20 سوال کر کے جواب معلوم کیجئے

فرقان احمد

محفلین
کیا وہ دماغی عارضے کا شکار تھے اور اسی باعث ان کا انتقال ہوا تھا؟


آپ کی ذہانت کے تو ہم قائل ہو گئے تاہم یہ تو سفید جھوٹ تھا صاحب بہادر! شفیع محمد شاہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
 
آپ کی ذہانت کے تو ہم قائل ہو گئے تاہم یہ تو سفید جھوٹ تھا صاحب بہادر! شفیع محمد شاہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
بھیا اندھیرے میں تیر چلایا تھا ،مرحوم شفیع محمد شاہ کو کیا بیماری تھی یہ گوگل چاچا نے ہمیں بتایا ہی نہیں بس یہ بتایا کہ وہ 2006 سے بیمار تھے ۔
 
چونکہ اس راؤنڈ کے فاتح ہم تھے، اس لیے ہم کسی بھی محفلین کو نامزد کرنے کا 'غیر اخلاقی' حق رکھتے ہیں۔ ہم اگلے راؤنڈ کے لیے سید عمران بھیا کو نامزد کرتے ہیں۔ :)
لیجیے صاحب! ہم بارہ سوالات کے بعد تقریباً ہار مان گئے تاہم ایک عدد تکا مارے دیتے ہیں اگلے مراسلے میں۔ ویسے ہم بمشکل تمام 'جمشید انصاری' تک ہی پہنچ پائے تھے، لیکن یہ کیا ہو گیا، یک دم؟! :) آپ کے دیے گئے تمام جوابات میں وہی فٹ بیٹھ رہے تھے۔ شفیع محمد شاہ کی طرف بھی ذہن گیا تاہم، ہم آپ کے جوابات کے سامنے بے بس ہو گئے۔
بھیا یہ ہے آپ کا اقبالی بیان ،آپ خود کو فاتح کس قانون کے تحت قرار دے رہے ہیں ۔
 
عدنان بھیا آپ کے ہی تھریڈ میں دماغ خراب کرکے آرہی ہوں۔۔ اب یہاں بھی آپ کے کہنے پہ کروں؟ اففف
ارے بہنا آپ وہا ں مولویوں اور سائنس دانوں کو بلا وجہ کا لیکچر دے رہی ہیں وہ نہیں کسی کی مانے والے ،آپ یہاں دماغ چلاؤ ۔
 
آخری تدوین:
Top