android سسٹم پر اردو کی تنصیب کا طریقہ کار

فاتح

لائبریرین
موبی لنک نے جو سام سنگ گیلیکسی ٹیب (پی 1000) بیچا تھا اس پر تو اینڈرائڈ میں اردو سپورٹ بہت اچھی تھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب، یعنی کہ اب اینڈرائڈ پر بھی اردو کی سپورٹ شامل کر لی گئی ہے۔
میں نے کچھ عرصہ قبل ہی آئی پیڈ خریدا تھا اور اس وقت میرا یہی خیال تھا کہ موبائل آپریٹنگ سسٹمز میں صرف iOS ہی اردو اور عربی کو درست سپورٹ کرتا ہے۔
 
بلال

محفلین
سام سنگ گلیکسی ایس ون پر اینڈرائڈ میں اردو سپورٹ موجود ہے۔
لیکن ہمارے دوستوں نے تو جو جتن کر لیا ہے لیکن اردو ”ودرا“ ہی رہتی ہے۔
دراصل ملٹی کی بورڈ لے آؤٹ اور پھر اردو کا پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد اردو لکھی تو جاتی ہے لیکن موصول ہونے والے ایس ایم ایس اور براؤزر میں اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ میری بالکل معمولی تحقیق کے مطابق یہ سب ڈیفالٹ فانٹ کا چکر ہے۔ دو ایک جیسے ماڈل ہوں پھر بھی فانٹ میں فرق ہو سکتا ہے۔ ایک ماڈل ایسا ہے جس میں ڈیفالٹ فانٹ اردو سپورٹ نہیں کرتا تو دوسرا ایسا ہے جو سپورٹ کرتا ہے۔ اس ڈیفالٹ فانٹ کے لئے اپلیکیشن پر تھوڑا بہت کام کیا تھا لیکن پھر سب کچھ رک کیا کیونکہ تجربات کے لئے فی الحال میرے پاس اینڈرائیڈ نہیں ہے۔
ویسے آپ کے گلیسی ایس 1 میں اردو کی سپورٹ پہلے سے شامل تھی یا آپ نے اس کے لئے کچھ اور جگاڑ لگایا ہے؟؟؟
 
جی آپ درست فرما رہے ہیں۔
گو کہ اینڈرائڈ ڈیفالٹ فونٹ کو تبدیل کرنے کا کوئی ٹول مہیا نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی ٹولز یا شیل کمانڈز کے ذریعے اینڈرائڈ کے ڈیفالٹ فونٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں نے اور محسن حجازی نے یہ تجربات کیے تھے۔
آپ گوگل میں درج ذیل سرچز کر کے مطلوبہ ٹولز کے صفحات تک پہنچ سکتے ہیں:
android change default font support arabic
وغیرہ وغیرہ
 
لیکن ہمارے دوستوں نے تو جو جتن کر لیا ہے لیکن اردو ”ودرا“ ہی رہتی ہے۔
دراصل ملٹی کی بورڈ لے آؤٹ اور پھر اردو کا پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد اردو لکھی تو جاتی ہے لیکن موصول ہونے والے ایس ایم ایس اور براؤزر میں اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ میری بالکل معمولی تحقیق کے مطابق یہ سب ڈیفالٹ فانٹ کا چکر ہے۔ دو ایک جیسے ماڈل ہوں پھر بھی فانٹ میں فرق ہو سکتا ہے۔ ایک ماڈل ایسا ہے جس میں ڈیفالٹ فانٹ اردو سپورٹ نہیں کرتا تو دوسرا ایسا ہے جو سپورٹ کرتا ہے۔ اس ڈیفالٹ فانٹ کے لئے اپلیکیشن پر تھوڑا بہت کام کیا تھا لیکن پھر سب کچھ رک کیا کیونکہ تجربات کے لئے فی الحال میرے پاس اینڈرائیڈ نہیں ہے۔
ویسے آپ کے گلیسی ایس 1 میں اردو کی سپورٹ پہلے سے شامل تھی یا آپ نے اس کے لئے کچھ اور جگاڑ لگایا ہے؟؟؟

اردو سپورٹ کیبورڈ اور سپل چیکر کے ساتھ پہلے سے ہی شامل تھی۔ میرے اردو میں بھیجے گئے ایس ایم ایس دوستوں کو بالکل ٹھیک موصول ہو رہے ہیں۔ سکرین شارٹ منسلک ہے۔ اسی طرح براؤزر میں اینڈرائیڈ کیبورڈ کی مدد سے اردو محفل کو لاگ ان کیا ہے جس میں اس نے کوئی مسئلہ نہیں کیا۔

اردو ایڈیٹر ڈیفالٹ براؤزر پر نہیں چلا میں فائرفاکس انسٹال کر کے اس پر چیک کرتا ہوں
 
Attachments

  • urdu-spell-checker.jpg
    urdu-spell-checker.jpg
    162.5 KB · مناظر: 20
  • android-message.jpg
    android-message.jpg
    141.1 KB · مناظر: 20
  • mehfil-login.jpg
    mehfil-login.jpg
    144.2 KB · مناظر: 19
  • message-nokia.jpg
    message-nokia.jpg
    304.3 KB · مناظر: 18

ابوشامل

محفلین
میرا شمار ان خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پہلی ملازمت کے دوران اردو کا وہ کی بورڈ استعمال کرنا سیکھا جو مائیکروسافٹ نے الفاظ کے استعمال کے لحاظ سے ترتیب دیا تھا۔ یہی کی بورڈ اب نوکیا کے سمبین، اینڈرائیڈ سیٹس اور سوائپ کی بورڈ میں استعمال ہوتا ہے۔ یوں صوتی کی بورڈ کی مصیبت سے بچ گیا ہوں :)
باقی اینڈرائیڈ لیا تو پھر دیکھیں گے
 
دوست

محفلین
بجا فرمایا۔ میں تو اب کبھی کبھی اکتا جاتا ہوں اس سے۔ مائیکروسافٹ کا کی بورڈ بھی اردو کے لیے منتخب کیا ہوا ہے۔ پر کبھی بھی استعمال کرنے کا حوصلہ نہیں پڑا۔ دو کی بورڈ کون یاد رکھے۔
 
najmi

محفلین
آت
لیکن ہمارے دوستوں نے تو جو جتن کر لیا ہے لیکن اردو ”ودرا“ ہی رہتی ہے۔
دراصل ملٹی کی بورڈ لے آؤٹ اور پھر اردو کا پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد اردو لکھی تو جاتی ہے لیکن موصول ہونے والے ایس ایم ایس اور براؤزر میں اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ میری بالکل معمولی تحقیق کے مطابق یہ سب ڈیفالٹ فانٹ کا چکر ہے۔ دو ایک جیسے ماڈل ہوں پھر بھی فانٹ میں فرق ہو سکتال ہے۔ ایک ماڈل ایسا ہے جس میں ڈیفالٹ فانٹ اردو سپورٹ نہیں کرتا تو دوسرا ایسا ہے جو سپورٹ کرتا ہے۔ اس ڈیفالٹ فانٹ کے لئے اپلیکیشن پر تھوڑا بہت کام کیا تھا لیکن پھر سب کچھ رک کیا کیونکہ تجربات کے لئے فی الحال میرے پاس اینڈرائیڈ نہیں ہے۔
ویسے آپ کے گلیسی ایس 1 میں اردو کی سپورٹ پہلے سے شامل تھی یا آپ نے اس کے لئے کچھ اور جگاڑ لگایا ہے؟؟؟

آتشی لومڑ کی تقرری ہی مسائل کا واحد حل ثابت ہوا ہے
:rolleyes:
 
بلال

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے کہ ہر اینڈرائڈ فون پر یونیکوڈ کی سہولت موجود ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ مختلف ممالک کے لئے بننے والے مختلف موبائلوں میں مختلف فانٹ اور زبانوں کی سہولت رکھی جاتی ہے۔ اب جن کے پاس خاص ایشیاء یا پاکستان کے لئے بننے والے موبائل ہیں تو ظاہر ہے کمپنیوں نے اس میں زبانوں کی فہرست میں اردو اور فانٹ بھی بالکل اسی حساب سے رکھے ہیں۔
میرے اور میرے دوست کے پاس اینڈرائڈ موبائل ہیں، دونوں موبائلوں میں فانٹس کے نام ایک جیسے ہیں لیکن فائلوں کے حجم میں فرق ہے۔ میرا موبائل اردو سپورٹ کرتا ہے اور تمام ویب سائیٹ بالکل ٹھیک دکھاتا ہے جبکہ میرے دوست کا موبائل اردو الفاظ کو توڑ دیتا ہے۔ ہم دونوں کے موبائلوں میں کسی بھی زبان کی فہرست میں اردو موجود نہیں۔ میں اردو لکھنے کے لئے ”گو کی بورڈ“ استعمال کرتا ہوں۔ اردو ویسے ہی ٹھیک پڑھی جاتی تھی لیکن کی بورڈ کی اپلیکیشن کے بعد آسانی سے لکھی بھی جا سکتی ہے۔ باقی ہم لوگ آج تفصیلی تجربات کرنے والے ہیں۔ دیکھیں کیا باتیں سامنے آتی ہیں۔

صوتی کی بورڈ کی کمی لگتی ہے پھر۔
اینڈرائڈ کے لئے اردو صوتی کی بورڈ موجود ہے۔
go-ur-keyboard-1.png

go-ur-keyboard-2.png

یوں تو اینڈرائڈ کے لئے دو تین اچھے اردو کی بورڈ موجود ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر سب سے اچھا Go Keyboard لگتا ہے۔ مندرجہ بالا سکرین شاٹ بھی اسی کی بورڈ کے ہیں۔ اگر آپ یہ کی بورڈ انسٹال کرنا چاہیں تو اینڈرائڈ کی مارکیٹ میں جائیں اور وہاں پر Go Keyboard لکھ کر تلاش کر لیں اور اسے انسٹال کر لیں، یاد رہے Go Keyboard انسٹال کرنے سے آپ نے اس کا انگریزی کی بورڈ یا یوں کہہ لیں کہ آپ نے بنیادی ڈھانچہ انسٹال کیا ہے۔ اس کے بعد Urdu for Go Keyboard بھی مارکیٹ سے انسٹال کر لیں۔ اب آپ کے پاس اردو کی بورڈ کی سہولت موجود ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کو انگریزی کی بورڈ کے لئے Go Keyboard انسٹال کرنا بھی ضروری ہے اور پھر اردو کے لئے اس کا پلگ ان Urdu for Go Keyboard انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ باقی Input Language کے لئے کی بورڈ کی سیٹنگ تو آپ کر ہی لیں گے۔ ویسے ابھی میں اینڈرائڈ پر نیا ہوں، جلد ہی تجربات کر کے تفصیلی باتیں لکھتا ہوں۔
 
Top