل کو مدنظر رکھا جانا چاہئے نہ کہ اصطلاحات کو۔ البتہ اصطلاحات یا الفاظ کی ایک کیٹیگری بڑھا لی جائے تو حرج نہیں۔ بہرحال یہ میری رائے ہے آپ کا میری رائے سے متفق ہونا ضرورہی نہیں۔:)
 
پخ جوان گدھا نہیں ہوتا۔ گدھے کا بچہ ہوتا ہے۔ اس کو تربیت دینے کے لیے جوان گدھے کے ساتھ باندھتے ہیں۔
اس کو پخ کی صورت میں بار برداری کے لیے استعمال نہیں کرتے۔
اور عموماً لوگ نہیں خاص لوگ ہی اسے پالتے ہیں۔
حوالہ دیجئے۔۔۔۔۔۔۔

1۔ گدھا گدھے کا بچہ ہی ہوتا ہے
2۔ پخ کے طور پر باندھے جانے والا چھوٹا گدھا یعنی بچا گدھا نہیں ہوتا پخ عموماً تربیت کیلئے نہیں ہوتا۔ پخ عموماً ایک کمزور گدھا ہوتا ہے کیونکہ وہ کم قیمت ہوتا ہے اور تربیت کیلئے نہیں ہوتا بلکہ اس لئے ہوتا کہ گدھا گاڑی میں اصل میں جوتے جانے گدھے کی ہمت بندھاتے ہیں۔ پخ بظاہر غیر ضروری ہوتا ہے لہذا "کیا پخ لگا رکھی ہے " کا محاورہ اسی قسم کی فالتو باتون یا چیزوں کے لئے بولا جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں کہ اتنے دونوں بعد حاضر ہوا۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ "نوکری کی تے نخرہ کی" سو نوکری کے چکر میں اتنے دن محفل سے دور رہا۔

جہاں تک کسوٹی کا تعلق ہے تو آپ حضرات کی اپنی رائے اور میری اپنی رائے تھی۔

مستقبل میں ایسا کر سکتے ہیں کہ جو رکن کسی سوال کے بارے میں سوچے تو کم از کم محفل کے دو اراکین کو ذاتی پیغام میں بتا دے اور کسی بھی قسم کے ایسے سوال کے بارے میں جس کے متعلق اسے کسی قسم کا شک و شبہ ہو وہ متعلقہ دو اراکین سے مشورہ کر کے مناسب جواب دے۔
 
Top