محمد ریحان قریشی
محفلین
اس سال شاید چار سے پانچ ناولز پڑھے ہیں۔ ان میں سے بہترین یہ رہا:
Transparent Things by Vladimir Nabokov
Transparent Things by Vladimir Nabokov
آخری تدوین:
پھر بات وہیں تمام ہوئی ہم خیال ہونا ۔۔وائے حسرتا کہ ابھی چند منٹ پہلے میں پطرس ہی کا مضموں سینما سے عشق یاد کر رہا تھا۔۔۔ شان نزول اس کی یہ تھی کہ میرے گھر کے باہر ایک ہمسایہ اور اس کی بیگم گاڑی پارک کرتے ہیں۔ کچھ اس انداز سے کہ نہ تو گلی میں سے گزرنے کی راہ بچتی ہے۔ اور نہ ہی کسی اور گاڑی کے پارک ہونے کی جگہ بچتی ہے۔ جبکہ اس جگہ پر آرام سے دو سے تین گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں۔ کئی ایک بار میرا دل کرتا ہےکہ میں بھی آج اسی انداز میں گاڑی لگاؤں گا۔ سائیکل کی جگہ بھی نہ چھوڑوں گا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اسی پر ذیلی حصہ منطبق کر کے دیکھیے۔۔۔
وائے حسرتا کہ ابھی چند منٹ پہلے میں پطرس ہی کا مضموں سینما سے عشق یاد کر رہا تھا۔۔۔ شان نزول اس کی یہ تھی کہ میرے گھر کے باہر ایک ہمسایہ اور اس کی بیگم گاڑی پارک کرتے ہیں۔ کچھ اس انداز سے کہ نہ تو گلی میں سے گزرنے کی راہ بچتی ہے۔ اور نہ ہی کسی اور گاڑی کے پارک ہونے کی جگہ بچتی ہے۔ جبکہ اس جگہ پر آرام سے دو سے تین گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں۔ کئی ایک بار میرا دل کرتا ہےکہ میں بھی آج اسی انداز میں گاڑی لگاؤں گا۔ سائیکل کی جگہ بھی نہ چھوڑوں گا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اسی پر ذیلی حصہ منطبق کر کے دیکھیے۔۔۔
اگلے ہفتے پھر کسی اچھی فلم کا اشتہار دیکھ کر پاتا ہوں تو سب سے پہلے مرزا کے ہاں جاتا ہوں اور گفتگو پھر وہیں سے شروع ہوتی ہے
اس "ادب عالیہ" کی بابت رائے قائم کرنے کے ہم اہل نہیں۔ہم تو بس ادب عوامیہ کی بابت ہی رائے قائم کر سکتے ہیںاور ہم جو آتے جاتے بسوں اور رکشوں کے پیچھے کُندہ ادبِ "عالیہ" کے اقتباسات کا عمیق و دقیق مطالعہ کرتے ہیں؟ اُس کی بابت کیا رائے ہے پنچوں کی؟
اس سال شاید چار سے پانچ ناولز پڑھے ہیں۔ ان میں سے بہترین یہ رہا:
Transparent Things by Vladimir Nabokov
اقسام کا اطلاق بہت مشکل ہے کیوں کہ نابوکوف بدیع الاسلوب مصنف ہے۔ متن ایک فرضی کردار کی زندگی کے حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔کس قسم کا ناول ہے یہ؟
اقسام کا اطلاق بہت مشکل ہے کیوں کہ نابوکوف بدیع الاسلوب مصنف ہے۔ متن ایک شخص کی زندگی کے حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔
بیک وقت تین کتابیں شروع کی ہوئی ہیں :
میری یادوں چنار (کرشن چندر)
باون پتے (کرشن چندر)
اقوال یوسفی (ترتیب ڈاکٹر مظہر احمد)
جنوری میں ہی کی ہیں۔
اور اقوال یوسفی تو میں نے ٹائپ کرنا شروع کی ہے۔ مکمل ہونے پر تھوڑا تھوڑا کر کے پیر و مرشد کے اقوال شریک محفل کروں گا۔
عالمی شہرت یافتہ ناول The Stranger پڑھنا شروع کیا تھا دسمبر کے اختتام پر۔ لیکن ابھی مکمل نہیں ہوا۔ اس لیے اس کو ۲۰۲۰، ۲۰۲۱ اور شاید ۲۰۲۲ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
ہماری لائبریری سے ای بک کنڈل ڈیوائس یا ایپ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایمزون کے پرائم ریڈنگ اور کنڈل ان لیمیٹڈ پروگرام بھی ہیں۔
"بہاؤ" واقعی بہت زبردست ہے۔ میں نے عرصہ ہوا، پڑھا تھا اور مجھے بے حد پسند آیا تھا۔میرے گروپ میں مستنصر حسین تارڑ کی "بہاؤ" آئی ہے۔ اس کے متعلق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کو لکھنے کےلیے انہوں نے 12 برس تحقیق کی تھی۔
بانو قدسیہ نے "بہاؤ" پڑھنے کے بعد تبصرہ کیا تھا کہ اس ناول کے بعد تارڑ کو مزید کچھ بھی لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہی ایک ناول انہیں زندہ و جاوید رکھنے کے لیے کافی ہے۔
فیملی کے ساتھ تو شاید سب کی جا سکتی ہیں البتہ کچھ کتب دوسروں کو ادھار بھی دی جا سکتی ہیںکیا کنڈل ایپ سے کتابیں شئیر کی جا سکتی ہیں ۔ ؟جو خریدی ہوئی ہیں ۔