تعارف La Alma

گلزار خان

محفلین
آپکا La کہنے سے مجھے تیرے نام فلم کا ایک سین د
آ گیا آپکے نام کے ساتھ بلکل فٹ ہوتا ہے

پہلے اس نے لا کہا پھر گل کہا اور پھر لے کہا

اس طرح اس ظالم نے رس گلے کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے

خیر محفل میں خوش آمدید

اور اب یہ بتائیں کے آپ کیا کرتی ۔۔؟

اور اردو محفل کا پتہ کس نے بتایا آپکو ۔؟
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید ۔۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت بہت خوب گزرے کا۔ :)
ہمارا خیال ہے کہ اپنا تعارف کرانا کوئی اتنا بھی مشکل کام نہیں کہ انسان بالکل ہی خاموش ہو جائے۔ :) آپ نام کے بعد اپنی تعلیم، رہائش، مشاغل اور اسی طرح کی عمومی معلومات مہیا کر سکتی ہیں۔ :)
بہر حال ایک سوال ہے۔ آپ کی رکنیت ہم سے بھی پہلے کی ہے۔ تعارف دینے میں اتنی تاخیر کیوں؟؟ :)
 
La Alma

لائبریرین

ہمیشہ دیر کر دیتی ہوں میں
 
غدیر زھرا

لائبریرین
خوش آمدید بہنا :) یہاں وہاں تلاشنے پر منکشف ہوا کہ آپ قلم کی نوک بھی خوب تراشتی ہیں اور نہایت عمدہ شاعری کرتی ہیں امید ہے محفل آپ کے کلام سے مستفید ہو گی :)
 
KwULv.png
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کے تعارف کی لڑی کو از سرنُو پڑھنے کی کوشش کہ شاید کچھ معلومات آپ کے بارے میں مہیا ہوں ۔ آپ نے کسی ٹیسٹ کے بارے میں فرمایا ہے اور تعارف میں ہمیں لکھا کہ نہیں جانتے کہ ہم کون ہیں ، کیا بتلائیں کہ ہم کون ہیں !

باقی تو چھوڑیے ہمیں تو ''لا'' کے ثمرات بھی ہضم نہیں ہورہے ! آپ کو اسپینش زبان میں کیا چاشنی ملی جو نام اسی زبان میں رکھ ڈالا
 
نور ، La Alma فقط ایک Randomly picked نام ہے . سائبر ورلڈ کے حوالے سے میرے کچھ تحفظات ہیں . اس لیے انٹرنیٹ پر نام اور ذاتی تفصیلات بتانے سے گریز کرتی ہوں . لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم Fake ہیں. ہم اصلی سے بھی زیادہ اصلی ہیں . :):)"Alma" جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں Spirit یا Soul کو کہتے ہیں اور اسے عورت سے relate کیا جاتا ہے .​
حیرت اور استعجاب کے اظہار کے لیے بھی La بولا جاتا ہے . اگر La Alma کا ترجمہ کیا جائے تو کچھ یوں ہو گا . "Wow ! "Look at her . مزید یہ کہ La ایک Musical note بھی ہے . سات بنیادی سروں میں سے ایک سر ہے .
Do–Re–Mi–Fa–Sol–La–Si
نام کے ساتھ La لگانے کی ایک وجہ میوزک کمپوزیشن سے دلچسپی ہے .گو کہ موسیقی سے متعلق معلومات صفر ہیں اور بدقسمتی سے کسی سے سیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا اور نہ ہی آئندہ ملنے کے دور دور تک کوئی آثار ہیں . لیکن جس طرح ہم اپنی شاعری سے وقتاً فوقتاً میر اور غالب کی روحوں کو تڑپاتے رہتے ہیں ، اسی طرح اپنی کمپوزیشن سے تان سین کو بھی کبھی کبهار ایک آدھ جھٹکا دے ہی دیتے ہیں . :):)
 
اب دھاگہ دوبارہ سوئی میں ڈال ہی دیا گیا ہے تو کچھ اس نئی پوسٹ پر بات ہو جائے:) امید ہے کہ آپ انٹلیکچوئل گفتگو سے گریز فرماتے ہوئے جواب دیں گی:tongueout:
یہ بیک وقت واحد اور جمع کے صیغوں کا کیا رولہ ہے ؟ :battingeyelashes:
سائبر ورلڈ کے حوالے سے میرے کچھ تحفظات ہیں
ہم Fake ہیں. ہم اصلی سے بھی زیادہ اصلی ہیں
جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں
. لیکن جس طرح ہم اپنی شاعری سے
 
La Alma

لائبریرین
اب دھاگہ دوبارہ سوئی میں ڈال ہی دیا گیا ہے تو کچھ اس نئی پوسٹ پر بات ہو جائے:) امید ہے کہ آپ انٹلیکچوئل گفتگو سے گریز فرماتے ہوئے جواب دیں گی:tongueout:
یہ بیک وقت واحد اور جمع کے صیغوں کا کیا رولہ ہے ؟ :battingeyelashes:
بعض جگہوں پر ہم خود کو زیادہ ہی تعظیم بخشتے ہیں اس لیے جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہیں .
 
بعض جگہوں پر ہم خود کو زیادہ ہی تعظیم بخشتے ہیں اس لیے جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہیں .
اچھا۔۔۔ ویسے یہاں پر آپ کو سب سے زیادہ تعظیم بخشنے کی ضرورت تھی پر۔۔۔۔:girl::girl::girl:
"Alma" جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں Spirit یا Soul کو کہتے ہیں اور اسے عورت سے relate کیا جاتا ہے .
 
Top