29 دسمبر 2012 کی چند تصاویر

زبیر مرزا

محفلین
برفباری کا لُطف صرف تصاویر ، ٹی وی اسکرین اور کھڑکی سے دیکھ کر اُٹھایا جاسکتا ہے :)
(میری رائے تو یہی ہے ) توقیصرانی بھی آپ کا برف میں جاکر تصاویربنانا بڑی ہمت کا کام ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
برفباری کا لُطف صرف تصاویر ، ٹی وی اسکرین اور کھڑکی سے دیکھ کر اُٹھایا جاسکتا ہے :)
(میری رائے تو یہی ہے ) توقیصرانی بھی آپ کا برف میں جاکر تصاویربنانا بڑی ہمت کا کام ہے :)
یہاں فن لینڈ میں کہا جاتا ہے کہ موسم کبھی بھی برا نہیں ہوتا اگر آپ نے مناسب کپڑے پہن رکھے ہوں تو :)

برف میں تصویر بنانا تو کچھ بھی مشکل نہیں۔ البتہ مزہ تب آتا ہے جب "گوڈے گوڈے" برف میں بندہ ننگے پیر چلے :)

واضح رہے کہ میں یہاں تک نصف پاگل سمجھا جا رہا ہوں گا۔ لیکن پورا پاگل ہونے کے لئے جو کرنا ہوگا، وہ نہیں کر سکتا۔ یعنی ساؤنا سے نکل کر سیدھا برف میں لوٹنی یا اگر جھیل نزدیک ہے تو جھیل میں موجود سوراخ میں یخ بستہ پانی میں ڈبکی اور پھر واپس ساؤنا
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت عمدہ تصاویر ہیں، منصور صاحب۔ لیتے ہوئے قلفی تو جم گئی ہوگئی ہوگی:)
یہ کیا بھید ہے کہ شروع کی تصاویر میں بعض جھاڑیاں اور درخت اور جھاڑیاں برف کے باعث سفیدنظر آرہے ہیں جبکہ دوسرے بدستورسبز ہیں؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
2012-12-29120349_zpsa2beb20d.jpg
اوئے یار کمال کمال کمال :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ تصاویر ہیں، منصور صاحب۔ لیتے ہوئے قلفی تو جم گئی ہوگئی ہوگی:)
یہ کیا بھید ہے کہ شروع کی تصاویر میں بعض جھاڑیاں اور درخت اور جھاڑیاں برف کے باعث سفیدنظر آرہے ہیں جبکہ دوسرے بدستورسبز ہیں؟
دراصل وہ درخت جن پر پت جھڑ کا موسم آتا ہے، وہ زیادہ تر سفید دکھائی دیں گے لیکن جن درختوں کے سوئی نما پتے یعنی پائن نیڈلز جیسی ہوتی ہیں، وہ سبز دکھائی دے رہے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی میں نے گوگل پر Finnish trees لکھ کر سرچ کیا تو یا حیرت۔ پہلی چار تصاویر میری اپنی ہی کھینچی ہوئی ہیں۔ یہ والی

Line+of+trees.JPG

Night+time+trees.JPG

Night+shot+for+trees.JPG

Estonian+trees.JPG
 
Top