23 قادیانی طلباہ کا میڈیکل یونیورسٹی سے انخلاہ، جمیعت کی دھمکیاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے
افغانستان میں جب طالبان کی حکوت تھی تو وہاں خواتیں کا احترام آج سے زیادہ تھا
اور آج دیکھ لیں۔ آپ اپنے آپ کا محاسبہ کر لیں تو کوئی آپ کو ڈنڈے مارنے نہیں‌آئے گا
سعودیہ میں تو نماز کے وقت کوئی باہر کھڑا ہو نظر آجائے تو اسے اٹھا کہ لے جاتے ہیں‌
چلیں اسہی بہانے لوگ نماز تو پڑھتے ہیں وہاں پے

واہ گرو جی واہ، کیا بات کی ہے آپنے، شاید آپ کے پاس ٹی وی نہیں ہے گھر میں، یا آپ خبریں نہیں سنتے :grin:
طالبان جب برقعہ میں ‌موجود عورتوں کو ڈنڈوں اور بندوقوں سے مارتے تھے اور بات بات پر ان پر فحاشی کا الزام لگا کر انہیں سنگسار کرتے تھے، اسے آپ عورتوں کا احترام کہتے ہیں؟
سعودیہ کی تو بات ہی نہ کریں، انکا اسلام صرف نمازیں پڑھنا اور روزے رکھنا ہے، اسکے بعد چاہے حرم کی عورتوں میں جائیں یا مغربی شراب کی محفلوں میں، کیا فرق پڑتا ہے :)
 
arifkarim

معطل
باذوق بھائی آپ بتائیں کے اسلام میں امیر یا حاکم بنانے کا کیا طریقہ رائج ہے اور میری رائے میں غیر مسلم حکمران جو بھی کر سکتا ہے آپکو اس سے اختلاف کا حق نہیں ہے
اور اگر ہے تو اس کی سلطنت کو چھوڑ کر کسی اور جگہ آباد ہو جائیں

ہاہاہا، ان 60 سالوں میں جتنے بھی ''مسلمان'' حکمران پاکستان میں بنے، انہوں نے کونسے کوئی بڑے تیر مار لیے، اگر کسی غیر مسلم کو بننے دیتے تو شاید وہ پاکستان کیلئے کچھ کر سکتا;)
 
دوست

محفلین
عارف کریم آپ نے یہ استدلال کہاں سے کیا ہے کہ اسلام میں مرتد کی سزا موت نہیں؟‌
 
arifkarim

معطل
سب سے بڑی جہاد جہاد باالنفس ہے
اپنے آپ کو بدل ڈالیں زمانہ خود بدل جائے گا۔
اسلام خوش اخلاقی کا سبق دیتا ہے
اور یہ تو ان غیر مسلمانوں کا ماننا ہے جو‌ طالبان کی قید میں‌رہے کہ انھوں نے ان کا خود سے بڑہ کر خیال رکھا

جی ہاں، انکا خود سے بڑھ کر خیال رکھا، بالکل، انکو جانوروں کی طرح زبح کیا اور فلمیں بنا کر ہمیں دکھائی، ایسا اچھا خیال، آجکل کا ایک سچا مسلمان ہی رکھ سکتا ہے :(
 
arifkarim

معطل
سب سے پہلے قائداعظم پر فرد جرم لگائیں جنہوں نے پاکستان کی پہلی کابینہ میں قادیانیوں اور ہندوؤں کو شامل کیا تھا۔ اب اقتدار اور مفاد پرست ملا تحریک پاکستان کا کریڈٹ زبردستی لے کر معاشرے کو تباہی کی طرف لیجا رہے ہیں۔

جی ہاں قائد اعظم کو بھی مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیں کیونکہ انہوں نے ایک قادیانی کافر چوہدری ظفراللہ خان کو پاکستان کا سب سے پہلا وزیر خارجہ منتخب کیا۔
اسی طرح جنرل ایوب خان کو بھی جسنے مرتد قادیانی واحد نوبل انعام یافتہ مسلمان سائنسدان: ڈاکٹر عبدالسلام کو پاکستان کے سب سے پہلے ایٹمی پروگرام کا سربراہ بنایا!
 
arifkarim

معطل
آبی صاحب ! میرا خیال ہے آپ کو وہ حدیث معلوم ہوگی جس میں کہا گیا ہے کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے ، اس کے والدین اس کو یہودی ، مجوسی وغیرہ بنا دیتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ مرتد کی اولاد کو کیا کہا جائے گا؟

دوسری اصولی بات یہ بتائیے گا کہ : قرآن و سنت کے دلائل سے مزین ہزارہا صفحات پر مبنی جو انٹی-قادیانی لٹریچر ہر زبان میں لکھا جا رہا ہے ، اس کا مقصد کیا ہے؟؟؟؟؟
یا کہیں آپ یہ کہنا تو نہیں چاہتے کہ صرف حلوہ پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ مہمان کے منہ میں بھی ڈالنا میزبان کا فرض بنتا ہے؟؟
انٹی-قادیانی لٹریچر کے ہوتے ہوئے بھی کسی ذی شعور فرد پر "مرتد" کا حکم نہ لگا کر "موروثی قادیانی" کا لیبل لگائے جانے کی آخر دلیل کیا ہے؟

کسی فرقہ کی مخالفت کرکے آپ اسے جھوٹا ثابت نہیں کر سکتے، یہاں تو ہر فرقہ ہی دوسرے سے بیر لگائے بیٹھا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
آبی صاحب ! میرا خیال ہے آپ کو وہ حدیث معلوم ہوگی جس میں کہا گیا ہے کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے ، اس کے والدین اس کو یہودی ، مجوسی وغیرہ بنا دیتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ مرتد کی اولاد کو کیا کہا جائے گا؟

دوسری اصولی بات یہ بتائیے گا کہ : قرآن و سنت کے دلائل سے مزین ہزارہا صفحات پر مبنی جو انٹی-قادیانی لٹریچر ہر زبان میں لکھا جا رہا ہے ، اس کا مقصد کیا ہے؟؟؟؟؟
یا کہیں آپ یہ کہنا تو نہیں چاہتے کہ صرف حلوہ پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ مہمان کے منہ میں بھی ڈالنا میزبان کا فرض بنتا ہے؟؟
انٹی-قادیانی لٹریچر کے ہوتے ہوئے بھی کسی ذی شعور فرد پر "مرتد" کا حکم نہ لگا کر "موروثی قادیانی" کا لیبل لگائے جانے کی آخر دلیل کیا ہے؟

باذوق، آپ غالباً اس سے بہتر سطح کی بات کرنے کے اہل ہیں۔ کیا انٹی قادیانی لٹریچر کی موجودگی ہی اس چیز کی دلیل بن جاتی ہے کہ قادیانی کی اولاد پر ارتداد کی سزا لاگو ہوجاتی ہے؟
 
جی ہاں، چونکہ قادیانی مرتد ہیں اسلئے انکی اولادیں بھی مرتد ہونگی۔ باذوق جیسے لوگوں کا ان کیلئے یہی حل کہ ان سب کو ایک لائن میں کھڑا کر کے شوٹ کر دیا جائے!
 
باذوق

محفلین
اسلام میں مرتد کی سزا قتل نہیں، یہ آجکل کے ملاؤں کا کمال ہے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عن ابْن عَبَّاسٍ قَالَ :
قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
(مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ)
صحیح بخاری ، كتاب استتابة المرتدين ، باب حكم المرتد والمرتدة ، حدیث :7008

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو اپنا دين بدل لے اسے قتل كردو۔ (بخاری)

مزید :
ارتداد اور مرتد كے بعض احكام
 
آبی ٹوکول

محفلین
آبی صاحب ! میرا خیال ہے آپ کو وہ حدیث معلوم ہوگی جس میں کہا گیا ہے کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے ، اس کے والدین اس کو یہودی ، مجوسی وغیرہ بنا دیتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ مرتد کی اولاد کو کیا کہا جائے گا؟

دوسری اصولی بات یہ بتائیے گا کہ : قرآن و سنت کے دلائل سے مزین ہزارہا صفحات پر مبنی جو انٹی-قادیانی لٹریچر ہر زبان میں لکھا جا رہا ہے ، اس کا مقصد کیا ہے؟؟؟؟؟
یا کہیں آپ یہ کہنا تو نہیں چاہتے کہ صرف حلوہ پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ مہمان کے منہ میں بھی ڈالنا میزبان کا فرض بنتا ہے؟؟
انٹی-قادیانی لٹریچر کے ہوتے ہوئے بھی کسی ذی شعور فرد پر "مرتد" کا حکم نہ لگا کر "موروثی قادیانی" کا لیبل لگائے جانے کی آخر دلیل کیا ہے؟

سب سے پہلے تو معذرت کے میرے پہلے اقتباس میں لفط کافر کی بجائے کافی غلطی سے لکھا گیا۔
باقی باذوق بھائی میں نے مرتد کی تعریف نقل کی تھی آپ کو اگر اس سے اختلاف ہے تو برائے مہربانی یہ بتا دیں کہ مرتد کی تعریف کیا ہے؟ باقی رہ گیا مرتدین کے گھروں میں جنم لینے والے بچوں کا مسئلہ تو سیدھی سی بات ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے مذہب کے پیرو کار کہلائیں گئے نہ کہ مرتد کیونکہ مرتد فی الحقیقت وہی ہوتا جو دین اسلام کو اختیار کرکے ترک کردے اور جس نے کبھی دین اسلام کو اختیار ہی نہیں کیا بھلے وہ کسی کافر کے گھر پیدا ہوا ہو یا چاہے وہ کسی مرتد کافر کے گھر پیدا ہوا ہو وہ کافر ہی کہلائے گا نہ کہ مرتد
 
باذوق

محفلین
باذوق، آپ غالباً اس سے بہتر سطح کی بات کرنے کے اہل ہیں۔ کیا انٹی قادیانی لٹریچر کی موجودگی ہی اس چیز کی دلیل بن جاتی ہے کہ قادیانی کی اولاد پر ارتداد کی سزا لاگو ہوجاتی ہے؟
نبیل ! مرتد کہنا اور مرتد کو سزا دینا ۔۔۔۔ دو مختلف باتیں ہیں۔
ارتداد کی قسمیں اور مرتد کی سزا کے بارے میں‌ تفصیل اس ربط پر ہے جس کا حوالہ میں پچھلی پوسٹ میں بھی دے چکا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
عن ابْن عَبَّاسٍ قَالَ :
قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
(مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ)
صحیح بخاری ، كتاب استتابة المرتدين ، باب حكم المرتد والمرتدة ، حدیث :7008

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو اپنا دين بدل لے اسے قتل كردو۔ (بخاری)

مزید :
ارتداد اور مرتد كے بعض احكام

اس حدیث کی تشریح درست نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلام جو پیار و محبت کی تعلیم دیتا ہے، وہ مذہب بدلنے والوں کو برداشت نہ کرے؟

جب دین میں کوئی جبر نہیں تو دین بدلنے والوں پر جبر کیسا؟
 
آبی ٹوکول

محفلین
اس حدیث کی تشریح درست نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلام جو پیار و محبت کی تعلیم دیتا ہے، وہ مذہب بدلنے والوں کو برداشت نہ کرے؟

جب دین میں کوئی جبر نہیں تو دین بدلنے والوں پر جبر کیسا؟
محترم بھائی عارف کریم صاحب! بازوق صاحب نے حدیث کی کوئی تشریح پیش نہیں کی بلکہ سیدھا سیدھا حدیث کے الفاظ نقل کیئے ہیں اور اسلام میں ارتداد حدود میں شامل ہے اور اس کی سزا موت ہی ہے ۔ ۔اور یہ مسئلہ اسلام کی وجاہت سے تعلق رکھتا ہے کہ اس دین کو اختیار کرنے کے بعد چھوڑ دینا اس دین کی توہین ہے کیونکہ یہ ہی اصل دین ہے ۔بے شک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے ۔
 
باذوق

محفلین
اس حدیث کی تشریح درست نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلام جو پیار و محبت کی تعلیم دیتا ہے، وہ مذہب بدلنے والوں کو برداشت نہ کرے؟

جب دین میں کوئی جبر نہیں تو دین بدلنے والوں پر جبر کیسا؟
جب دین میں کوئی جبر نہیں
یہ جس آیت کا حوالہ آپ دے رہے ہیں ، اس کی تشریح بھی پڑھ لیں۔
دوم آپ کا یہ سوال کہ اسلام مذہب بدلنے والوں کو کیوں برداشت نہیں کرتا ۔۔۔۔
اس کے جواب میں :
اسلام سےمرتد ہونےوالے كو قتل كيوں كيا جاتا ہے
 
باذوق

محفلین
سب سے پہلے تو معذرت کے میرے پہلے اقتباس میں لفط کافر کی بجائے کافی غلطی سے لکھا گیا۔
باقی باذوق بھائی میں نے مرتد کی تعریف نقل کی تھی آپ کو اگر اس سے اختلاف ہے تو برائے مہربانی یہ بتا دیں کہ مرتد کی تعریف کیا ہے؟ باقی رہ گیا مرتدین کے گھروں میں جنم لینے والے بچوں کا مسئلہ تو سیدھی سی بات ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے مذہب کے پیرو کار کہلائیں گئے نہ کہ مرتد کیونکہ مرتد فی الحقیقت وہی ہوتا جو دین اسلام کو اختیار کرکے ترک کردے اور جس نے کبھی دین اسلام کو اختیار ہی نہیں کیا بھلے وہ کسی کافر کے گھر پیدا ہوا ہو یا چاہے وہ کسی مرتد کافر کے گھر پیدا ہوا ہو وہ کافر ہی کہلائے گا نہ کہ مرتد
بھائی آبی !!
بچہ جب تک شعور کی حد میں نہ ہو ، کہا جا سکتا ہے کہ وہ معذور ہے۔
لیکن آپ تو ایک اچھے بھلے عاقل ، بالغ ، بااختیار فرد کو بھی معصوم معذور بتانے پر تلے ہوئے ہیں ؟؟؟!!
کوئی ایک ایسا قادیانی بتا دیں جو اپنے آپ کو صرف قادیانی کہتا ہوں اور اپنے کو مذہب اسلام سے الگ ایک دوسرے مذہب کا فرد بتاتا ہو۔
ظاہر ہر آپ قطعاَ نہیں بتا سکتے۔
قادیانیوں کا اصرار ہی یہی ہے کہ وہ بھی مسلمان ہیں۔
بھلا بتائیے کہ یہ کون سی مسلمانی ہے کہ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو "خاتم النبیین" نہ مانیں ؟؟!
یہ ارتداد نہیں تو اور کیا ہے؟؟
ہم ہر قادیانی کو مرتد اس لیے کہتے ہیں کہ وہ اپنے مسلمان ہونے پر اصرار کرتا ہے۔ اپنے آپ کو "احمدی مسلمان" بتاتا جتاتا ہے۔
بتائیے یہ بات مجھے ، آپ کو یا دوسروں کو کیسے قبول ہو سکتی ہے !!

جائیں ۔۔۔ کسی ایک ایسے قادیانی کو یہاں لے آئیں جو اپنے آپ کو مسلمان نہ کہے ، ہندو ، عیسائی یہودی وغیرہ کی طرح‌ ایک علیحدہ مذہب کی طرح‌ صرف "قادیانی" کہے۔
یقین جانئے ، اس بحث کا ایک ایک فرد (جو قادیانیت کے خلاف بول رہا ہے) وہ ایسا درج بالا اعتراف کرنے والے قادیانی کو ہرگز ہرگز بھی مرتد نہیں کہے گا !!

لیکن ۔۔۔۔
اپنے آپ کو مسلمان بھی کہیں اور ختمِ نبوت (صلی اللہ علیہ وسلم)‌ کا دھڑلے سے انکار بھی ۔۔۔۔ ؟؟
لاحول ولا قوۃ !!
بلا شک و بلا شبہ ختمِ نبوت کا انکار کرنے والا ایسا ہر عاقل بالغ بااختیار قادیانی "مرتد" ہے !!

اور بھائی ، ذرا اس لنک کی تحریر بھی پڑھ لیجئے گا ، جہاں ارتداد اور مرتد کی وضاحت کی گئی ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم۔

مہوش بہن آپ اردو محفل کی موڈریٹر ہیں اچھی بات ہے لیکن جس انداز سے آپ نے اپنی کیفیت کو یہاں موجود ممبران کے اذہاں میں داخل کرنے کی کوشش کی اس ڈھنگ سے موڈریٹر کبھی محوو گفتگو نہیں ہوا کرتے تنقید پر پیشگی معذرت قبول فرمائیں میں مانتی ہوں کے انسان میں جذباتی کیفت کا ہونا ایک فطری چیز ہے جس کی وجہ ناانصافی ہونے والی سے انسیت یا لگاؤ ہوسکتا ہے لیکن جذبات کی ترجمانی کو ہمیشہ مثبت انداز میں پیش کرنا ہی دانشمندی کہلاتی ہے اگر میں جذبات کا مظاہرہ کروں تو ڈنکے چوٹ پر اپنی محبت کا اظہار اپنے ملک سے کرنے کی پاداش میں آپ پر یہ الزام لگا سکتی ہوں کے جو آئین کا دشمن وہ پاکستان کا دشمن کیونکہ پاکستان کے آئین میں قادیانی کافر ہیں اور اسلام کے دعویدار کبھی کافر کی حمایت نہیں کرتے خاص طور پر جب اُن کے عقائد سب کے سامنے موجود ہوں۔ لیکن اس طرح کی گفتگو کرنا ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن جو بات میں کہنا چاہتی ہوں وہ یہ کے جماعت اسلامی مولانا موددی صاحب کی جماعت ہے اور مودودی صاحب کی شخصیت کسی تعریف کی محتاج نہیں اور خاص طور پر اُن لوگوں کے لئے جو اُن کی کتاب خلافت اور ملوکیت کو بنیاد بنا کر اقتباسات کوٹ کرتے ہیں جس طرح آپ کی نظر میں قادیانیوں کو کالج سے بےدخل کرنا جہالت اور تنگ نظری یا انسانیت کو ننگِ انسانیت بنانا ہے تو آپ خود آپ کیا کر رہی ہیں۔ کہیں یہ وہی مثال تو نہیں کے کڑوا کڑوا تُھو تُھو اور میٹھا میٹھا ہپ ہپ۔

خوش رہیئے اس سوچ کے ساتھ کے حمایت بیڑا جب بھی اُٹھائیں اُس میں کافروں کا رد ہو حق والوں کی تضحیک نہیں۔

سسٹر ہیر،
میں اس سیکشن کی موڈ نہیں ہوں، اور بطور موڈ میں نے آج تک مکھی تک نہیں ماری ہے اور نہ کسی کی کوئی پوسٹ ایڈٹ کی ہے۔
جہاں تک مودودی صاحب کی بات ہے تو کیا لوگ ان کی عزت صرف خلافت و ملوکیت کی وجہ سے کرتے ہیں؟ اگر یہ بات ہوتی تو میں نے مودودی صاحب کی تفہیم نہ پڑحی ہوتی، بلکہ کوئی ایک کتاب اور نہ پڑھی ہوتی مگر حالت یہاں یہ ہے کہ میرے ہاتھ جتنی کتابیں لگیں وہ میں نے پڑھیں۔
بہرحال کتابیں پڑھنے اور اسکے بعد کسی کا اندھا مقلد بن جانے میں فرق ہے۔ جہاں مودودی صاحب کی بات اچھی لگی وہاں دل کھول کر داد دی، اور جہاں اختلاف ہوا وہاں اچھے احسن طریقے سے اختلاف بیان کر دیا۔
اور جمیعت کی غنڈہ گردی پر گی گئی تنقید کو آپ مودودی صاحب پر لے گئی ہیں۔ کیا قاضی حسین احمد نے جمیعت کی غنڈہ گردی کی مذمت نہیں کی جب انہوں نے عمران خان کو مارا پیٹا؟

پھر نوٹ کر لیں، میں کسی کی اندھی مقلد نہیں، تو اب جمیعت نے یہ غنڈہ گردی خود کی ہے، یا اپنے کسی بڑے یا مودودی صاحب کے کسی فتوے کی بنیاد پر ہی کیوں نہ کی ہو، میرے نزدیک سراسر غلط ہے اور میں اس ننگ انسانیت فتاوی اور اعمال کی مذمت ہی کروں گی۔

///////////////////////////
آبی صاحب ! میرا خیال ہے آپ کو وہ حدیث معلوم ہوگی جس میں کہا گیا ہے کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے ، اس کے والدین اس کو یہودی ، مجوسی وغیرہ بنا دیتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ مرتد کی اولاد کو کیا کہا جائے گا؟

قیاس!!!!

۔ قیاس ہے کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے اس لیے بڑا ہو کر جب وہ قادیانی ہوا تو مرتد بن گیا۔

۔ مگر قیاس کرنے والوں کو دیکھنا چاہیے کہ ایسے تو یہودی و عیسائی اور ہر کافر کا بچہ پیدا ہوا تو مسلمان ہوا مگر بڑا ہو کر اس نے بھی دین اسلام کو رد کر دیا اور غیر مسلم ہو گیا۔

تو مرتد صرف اس کو نہیں کہتے جو دین اسلام کو رد کر کے قادیانی ہو جائے، بلکہ دین اسلام کے رد کیے جانے والے کو مرتد کہتے ہیں۔ چاہے وہ دینِ اسلام رد کر کے عیسائی ہو جائے یا یہودی یا کچھ اور، ان سب صورتوں میں وہ مرتد ہی کہلائے گا۔

محترم باذوق صاحب،

آپ قیاس کے انتہائی مخالفین اور اسکو شیطان کی طرف سے سمجھتے ہوئے بھی اس معاملے میں قیاس سے کیوں کام لے رہے ہیں؟ کیا بہتر نہیں کہ قیاس کی بجائے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث سے اپنا دعوی ثابت کریں؟
 
محترمہ مہوش علی !
آپ کا یہ جملہ جو ہے :
آپ قیاس کے انتہائی مخالفین اور اسکو شیطان کی طرف سے سمجھتے ہوئے بھی
یہ درحقیقت ایک طرح‌ کا الزام ہے۔
جو کہ میری نظر میں بلاثبوت ہے !!
چلئے صرف محفل ہی نہیں ، بلکہ نیٹ کی ساری اردو کمیونیٹی سے اپنی بات کی تائید میں میرا کوئی ایسا جملہ ڈھونڈ لادیں جس کے ذریعے مجھ پر "قیاس کا انتہائی مخالف" والا الزام عائد کیا جا سکے۔
اور اگر نہ لا سکیں تو کیا میں آپ کی اعلیٰ ظرفی کے ثبوت میں آپ کی برسرعام معافی والے فقرے کو یہاں دیکھ سکتا ہوں ؟؟

"قیاس کا انتہائی مخالف" والے فقرے کے بجائے آپ کو جا بجا میرے تحریر کردہ ایسے فقروں سے واسطہ پڑے گا جہاں میں نے "ادلہ اربعہ" کی کھلے لفظوں میں تائید کی ہے۔
ادلہ اربعہ یعنی : قرآن ، حدیث ، اجماع اور قیاسِ شرعی !!

صحیح بخاری کی حدیث سے میں دعویٰ ثابت کر چکا ہوں کہ ارتداد کی سزا موت ہے۔
باقی رہی یہ بات کہ قادیانی کو "مرتد" کیوں کہا جائے؟ تو اس پر تمام علماء و اسلامی حکومتوں کا اجماع ہے۔

ختم نبوت ، اسلام کے ہر ہر طبقے حتیٰ کہ شیعہ و مرجئیہ کا بھی مشترکہ بنیادی اصولی عقیدہ ہے۔ جو قادیانی ختمِ نبوت کا انکار بھی کرے اور مزے سے اپنے آپ کو "احمدی مسلمان" بھی جتائے تو اس کو "مرتد" نہ سمجھنے والا مسلمان ، بدقسمتی سے اجماعِ امت کے راستے سے ہٹ گیا ہے !
 
باذوق

محفلین
قیاس!!!!

۔ قیاس ہے کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے اس لیے بڑا ہو کر جب وہ قادیانی ہوا تو مرتد بن گیا۔

۔ مگر قیاس کرنے والوں کو دیکھنا چاہیے کہ ایسے تو یہودی و عیسائی اور ہر کافر کا بچہ پیدا ہوا تو مسلمان ہوا مگر بڑا ہو کر اس نے بھی دین اسلام کو رد کر دیا اور غیر مسلم ہو گیا۔
یہ اچھی زبردستی ہے کہ اپنی طرف سے ایک خودساختہ مفہوم کشید کیا جائے اور اسے دوسرے کے سر مونڈھ دیا جائے ! یہ کون سی اخلاقیت ہے؟؟
مگر قیاس کرنے والوں کو دیکھنا چاہیے کہ ایسے تو یہودی و عیسائی اور ہر کافر کا بچہ پیدا ہوا تو مسلمان ہوا مگر بڑا ہو کر اس نے بھی دین اسلام کو رد کر دیا اور غیر مسلم ہو گیا۔
ایسی بےتکی تاویل کرنے والوں کو اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ :
یہودی، عیسائی، ہندو جب اپنا موروثی مذہب یہودیت / عیسائیت / ہندو دھرم ، شعوری طور پر قبول کرتے ہیں تو ان کا یہ اصرار نہیں ہوتا کہ ان کو "یہودی مسلم" یا "عیسائی مسلم" یا "ہندو مسلم" کہہ کر پکارا جائے !
جبکہ ہر قادیانی کا اصرار ہوتا ہے کہ وہ " احمدی مسلم" کے طور پر جانا اور مانا جائے !
کیوں ؟؟
ختمِ نبوت جیسے بنیادی اصولی عقیدے کا واضح‌ ترین انکار کر کے بھی قادیانی کو مسلمان کہلانے پر اصرار کیوں ہے؟

ذرا یہاں کسی صاحبان علم و عقل کے پاس اس "کیوں" کا کوئی معقول جواب ہو تو عنایت فرمایا جائے ، بڑا کرم ہوگا ، نوازش ہوگی۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
بھائی آبی !!
بچہ جب تک شعور کی حد میں نہ ہو ، کہا جا سکتا ہے کہ وہ معذور ہے۔
لیکن آپ تو ایک اچھے بھلے عاقل ، بالغ ، بااختیار فرد کو بھی معصوم معذور بتانے پر تلے ہوئے ہیں ؟؟؟!!
کوئی ایک ایسا قادیانی بتا دیں جو اپنے آپ کو صرف قادیانی کہتا ہوں اور اپنے کو مذہب اسلام سے الگ ایک دوسرے مذہب کا فرد بتاتا ہو۔
ظاہر ہر آپ قطعاَ نہیں بتا سکتے۔
قادیانیوں کا اصرار ہی یہی ہے کہ وہ بھی مسلمان ہیں۔
بھلا بتائیے کہ یہ کون سی مسلمانی ہے کہ آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو "خاتم النبیین" نہ مانیں ؟؟!
یہ ارتداد نہیں تو اور کیا ہے؟؟
ہم ہر قادیانی کو مرتد اس لیے کہتے ہیں کہ وہ اپنے مسلمان ہونے پر اصرار کرتا ہے۔ اپنے آپ کو "احمدی مسلمان" بتاتا جتاتا ہے۔
بتائیے یہ بات مجھے ، آپ کو یا دوسروں کو کیسے قبول ہو سکتی ہے !!

جائیں ۔۔۔ کسی ایک ایسے قادیانی کو یہاں لے آئیں جو اپنے آپ کو مسلمان نہ کہے ، ہندو ، عیسائی یہودی وغیرہ کی طرح‌ ایک علیحدہ مذہب کی طرح‌ صرف "قادیانی" کہے۔
یقین جانئے ، اس بحث کا ایک ایک فرد (جو قادیانیت کے خلاف بول رہا ہے) وہ ایسا درج بالا اعتراف کرنے والے قادیانی کو ہرگز ہرگز بھی مرتد نہیں کہے گا !!

لیکن ۔۔۔۔
اپنے آپ کو مسلمان بھی کہیں اور ختمِ نبوت (صلی اللہ علیہ وسلم)‌ کا دھڑلے سے انکار بھی ۔۔۔۔ ؟؟
لاحول ولا قوۃ !!
بلا شک و بلا شبہ ختمِ نبوت کا انکار کرنے والا ایسا ہر عاقل بالغ بااختیار قادیانی "مرتد" ہے !!

اور بھائی ، ذرا اس لنک کی تحریر بھی پڑھ لیجئے گا ، جہاں ارتداد اور مرتد کی وضاحت کی گئی ہے۔
محترم معاف کیجیئے گا لیکن حقیقت یہی ہے کہ موجودہ قادیانیوں کا خود کو مسلمان کہنا بھی ہر گز ان کے مرتد ہونے کے مترادف نہیں ہے حقیقت میں وہی مرتد ہوگا جس نے کبھی صحیح معنوں میں یعنی نظریاتی طور پر اسلام قبول کرنے کے بعد اسلام کو ترک کردیا ہو اور ایسا بچہ جو کہ کسی قادیانی کے گھر پیدا ہوا ہو تو اُس کا مطلب ہے کہ وہ ایسے شخص کہ گھر پیدا ہوا کہ جس کا عقیدہ صحیح معنوں میں اسلامی عقیدہ ہی نہیں تھا یعنی وہ حقیقت میں مسلمانوں والا عقیدہ ہی نہیں تھا تو اب جب وہ بچہ اس گھر میں پیدا ہوا تو اس نے مورثی طور پر وہی عقیدہ اپنایا (جو کہ مسلمانوں والا تھا ہی نہیں یا جس کا کبھی بھی اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں تھاجو کہ قادیانیوں کا عقیدہ تھا) تو اسے مرتد کیسے کہہ سکتے ہیں؟ جبکہ وہ قادیانی اس عقیدے کو حق بھی سمجھتے ہیں اور معاف کرنا یہ بھی واضح کرتا چلوں جو بھی انسان جس بھی عقیدے پر ہو اسے حق سمجھتے ہوئے ہی اختیار کرتا ہے اب جبکہ یہ ثابت ہوگیا کہ قادیانیوں کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ موروثی طور پر اسی عقیدے پر تھا کہ جو عقیدہ کبھی بھی اسلام رہا ہی نہیں تو پھر ایسے شخص کو مرتد ثابت کرنا محض کج فہمی ہے ۔
باقی رہا آپ کا یہ کہنا کہ وہ قادیانی خود کو چونکہ مسلمان کہتے ہیں اس بنیاد پر ان کو اور انکی نئی نسل کو مرتد کہنا چاہیے تو میرا آپ پر الزامی سوال یہ ہے کہ کل کلاں کو کوئی کافر یا مشرک یا عیسائی بھی اگر یہی دعوٰی کرنے لگے کہ وہ مسلمان بھی ہے اور نیز اپنے عقیدہ کو بھی حق سمجھتا ہے تو کیا آپ صرف اسی بنیاد پر اس کو اسکے آنے والی نسل کو مرتد قرار دے دیں گے جبکہ مرتد فی الحقیقت وہی ہوتا ہے جو کہ اسلام کو حقیقی معنوں میں اس کے تمام تر عقائد کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے بطور دین یعنی نطریاتی طور پر اختیار کرنے کے بعد چھوڑ دے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top