اپنی ایک بات کہنے کے بات کچھ سوال کروں گا۔
دین اسلام کا اور سائنس کا طالب علم ہوتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ جن شعاعوں جیسے انفرا ریڈ وغیرہ اور آوازوں کو عام انسان دیکھ نہیں سکتا اور سن نہیں سکتا کو اگر عام انسان تکنیکی آلات کے ذریعے دیکھ لے تو ایسے شعاعوں اور آوازوں کو غیر مرئی نہیں کہا جاسکتا۔
میرا
محمود احمد غزنوی ،
نایاب ،
قیصرانی اور
زیک و
ظفری صاحبان سے یہ سوال ہے کہ آپ غیر مرئی شے کی کیا تعریف کرتے ہیں؟
کیا آپ سب کی تعریف ایک ہے؟ اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ
میں تو غیر مرئی اس چیز کو کہتا ہوں جسے حواس خمسہ کے ذریعے محسوس نا کیا جا سکے۔ لیکن جب انفرا ریڈ کو ایک ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے میں اپنی آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں تو یہ غیر مرئی نا رہی۔ ایسے ہی دوسری شعاعیں اور آوازیں وغیرہ ۔ یقیناً ایسی بوئیں بھی ہونگی اور ذائقے اور لمس بھی جنہیں ہم آلات کے ذریعے محسوس کر سکیں یا جان سکیں!
اب تک جو میں سمجھ سکا ہوں، جن حضرات نے جنات کو دیکھا ہے یا تو جن نے خود اپنے آپ کو ظاہر کیا یا انہوں نے اپنی روح کو اس قدر طاقتور کیا کہ جن کو دیکھ سکے۔
اس سلسلے میں صاحب علم حضرات میری رہنمائی کر سکیں تو عنایت ہوگی۔ میرے سوالات تحقیق کے لئے ہیں ورنہ جن یا ہمزاد قابو کرنے کی میری کوئی خواہش نہیں
آپس کی بات ہے کہ جن یا ہمزاد کو قابو کرنے کی خواہش رکھنی بھی نہیں چاہئے۔