La Alma
لائبریرین
ایک دفعہ بیٹھے بیٹھے خیال آیا کیوں نہ 'IELTS' کا امتحان دیا جائے ۔'Speaking Test' میں جو پہلا سوال ہم پر داغا گیا ،وہ تھا ؛ " Introduce yourself", بس پھر کیا تھا ؛ ہم تھے، ممتحن تھا اور ایک لمبی خاموشی ۔۔۔
بقول شاعر :
" بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی "
اپنے نام کے سوا کچھ سوجھا ہی نہیں ۔وہ تو شکر ہے اسے بھی ہمیں جاننے میں کوئی خاص دلچسپی نہ تھی ، سو بلا ٹل گئی ۔
بعد میں ہم نے خود کو یہ کہہ کر تسلی دے دی کے خاصا ' غیر علمی ' سوال تھا ۔بلکہ ہمارے نزدیک عین اسی کو تو " ذاتیات " پہ اترنا کہتے ھیں ۔☺
اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اس تمہید کا مقصد کیا ہے۔ہم کہیں بھی تو کیا کہیں، اک رسم تھی سو نبھا دی۔