29 دسمبر 2012 کی چند تصاویر

قیصرانی

لائبریرین
2012-12-29115702_zps47617f19.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
دے آر سو بیوٹیفل پکس منصور بھائی ۔۔۔ بٹ وائے دے لکس بلیک انید بلیو ؟؟؟ از دئیر اینی ریزن فور دیٹ ؟؟
جی شام کا وقت تھا نا، اس لئے روشنی اتنی اچھی نہیں تھی۔ ویسے سردیوں میں جب بادل ہوں تو ایسی ہی تصاویر آتی ہیں۔ دوسرا میرا سیل فون اتنا اچھا کیمرے والا نہیں ہے۔ بے شک فاتح بھائی سے پوچھ لیں :biggrin:
 

قیصرانی

لائبریرین
اس تصویر میں جانور کے پیروں کے نشانات دکھائی دے رہیں بائیں سے دائیں جاتے ہوئے، درمیان میں۔ یہ Hirvi یعنی Moose کے پیروں کے نشانات ہیں۔ یوں سمجھیں کہ جیسے گائے کی جسامت کا حامل جانور ہو اور اس کی گھوڑے جتنی لمبی ٹانگیں۔ اگر کار یا جیپ کے ساتھ اس کا ٹکراؤ ہو تو مسافروں کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں :( آج کل ان کے شکار کا موسم کھلا ہے تو یہ اپنے عام راستوں اور عام جنگلوں سے بھاگ کر کہیں بھی جا سکتے ہیں
 

پردیسی

محفلین
قیصرانی بھائی بہت خوبصورت
واہ کیا خوبصورت منظر ہیں۔۔۔قدرت کے حسین مناظر۔۔اللہ کی شان میں قصیدے کہنے کو جی چاہتا ہے۔۔سبحان اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی بہت خوبصورت
واہ کیا خوبصورت منظر ہیں۔۔۔ قدرت کے حسین مناظر۔۔اللہ کی شان میں قصیدے کہنے کو جی چاہتا ہے۔۔سبحان اللہ
پسندیدگی کا بہت شکریہ برادر۔ میں بہت کاہل اور سست بندہ ہوں۔ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ اپنے کیمرے کی بیٹری 2011 کے آخر میں چارج کی تھی۔ ابھی بھی جو تھوڑی بہت بیٹری بچی تھی، اسی کی مدد سے آخر والی تصاویر کھینچی تھیں :)
 
Top