20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قمراحمد

محفلین
پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سب دوستوں کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔پاکستان زندہ باد۔۔۔
 

قمراحمد

محفلین
انگینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ کواٹر فائنل کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ فتح کی صورت میں دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لئے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ دوبارہ شروع ہوتے ہیں انگلینڈ کی ایک اور وکٹ گر گئی۔

ابھی 18 اوور پر 138 اور 5 کھلاڑی آؤٹ۔
 

محمداسد

محفلین
پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سب دوستوں کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔پاکستان زندہ باد۔۔۔

اگر نیوزی لینڈ، سری لنکا کو ایک بڑے حجم سے مات دیدے (جس کی امید کم ہی ہے( تو پاکستانی کی پوزیشن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لڑائی لڑنے والا اسکور بنا ہی لیا ہے۔
مخالف ٹیم اتنی بھی آسانی سے نہیں جیتے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر نیوزی لینڈ، سری لنکا کو ایک بڑے حجم سے مات دیدے (جس کی امید کم ہی ہے( تو پاکستانی کی پوزیشن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

کھیل کو دیکھتے ہوئے یہ تو ہو سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دے لیکن بڑے حجم سے سری لنکا کی ٹیم ہارنے والی نہیں ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
اگر نیوزی لینڈ، سری لنکا کو ایک بڑے حجم سے مات دیدے (جس کی امید کم ہی ہے( تو پاکستانی کی پوزیشن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 3،4 کھلاڑی ان فٹ ہیں۔ جس طرح کا کھیل نیوزی لینڈ نے ابھی تک پیش کیا ہے۔ اُس کو دیکھتے ہوئے مجھے نیوزی لینڈ کے بھاری مارجن سے جیتنے کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ اور اگر کسی کو پاکستان کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر شک ہے تو وہ اِس لنک پر جا کر اپنی غلط فہمی دُور کر لے۔

http://www.cricinfo.com/wt202009/content/story/409080.html
 

وجی

لائبریرین
میرا خیال ہے پاکستان کی الحمداللہ بہتر ہے اور قمر احمد صاحب کی بات بلکل ٹھیک نظر آرہی ہے
پاکستان کا رن ریٹ 1.187 + ہے
سری لنکا کا رن ریٹ 0.700+ ہے دو جیتوں کے ساتھ
نیوزی لینڈ کا رن ریٹ 0.946+ ہے اور ابھی انکو ایک جیت ضروری ہے

اب اگر نیوزی لینڈ اچھے مارجن سے سری لنکا کو ہراتی ہے تو پھر سری لنکا کا بھی رن ریٹ نیچے آئے گا تو پاکستان کو کوئی نقصان نہیں
اب اگر نیوزی لینڈ ہار جاتا ہے تو پھر کیسی رن ریٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی
اس طرح پاکستان کا سیمی فائنل میں ہونا یقینی ہے
رن ریٹ کے لیئے کریک انفو ۔۔ گروپ ایف دیکھیں
 

وجی

لائبریرین
قمر احمد صاحب اگر نیوزی لینڈ اچھے مارجن سے جیت بھی گیا تو سری لنکا کا رن ریٹ بھی تو نیچے آئے گا اور اس طرح پاکستان کا سیمی فائنل یقینی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top