آپ کیا چاہتی ہیںکہ پاکستاں سیکولر ملک بن جائے
جناب آپ صرف خوف زدہ ہیں کہ آپ کو شاید ان تعلیمات پر عمل کرنا پڑ جائے گا جو آپ ابھی نہیں کرتیں
آپ کو معلوم ہے کے قادیانی فرقہ کیا ہے اور کس طرح سے لوگوں کو مرتد کرتے جا رہے ہیں اور اگر کوئی بحیثیت مسلماںان کو روکتا ہے تو آپ اسے ملا ازم کا نام دے دیتی ہیں
یاد رکھیں ایمان کا سب سے بہتر درجہ یے ہے کہ برائی کو ہاتھ سے روکے
اور سب سے کمزور کے دل میںبرا جانے
اسلام کیا کہتا ہے صرف یہں کہ خواتیں پردہ کرہیں اور برائی سے بچے ہر مسلمان
اور اگر کو ئی برائی میں ملوث ہو تو اسے روکا جائے
جب نماز نہ پڑھنے پر ڈنڈے مارنے یعنی سختی کا حکم دیا گیا ہے تو پھر کیا شک و شبہات رہ جاتے ہیں احکامات پر عمل کرنے میں
بی بی کیا کر رہی ہیں
بھائی جی، کیا قادیانی حضرات کو روکنے کا طریقہ صرف یہ رہ گیا ہے کہ سارا چارج جمیعت کے غنڈوں اور تمام دیگر مسلح انتہا پسندوں کو دے دیا جائے کہ وہ دوسروں کے مقدس سربراہوں کے نفرت انگیز پوسٹر اور کارٹونز بنا کر یونیورسٹیوں میں لگائیں، اور جمیعت کے غنڈے انہیں کمروں سے نکال کر اغوا کریں، انکے کمروں کی تلاشی کرتے پھریں اور جب وہ احتجاج کریں تو کالج کے پرنسپل انہی مظلوموں کو کالج سے بغیر کوئی وجہ بتائے اور بات سنے نکال باہر کرے؟؟؟
کیا یہی آپ کا اسلام ہے؟
اگر قادیانی حضرات کو روکنے کا یہی طریقہ ہے تو پھر تبلیغ کس شے کا نام ہے؟
/////////////////////////////////////
دوسروں کی تنگ ذہنی پر چلانے کے بجائے کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہئے کہ وہی "تنگ نظری" خود ہم سے بھی نادانستگی میں سرزد تو نہیں ہوئی جا رہی؟؟
طالبان (یا طالبانیت) کو "جاہل یا جہالت" کی ڈگری عنایت کرنا "وسیع الذہن" مغرب کی تنگ نظری کا منہ بولتا ثبوت ہے !
ورنہ امت مسلمہ کے کسی معتبر طبقے نے طالبان کو کبھی "جاہل" کے خطاب سے سرفراز نہیں فرمایا ، ہاں ان کے بعض نظریات سے اختلاف ضرور رہا ہے۔
اب اگر نظریاتی اختلاف آدمی کو "جاہل" بنا سکتا ہے تو غالباً ساری دنیا کے مختلف الخیال دانشور اور اقوام دنیا کے سب سے بڑے جاہل ہیں !!
اور اگر مختلف الخیال دانشوران/اقوام کو "جاہل" کہنے میں ہمیں ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے تو ادباَ گذارش ہے کہ غیروں کے منہ سے اگلی ہوئی غلاظت کو بھی استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے ! یہ ہماری اپنی صحت کے لئے بھی بہتر ہے !!
جی ہاں،
طالبان جاہل نہیں بلکہ بہت پڑھے لکھے روشن خیال ہیں جن انہوں نے لڑکیوں کے سکولوں میں جانے پر پابندی عائد کر کے انہیں جاہل رکھنے کی کوشش کی۔ پھر مزید روشن خیالی دیکھنے میں آئی جب طالبان نے لڑکیوں کے کالجوں پر بم حملے کرنے شروع کر دیے اور ہر کالج جانے والی لڑکی کے گھر والوں کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔
جی ہاں، یہ طالبان جاہل نہیں بلکہ بہت روشن خیال ہیں جو انہوں نے ہر بدھا کے مجسمنے اپنی خود ساختہ توحید کے نام پر گرانے شروع کر دیے۔
جی ہاں، یہ طالبان جاہل نہیں بلکہ بہت روشن خیال ہیں جو انہوں نے ہندووں اور سکھوں کو مجبور کر دیا کہ وہ زرد رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ دور سے پہچانیں جائیں۔
جی ہاں، یہ طالبان جاہل نہیں بلکہ بہت روشن خیال ہیں کہ جب انہوں نے کابل پر قبضہ کیا تو ببرک کارمل کو قتل کر کے اس کی لاش کو برہنہ کیا [اور بھی لاش کے ساتھ وہ کچھ کیا جو میں بیان نہیں کر سکتی] اور پھر اس برہنہ لاش کو تین دن اور تین راتوں تک کابل کے بڑے چوک میں لٹکائے رکھا۔
جی ہاں، آپ ان جاہل نہیں بلکہ روشن خیال طالبان کی اور کتنی روشن خیالیاں سنیں گے؟
اور جو مجھ پر الزام لگا رہے ہیں کہ گریبان میں نہیں دیکھا اور دوسروں کی اگلی ہوئی غلاظت استعمال کر رہی ہوں اور صحت خراب کر لوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو باذوق صاحب، مجھے ڈر ہے کہ آپ اور طالبان کے حمایتی سعودیہ جیسے معتنبر طبقے [طالبان بنانے کے لیے پیسہ استعمال کرنے کے بعد] اب اپنے گریبان میں جھانکنے کے قابل نہیں ہیں کہ انہیں سب سے پہلے اپنے جسم کے اندر طالبان جیسی غلاظت نظر آ سکے کہ جسے انہوں نے اپنے جسم سے نہ نگلا تو یہ انکی صحت کے لیے بہت مضر ہو گا اور بہت جلد یہ غلاظت بیماری سے ناسور بن جائے گا۔ فیصلہ اب ان اپنے آپ کو معتبر کہلوائے جانے والے طالبان کے حمایتی طبقوں کو کرنا ہے کہ وہ طالبان جیسی غلاظت کو اپنے جسم میں ہی رکھنا چاہتے ہیں یا آنکھیں کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ طالبان نے اسلام کے نام کو کتنا بدنام کیا ہے اور اسلام کے نام پر کیسے بربریت پھیلائی ہے۔
اور سعودیہ کا طرز عمل تو منافقانہ ہو جائے گا جب وہ ایک طرف طالبان کی تو پاکستان میں حمایت کرے، مگر دوسری طرف القاعدہ کو سعودیہ میں دہشت گرد غدار و باغی قرار دے کر ان کا قتل عام کرتا رہے۔