2013ء کا استقبال کیسے کیا جائے؟

جتنے نوافل ہو سکیں پڑھ کر تمام امت مسلمہ کے لیے دعا کر کے 2013 کا آغاز کریں گے۔۔۔
مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔۔۔
انشاء اللہ
 
نایاب

لائبریرین
کبھی اپنے دوسرے وطن کی تعریف بھی کر دیا کریں پلیز جب آپ اس ملک کے بارے میں لکھتے ہیں تو دونیا پر دوزخ کا گمان گزرتا ہے؟
نا یاب جی میری بات کا جواب دیں؟
میرے محترم معصوم سے بھائی کون سی بات کا جواب دوں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میرا وطن سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد پاکستان ہے ۔ اور ارض وطن کا ہر ذرہ مجھے میری جان و آل سے زیادہ پیارا ہے ۔
اگر تو آپ کی مراد میرے دوسرے وطن " سعودی عرب " سے ہے ۔ تو میرے بھائی اب تو مجھے لگ رہا ہے کہ سعودی عرب آ کر بہت غلطی کی تھی ۔ یورپ چلا جاتا تو بائیس سال میں کم از کم میری دنیا بن جاتی ۔ یہاں اتنا وقت گزار کر نہ دین ملا نہ دنیا ہی کمائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں آنے سے پہلے اک نمبر آوارہگرد ہونے کے باوجود چوری جھوٹ دھوکے فریب سے بہت دور تھا ۔ یہاں سب کچھ کرنا پڑا ۔
پچھتاتا ہوں کہ جب بھائی نے کہا تھا کہ یورپ چلا جا تو میں نے کیوں ضد کی اور کہا نہیں سعودی عرب ہی جانا ہے ۔ اللہ کے گھر کے پاس رہنا ہے ۔ آخرت کمانی ہے ۔ آخرت کیا کمانی تھی اب تو لگتا ہے کہ " نہ دین کا رہا نہ دنیا کا "
اتنی تعریف کافی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ لکھوں داستان دل ۔
 
عسکری

معطل
میرے محترم معصوم سے بھائی کون سی بات کا جواب دوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
میرا وطن سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد پاکستان ہے ۔ اور ارض وطن کا ہر ذرہ مجھے میری جان و آل سے زیادہ پیارا ہے ۔
اگر تو آپ کی مراد میرے دوسرے وطن " سعودی عرب " سے ہے ۔ تو میرے بھائی اب تو مجھے لگ رہا ہے کہ سعودی عرب آ کر بہت غلطی کی تھی ۔ یورپ چلا جاتا تو بائیس سال میں کم از کم میری دنیا بن جاتی ۔ یہاں اتنا وقت گزار کر نہ دین ملا نہ دنیا ہی کمائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یہاں آنے سے پہلے اک نمبر آوارہگرد ہونے کے باوجود چوری جھوٹ دھوکے فریب سے بہت دور تھا ۔ یہاں سب کچھ کرنا پڑا ۔
پچھتاتا ہوں کہ جب بھائی نے کہا تھا کہ یورپ چلا جا تو میں نے کیوں ضد کی اور کہا نہیں سعودی عرب ہی جانا ہے ۔ اللہ کے گھر کے پاس رہنا ہے ۔ آخرت کمانی ہے ۔ آخرت کیا کمانی تھی اب تو لگتا ہے کہ " نہ دین کا رہا نہ دنیا کا "
اتنی تعریف کافی ہوگی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کہ لکھوں داستان دل ۔
لولز مجھے تو اس دن پر حیرت ہو رہی ہے جب سعودی عرب آئے تھے ۔ یہاں رہے تھے کیا کیا کام کیا تھا ۔ میں نے شاید 2001 میں کام شروع کیا تھا پھر پڑھنا سپر مارکیٹ میں کام کرنا ۔پڑھنا اور شیشے کا کام کرنا ۔ پھر ٹیکنیکل کام کرنا پھر امیریکی کمپنی میں کام کرنا انٹل 2009 میری جان نہیں چھوٹی تھی عجیب بات یہ ہے کہ پاکستان جا کر ہم راس نا آئے ہمیں پھر دفع کرا دیا گیا :grin: کیا زمانہ ہے یار ۔ سچ میں پاکستان رہ جاتے تو اچھا تھا ۔ اب اس پیسے کا اچار ڈالیں ؟
 
کیا کہیں میرے بھائی اس کے سوا کہ
"اے ہنجو اسی آپ خریدے "
 
عسکری

معطل
کیا کہیں میرے بھائی اس کے سوا کہ
"اے ہنجو اسی آپ خریدے "
پر اب نہیں جیسے ہی یہ ختم ہو گا میں واپس جاؤں گا اور سیٹ اپ بنا لوں گا ۔ میں اپنی مزید جوانی برباد نہیں کروں گا ۔ اب وہی جو مجھے مشورے دے رہے تھے کہہ رہے ہین واپس نہین تو کہیں اور چلے جانا ۔ پر اب یہاں سے پاکستان بس۔ نایاب بھائی سب دیکھ لیا سب کچھ جو دیکھنا تھا ۔ اس عمر میں دنیا دیکھ لی یہ بہت ہے ۔ میرے خیال سے میری سب سے بڑی غلطی دوبارہ واپسی پر راضی ہونا تھا ۔ شروع میں سب ٹھیک بھی تھا پر اب مجھے لگتا ہے کہ اس طرح بنک بھر جائیں گے عمر خالی ہو جائے گی ۔ڈیپوٹیشن اور ایک نوکر میں کیا فرق ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
نئے سال کا آغاز انشاء اللہ سب کے لیے نیک خواہشات اور دنیا اور آخرت کی بھلائی کی طلب کے ساتھ کیا جائے گا۔

پاکستان کی ترقی اور استحکام کی دعا کے ساتھ آغاز کیا جائے گا۔

اُمت مسلمہ کے لیے خیر و عافیت کے لیے دعاؤں کے آغاز کے ساتھ کیا جائے گا۔
 
عزیزامین

محفلین
میرے محترم معصوم سے بھائی کون سی بات کا جواب دوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
میرا وطن سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد پاکستان ہے ۔ اور ارض وطن کا ہر ذرہ مجھے میری جان و آل سے زیادہ پیارا ہے ۔
اگر تو آپ کی مراد میرے دوسرے وطن " سعودی عرب " سے ہے ۔ تو میرے بھائی اب تو مجھے لگ رہا ہے کہ سعودی عرب آ کر بہت غلطی کی تھی ۔ یورپ چلا جاتا تو بائیس سال میں کم از کم میری دنیا بن جاتی ۔ یہاں اتنا وقت گزار کر نہ دین ملا نہ دنیا ہی کمائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یہاں آنے سے پہلے اک نمبر آوارہگرد ہونے کے باوجود چوری جھوٹ دھوکے فریب سے بہت دور تھا ۔ یہاں سب کچھ کرنا پڑا ۔
پچھتاتا ہوں کہ جب بھائی نے کہا تھا کہ یورپ چلا جا تو میں نے کیوں ضد کی اور کہا نہیں سعودی عرب ہی جانا ہے ۔ اللہ کے گھر کے پاس رہنا ہے ۔ آخرت کمانی ہے ۔ آخرت کیا کمانی تھی اب تو لگتا ہے کہ " نہ دین کا رہا نہ دنیا کا "
اتنی تعریف کافی ہوگی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کہ لکھوں داستان دل ۔
آپ واحد ہستی ہیں جس نے یورپ ٹھکرایا وجہ پوچھ سکتا ہوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
واحد ہستی کیوں ہیں؟ اور بھی بہت سے لوگوں نے ایسا کیا ہے۔

میرا باس ہے، پاکستانی ہے، ساری عمر لندن میں پڑھا ہے۔ یہاں اچھے خاصے عہدے پر ہے۔ اس کو برطانوی پاسپورٹ کی آفرہوئی تھی۔ اس نے نہیں لیا۔ پاکستانی پاسپورٹ ہی رکھا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
آپ واحد ہستی ہیں جس نے یورپ ٹھکرایا وجہ پوچھ سکتا ہوں؟
میرے بھائی ۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ اللہ " رزاق الکریم " نے میرا رزق یہاں لکھا تھا ۔ اس لیئے یورپ کی آفر تو ٹھکرانی ہی تھی ۔ اپنے طور پر یورپ کی بجائے سعودی عرب کا انتخاب اس لیئے کیا تھا ۔ کہ " سرزمین حجاز " سے بہت لگاؤ تھا ۔ شاید اس کی وجہ " اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " کے گھر کا یہاں موجود ہونا تھا ۔ والدہ کی زبانی جتنی بھی اخلاقی حکایات سنی تھیں ان سب کے ڈانڈے " سر زمین حجاز " سے ہی ملتے تھے ۔ وہ تو یہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ " حجاز " تو جانے کب کا تقسیم ہوچکا یہ " نجد " ہے ۔ اور جب تک یہ آگہی ملی اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔
 
Top