e=mc2 (نظم از عاطف بٹ)

قیصرانی

لائبریرین
اس مساوات کی بات چلی ہے تو اسی حوالے سے ایک بات شئیر کردوں کہ اسٹیفن ہاکنگ نے اپنی کتاب وقت کا سفر میں ذکر کیا ہے کہ کسی نے اسے مشورہ دیا کہ کتاب میں شامل ہر مساوات اس کی فروخت کو آدھا کردے گی۔ اس لئے اسٹیفن ہاکنگ نے تمام مساواتیں ہٹا کر عام پیرائے میں انہیں بیان کردیا۔ لیکن اس E=mc2 کو اسے آخر شامل کرنا ہی پڑا۔ :)
ہائے۔ کیا تیر مارا ظالم سینے کے پار ہو گیا۔ سٹیفن ہاکنگ بہت اچھا لکھتا ہے لیکن اگر آپ کا بیک گراؤنڈ زیادہ مضبوط نہیں فزکس کے حوالے سے تو سر سے گذر جاتی ہے اس کی بات۔ کارل ساگان کی یہی خوبی تھی کہ اس نے ہر بات کو اتنا سلیس زبان میں بیان کرتا تھا کہ بس :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شاید یہ میری ناقص علمی ہے یا جو بھی آپ اسے نام دے لیں ، ان اقتباسات میں سے کوئی بھی اس سے 100٪ متفق نظر نہیں آیا کہ یہ ہوا ہے، یا ہو سکتا ہے۔
ارے نہیں بھائی، اس بات پر تو سائنسدان بھی متفق نہیں۔ ہم تو انہی کے حوالوں سے بات کر رہے ہیں۔ تاہم ہر بات کو ڈسکس کرنا اس لئے بہتر ہے کہ ایک دوسرے کی معلومات ہمیں ملتی ہیں اور اپنی کم علمی کو دور کرنے کا موقع ملتا ہے :)
 
رانا

محفلین
ہائے۔ کیا تیر مارا ظالم سینے کے پار ہو گیا۔ سٹیفن ہاکنگ بہت اچھا لکھتا ہے لیکن اگر آپ کا بیک گراؤنڈ زیادہ مضبوط نہیں فزکس کے حوالے سے تو سر سے گذر جاتی ہے اس کی بات۔ کارل ساگان کی یہی خوبی تھی کہ اس نے ہر بات کو اتنا سلیس زبان میں بیان کرتا تھا کہ بس :)
ہائے۔ کیا تیر مارا ظالم سینے کے پار ہو گیا۔ اب مجھے کارل ساگان کو چکھنا پڑے گا۔:)
 
واقعہ معراج کو ماننے اور جاننے کے لئے ہمیں بہت ساری باتیں ماننی ہوں گی۔ اب ورم ہول کی تھیوری پر تھوڑا سا غور کریں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ واقعہ معراج کوئی ناممکن بات نہیں :)
آپ صحیح کہتے ہیں۔۔۔
مگر سائنس نہ تو ابھی واقعہ معراج کو ممکن اور نہ ہی ناممکن ٹھہرا سکتی ہے۔ جس طرح بگ بینگ کی تھیوری کو اب پوری دنیا مانتی ہے اسی طرح اسے بھی مانے گی۔۔۔
ہم مسلمانوں کو تو اس کی صداقت پر مکمل یقین ہے۔۔
 
ارے نہیں بھائی، اس بات پر تو سائنسدان بھی متفق نہیں۔ ہم تو انہی کے حوالوں سے بات کر رہے ہیں۔ تاہم ہر بات کو ڈسکس کرنا اس لئے بہتر ہے کہ ایک دوسرے کی معلومات ہمیں ملتی ہیں اور اپنی کم علمی کو دور کرنے کا موقع ملتا ہے :)

جی بھائی بہت بہتر ، میں بھی کوئی سائنسدان نہیں ، پر یوہیں ایک دن میں یونہی اپنے فزکس کے ٹیچر سے e=mc2 کی پریکٹکل ایپلیکیشن پوچھ بیٹھا ، انھوں نے بس اتنا کہا کہ "معراج کا واقعہ" یاد ہے ، بس اسی سے کچھ sense بن گئی کہ کیسے جب آپً واپس تشریف لائے تو کنڈی بھی ہل رہی تھی اور بستر بھی گرم تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ صحیح کہتے ہیں۔۔۔
مگر سائنس نہ تو ابھی واقعہ معراج کو ممکن اور نہ ہی ناممکن ٹھہرا سکتی ہے۔ جس طرح بگ بینگ کی تھیوری کو اب پوری دنیا مانتی ہے اسی طرح اسے بھی مانے گی۔۔۔
ہم مسلمانوں کو تو اس کی صداقت پر مکمل یقین ہے۔۔
واقعہ معراج ایک حقیقت ہے۔ سائنس ابھی تو بگ بینگ کو مان رہی ہے لیکن کوئی علم نہیں کہ کل کیا سامنے آئے گا :)
 
یہی تو کمال ہے کہ ساگان کو چکھتے چکھتے ہی کتاب ختم ہو جاتی ہے جبکہ ہاکنگ کو اچھی طرح چبا کر اور ٹھہر ٹھہر کر کھانا پڑتا ہے :)
ہاکنگ ویسے بھی بڑا فنی کریکٹر ہے ، اپنی پہلی کتاب میں اس نے کہا کہ یہ سب رب تعالی کے سوا اور کوئی کر ہی نہیں سکتا اور اپنی دوسری کتاب میں اپنی تھیوری کے ساتھ رب کے وجود سے بھی انکاری ہو گیا۔
 
یہی تو سائنس کا کمال ہے کہ جس چیز سے چاہو انکار کر دو، جس چیز پر چاہو یقین کر لو۔ کسی نے کچھ نہیں کہنا۔ بلیک ہول تھیوری میں اس نے کئی قلابازیاں کھائی ہیں۔ قلابازی سے مراد اپنے خیالات سے رجوع کرنا ہے :)
 
سید ذیشان

محفلین
سٹیٹک کی تو بات ہی کب کی گول ہو چکی۔ فلیٹ کی بات اس طرح کر رہا تھا کہ اگر آپ نے ایلن گُتھ کی Inflation Theory دیکھی ہو تو آپ کو یاد ہوگا کہ فلیٹ یونیورس اس حوالے سے کہہ رہا تھا کیونکہ Inflation Theory کا کوئی خاص متبادل اردو میں نہیں جچا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ آئن سٹائن کی تھیوری کی بات کرتے ہیں تو بگ بینگ کی تھیوری غلط ثابت ہوتی ہے کہ روشی سے زیادہ تیز کوئی چیز نہیں جا سکتی کیونکہ جب کائنات کی ابتداء ہوئی تو طبعیات کی طاقتیں جیسا کہ کشش ثقل یعنی گریوٹی، کمزور اور طاقتور مرکزی قوتیں یعنی ویک اینڈ سٹرانگ نیوکلیئر فورسز وغیرہ فوراً بعد پیدا ہو گئی تھیں۔ اس کے باوجود کائنات کے پھیلنے کی رفتار روشنی کی رفتار سے بہت تیز رہی ہے۔ اب اگر اس نظریئے کو درست مانیں تو آئن سٹائن غلط اور اگر آئن سٹائن کی بات مانیں تو بگ بینگ کی تھیوری غلط ثابت ہوتی ہے

بیگ بینگ کے قریب جا کر تو ویسے ہی اب کے نظریات فیل ہو جاتے ہیں۔ انفلیشن کی تھیوری بھی ایک ایسی ہی تھیوری ہے جو کہ بیگ بینگ کو explain کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اب تک اس دور کے بارے میں کوئی concrete تھیوری نہیں آ سکی جو کی verifiable predictions کر سکے۔ ظاہری بات ہے آینسٹائن کا نظریہ بھی تبدیل کرنا پڑے گا کیونکہ وہ quantum scale پر بے معنی ہو جاتا ہے۔ یہ سب چیزیں کافی دلچسپ ہیں اور ان پر تحقیق ہو رہی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ہاکنگ ویسے بھی بڑا فنی کریکٹر ہے ، اپنی پہلی کتاب میں اس نے کہا کہ یہ سب رب تعالی کے سوا اور کوئی کر ہی نہیں سکتا اور اپنی دوسری کتاب میں اپنی تھیوری کے ساتھ رب کے وجود سے بھی انکاری ہو گیا۔
اور یہ سرخ کی گئی بات اس نے کب کہی تھی؟
 
یہی تو سائنس کا کمال ہے کہ جس چیز سے چاہو انکار کر دو، جس چیز پر چاہو یقین کر لو۔ کسی نے کچھ نہیں کہنا۔ بلیک ہول تھیوری میں اس نے کئی قلابازیاں کھائی ہیں۔ قلابازی سے مراد اپنے خیالات سے رجوع کرنا ہے :)

ابھی تو virgin نے اسے اپنے اگلے مشن پر سپیس میں لے جانے کا کہا ہے ، دیکھیں آگے کتنی مذید کلا بازیاں کھاتا ہے :laughing:
 
قیصرانی

لائبریرین
بیگ بینگ کے قریب جا کر تو ویسے ہی اب کے نظریات فیل ہو جاتے ہیں۔ انفلیشن کی تھیوری بھی ایک ایسی ہی تھیوری ہے جو کہ بیگ بینگ کو explain کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اب تک اس دور کے بارے میں کوئی concrete تھیوری نہیں آ سکی جو کی verifiable predictions کر سکے۔ ظاہری بات ہے آینسٹائن کا نظریہ بھی تبدیل کرنا پڑے گا کیونکہ وہ quantum scale پر بے معنی ہو جاتا ہے۔ یہ سب چیزیں کافی دلچسپ ہیں اور ان پر تحقیق ہو رہی ہے۔
بالکل۔ یہی تو سائنس کی دلچسپی ہے کہ آج ہم جس چیز پر ایمان کی حد تک یقین رکھتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ کل اسی چیز پر ہنس رہے ہوں۔ آئن سٹائن کا نظریہ میکرو جبکہ کوانٹم مائیکرو لیول پر کام کرتا ہے (مثال دے رہا ہوں، یعنی حرف بحرف نہ لیں)۔ ان دونوں کو جس تھیوری نے ملایا، وہ بہت مزے کی ہوگی۔ تاہم اب سائنسدان یہ کہتے ہیں کہ کائنات کی کل توانائی اور کل مادے کا 70 فیصد حصہ ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی ہے جس کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں مل سکا

اب یہ دیکھیں کہ میٹر اور اینٹی میٹر یعنی مادہ اور ضد مادہ کو ملائیں تو حاصل میں صرف توانائی بچتی ہے۔ اب یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اگر ہمارے پاس مطلوبہ توانائی ہو تو اس سے ہم یہ پراسیس الٹ کر سکیں؟ یعنی توانائی استعمال کر کے میٹر اور اینٹی میٹر تیار کر لیں؟ اگر یہاں آن کر لاء آف کنزرویشن آف انرجی بیٹھ گیا تو مزے کہ کم مادے سے زیادہ توانائی ممکن ہو جائے گی جو آج ایک لطیفہ لگتا ہے۔ ویسے لگنے کو تو یہ بھی لطیفہ ہے کہ عدم سے ہم توانائی کی مدد سے مادہ اور ضد مادہ تیار کر لیں :)
 
Top