جہاں تک میرا خیال ہے کہ ہر اینڈرائڈ فون پر یونیکوڈ کی سہولت موجود ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ مختلف ممالک کے لئے بننے والے مختلف موبائلوں میں مختلف فانٹ اور زبانوں کی سہولت رکھی جاتی ہے۔ اب جن کے پاس خاص ایشیاء یا پاکستان کے لئے بننے والے موبائل ہیں تو ظاہر ہے کمپنیوں نے اس میں زبانوں کی فہرست میں اردو اور فانٹ بھی بالکل اسی حساب سے رکھے ہیں۔
میرے اور میرے دوست کے پاس اینڈرائڈ موبائل ہیں، دونوں موبائلوں میں فانٹس کے نام ایک جیسے ہیں لیکن فائلوں کے حجم میں فرق ہے۔ میرا موبائل اردو سپورٹ کرتا ہے اور تمام ویب سائیٹ بالکل ٹھیک دکھاتا ہے جبکہ میرے دوست کا موبائل اردو الفاظ کو توڑ دیتا ہے۔ ہم دونوں کے موبائلوں میں کسی بھی زبان کی فہرست میں اردو موجود نہیں۔ میں اردو لکھنے کے لئے ”گو کی بورڈ“ استعمال کرتا ہوں۔ اردو ویسے ہی ٹھیک پڑھی جاتی تھی لیکن کی بورڈ کی اپلیکیشن کے بعد آسانی سے لکھی بھی جا سکتی ہے۔ باقی ہم لوگ آج تفصیلی تجربات کرنے والے ہیں۔ دیکھیں کیا باتیں سامنے آتی ہیں۔
صوتی کی بورڈ کی کمی لگتی ہے پھر۔
اینڈرائڈ کے لئے اردو صوتی کی بورڈ موجود ہے۔
یوں تو اینڈرائڈ کے لئے دو تین اچھے اردو کی بورڈ موجود ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر سب سے اچھا Go Keyboard لگتا ہے۔ مندرجہ بالا سکرین شاٹ بھی اسی کی بورڈ کے ہیں۔ اگر آپ یہ کی بورڈ انسٹال کرنا چاہیں تو اینڈرائڈ کی مارکیٹ میں جائیں اور وہاں پر Go Keyboard لکھ کر تلاش کر لیں اور اسے انسٹال کر لیں، یاد رہے Go Keyboard انسٹال کرنے سے آپ نے اس کا انگریزی کی بورڈ یا یوں کہہ لیں کہ آپ نے بنیادی ڈھانچہ انسٹال کیا ہے۔ اس کے بعد Urdu for Go Keyboard بھی مارکیٹ سے انسٹال کر لیں۔ اب آپ کے پاس اردو کی بورڈ کی سہولت موجود ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کو انگریزی کی بورڈ کے لئے Go Keyboard انسٹال کرنا بھی ضروری ہے اور پھر اردو کے لئے اس کا پلگ ان Urdu for Go Keyboard انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ باقی Input Language کے لئے کی بورڈ کی سیٹنگ تو آپ کر ہی لیں گے۔ ویسے ابھی میں اینڈرائڈ پر نیا ہوں، جلد ہی تجربات کر کے تفصیلی باتیں لکھتا ہوں۔